ریٹائرڈ آرمی آفیسر ‘آرمی ایجوکیشن کالج میں سنٹر ،ایس ایم‘ آرمی پبلک سکول اور مردان کالج میں پرنسپل۔ گریژن اکیڈمی گوجرانوالہ میں ایڈمن آفیسر رہے۔ ان کے ذاتی اور خاندانی چشم دید‘ پراسرار و حیران کن جنات کے ساتھ گزرے سچے واقعات‘ قسط وار قارئین کی نذر۔
قارئین! شریر جنات کیسے کیسےمعصوم انسانوں کو تنگ کرتےے ہیں اس کا ایک واقعہ آپ کی نذر کرتا ہوں۔
میرے پاس ایک خاتون علاج کی غرض سے آئی‘ اس نے بتایا کہ رات کو سونے لگی تو دیکھتی ہوں کہ ایک آدمی میرے جیٹھ کی شکل میں مجھے پکڑنے کی کوشش کررہا ہے‘ میں آیۃ الکرسی پڑھنے لگ جاتی ہوں تو وہ آدمی غائب ہوجاتا ہے‘ تھوڑی دیر بعد دوبارہ آجاتا ہے اور میری چارپائی کو ایک طرف سے اٹھا کر مجھے زمین پر گرا دیتا ہے ‘ میں بہت زیادہ پریشان ہوجاتی ہوں اور کانپتےہوئے اٹھ کر اس سے پوچھتی ہوں تم کون ہو؟ وہ مجھے چپ رہنے کا اشارہ کرتاہے‘ مجھے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کسی نے میری زبان بند کردی ہو‘ اب تو مجھ سے کچھ پڑھا بھی نہیں جارہا تھا۔
میں یوں محسوس کررہی تھی کہ یہ کوئی جن ہے‘ انسان نہیں ہے‘ میں اس سے معافی مانگتی ہوں‘ وہ اچانک غائب ہوجاتا ہے‘میں خوف کی وجہ سے کانپ رہی ہوتی ہوں اور پسینہ میں شرابور ہوچکی ہوتی ہوں‘ کچھ لمحات کے بعد وہ آدمی تین عورتوں کے ہمراہ میرے کمرے میں کھڑا ہوتا ہے‘ حالانکہ کے دروازہ اندر سے بند تھا‘ میں ان کو دیکھ کر مزید خوفزدہ ہوجاتی ہوں اور تھر تھر کانپنے لگتی ہوں۔ میں دیکھتی ہوں کہ اس آدمی کے ہاتھ میں سانپ ہے اور وہ سانپ میرے اوپر پھینک دیتا ہے‘ میں پیچھے ہٹ جاتی ہوں اور سانپ نیچے زمین پر گرجاتا ہے‘ میں اسے کہتی ہوں یہ سانپ اٹھاؤ اور مجھے معاف کردو۔ وہ سانپ کو اٹھا کر ایک طرف پھینک دیتا ہے جب وہ سانپ کو اٹھا کر پھینکتا ہے تو سانپ ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتا ہے‘ یہ ٹکڑے ہوا میں اڑکر میرے جسم سے ٹکرانے لگتے ہیں اور ایسے لگتاہے کہ مجھے چیونٹیو ں نے کاٹنا شروع کردیا ہے‘ میں خوف سے بیہوش ہوجاتی ہوں‘ کافی دیر بعد مجھے ہوش آتا ہے‘ تو میں فوراً اٹھ کر ساتھ والے کمرے میں جہاں میرے امی ابو سوئے تھے جاکر یہ واقعہ انہیں سناتی ہوں تو وہ بہت زیادہ پریشان ہوجاتے ہیں‘ میرے ساتھ یہ معاملہ اکثر ہوتا ہے‘ میرے والدین مجھے مختلف عاملین کے پاس لے کر گئے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا‘ اب آپ کا سنا تو علاج کیلئے آپ کے پاس آئے ہیں۔
میں نے انہیں وظیفہ اور چند اعمال بتائے جو وہ مکمل یقین‘ توجہ اور دھیان سےکررہی ہے۔ الحمدللہ! اب جنات کا ان کے گھر آنا بہت زیادہ کم ہوچکا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں