اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔ کتاب نمبر46:موٹاپے سے نجات‘ علاج نبویؐ اور جدید سائنس:تیزی سے پھیلتے موٹاپے کو دیکھتے ہوئے میں نے یہ کتاب تالیف کی۔محنت‘ مشقت اور پیدل چلنا دراصل موٹاپے کا علاج ‘ ایک ماہر کے بقول اٹیچ باتھ‘ دفتر‘ گاڑی اور نرم بستر اور جلتی پر تیل کاکام روغنی اور چکنی غذائیں بھی موٹاپے کا اصل سبب ہے‘ موٹاپا‘ معاشرے پر بوجھ‘ گھر پر اور خود اپنے اوپر بوجھ ہوتا ہے‘اس تالیف میں آسان طبی اصول اور اعمال کو آسانی سے کرنے کے طریقے بتائے گئے ہیں‘آئیے ان طریقوں پر عمل کریں جن سے بغیر بیمار ہوئے موٹاپے کا علاج کرسکتے ہیں۔ اس کتاب کی تالیف میں جن محترم شخصیات اور کتب و رسائل سے مدد لی گئی ان کے نام درج ذیل ہیں:۔امام غزالی۔ ڈاکٹر سید زاہد علی واسطی۔ ڈاکٹر عذرا مشتاق۔ عارفہ صبح خان۔ سروش اقبال۔ حکیم جاوید بیگ۔ ڈاکٹر ایم طاہر شیخ۔ حکیم اشرف جمیل ممتاز۔ شاہد نوید بیگ۔ حکیم چوہدری محمد ادریس۔ پروفیسر حکیم محمد اقبال۔ پروفیسر حکیم سید صابر علی شاہ۔ ڈاکٹر شہزاد ہاشمی۔ڈاکٹر محمد طاہر شیخ۔ حکیم وسیم انور۔ ثمرین فاطمہ۔ پروفیسر مجاہد علی/احمد کامران۔ سرفراز خالد وارثی۔ ڈاکٹر مسزاقبال صوفی۔ رانی نذیر۔ ارنیب شفقت۔ عظمیٰ بتول۔ شہزادہ اطہر۔ صالحہ اکرم۔ خالد محی الدین۔ افشیں انجم۔ سمیرا بتول۔ نعمان راشد۔ سعدیہ ناز۔رسائل: قومی ڈائجسٹ۔ ہمدرد صحت۔ اردو ڈائجسٹ۔ نوائے وقت۔ انصاف۔ طبیب حاذق۔ اسرار حکمت۔قومی صحت۔ماہنامہ کچن۔ ضیاء الحکمت۔ دسترخوان۔
۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں