آزمانے والی بہنیں آج دو دو بیٹوں کی مائیں ہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس ایک آزمودہ در آزمودہ عمل بے اولاد جوڑوں کیلئے ہے۔ عمل یہ ہے:سفید کاغذ پر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم رب لاتذرنی فرداً وا نت خیرالوارثین (سورۂ الانبیاء)
60 بار لکھ کر پرچیاں بنالیں‘ فجر کی نماز کی ادائیگی سے پہلے دو تین گھونٹ پانی میں گھول کر رکھ لیں‘ سلام پھیرتے ہی پانی پی لیں۔ عمل ماہواری سے پاک ہوکر شروع کریں اور اگلی ماہواری آجائے تو فجر کے وقت اسی طرح خالی پیٹ روزانہ ایک پرچی گھول کر پینا ہے ‘ ماہواری سے پاک ہوکر نماز کے بعد! اسی دوران حمل ٹھہر جائے گا مگر 60 آیات پوری پینی ہیں۔ بفضل خدا حمل ٹھہرے گا‘ بیٹا ہوگا اور ہوگا بھی نارمل کیس۔ بہت سی بے الواد بہنوں کو لکھ کر دے چکی ہوں‘ ماشاء اللہ اب دو دوبیٹوں کی مائیں اور اب تو ان کے بچے بھی بارہ بارہ سال کے ہوچکے ہیں۔کالی سیاہی سے آیت لکھی جائے تاکہ آسانی سے گھل جائے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں