ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
کشف المحجوب کے اس حلقہ میں پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ نے ایسے لوگوں کی نشاندہی کی ،جنہوں نے مذہب کے نام پہ نئی چیزیں ایجاد کیں۔ تو اس میںپیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ نے سوفسطائیہ کا تذکرہ کیا ہے۔ ایسے لوگوں کو ،اس مذہب کے ماننے والوں کو سوفسطائی کہتے ہیں۔ یہ کتاب آج سے ہزار سال پہلے ایسے لوگوں کی نشاندہی کرتی ہے جنہوں نے مذہب کے نام پہ نئی چیزیں ایجاد کیں ہیں۔ جس دور میں برکات بہت زیادہ تھیں لیکن اس کے باوجود بھی دین کے نام پہ ایسی چیزیں سامنے آئیں، جن کا اظہار شیخ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب میں کرنا لازم سمجھا کہ جو میری کتاب کو پڑھے گا وہ ایمان کو جانے گا۔وہ اللہ جل شانہ کو جانے گا۔یہ جو روحانی معالج ہوتے ہیں یہ دوا کے ساتھ پرہیز بھی بتاتے ہیں۔ ایک جسم کا معالج ہے، ایک روح کا معالج ہے۔ جسم کا معالج جو دوا بتاتا ہے اور اس کے ساتھ کہے ہر چیز کھا لو تو وہ ادھورا معالج ہے۔ اور روح کا معالج بھی دوا بتا کے کسی چیز سے منع نہ کرے تو ایسا بھی نہیں ہوتا، اسلام ایک علاج ہے، معالج ہے کیوں؟ اسلام سلامتی سے ہے۔ ایمان امن سے ہے۔ حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا امن سے ہے۔ حلیمہ حلم سے ہے، حلم امن کا نام ہے۔ تو اسلام سلامتی کا مذہب ہے، اسلام میں شفاء ہی شفاء ہے۔ راحت ہی راحت ہے برکت ہی برکت ہے۔ رحمت ہی رحمت ہے کیونکہ شفاء کا مذہب جو ہوا۔ برکت ہی برکت ہے، رحمت ہی رحمت ہے، عافیت ہی عافیت ہے۔شیخ رحمۃ اللہ علیہ نے ان لوگوں کاتذکرہ کیا ہے جو ہر بات میں شک کرتے ہیں اور آپ حیران ہونگے کہ ایسے لوگ اب بھی دنیا میں موجود ہیں یعنی سوفسطائی لوگ اب بھی موجود ہیں اور بہت ہیں،آپ پوچھیں گے وہ کون لوگ ہیں؟میں کہوںگا کہ وہ لوگ ہیں جو دین کی ہر بات کی لوجک،وجہ،وضاحت اور دلیل مانگتے ہیں کہ یہ کیوں ہے اور یہ کیسے ہے؟ظاھر ہے کہ شک کرتے ہیں تو لوجک مانگتے ہیں جبکہ دین دلیل کا نام نہیں اور اگر دین کے کسی مسئلہ کی دلیل مل بھی جائے تب بھی اسکا تعلق ماننے سے نہیں ہوگا کہ ہم اس مسئلہ کو اس دلیل کی وجہ سے مان رہے ہیں نہیں ایسا نہیں کیونکہ دین کو ماننے کا دلیل سے تعلق نہیں اسکا تو دل سے تعلق ہے دلیل ملے یا نہ ملے،دین تو عشق سے منسلک ہے اور عشق دلیل،لوجک نہیں مانگتا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں