Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ کی انوکھی تجارت (ابو لبیب شاذلی)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2007ء

اللہ کے لئے ایک درہم خرچ کر، خدا کے خزانے سے دس درہم لے حضرت عبیداللہ بن محمد بن عائشہ رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ایک سائل امیر المومنین حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آکر کھڑا ہوا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ یا حضرت حسین رضی اللہ عنہ سے فرمایاکہ اپنی والدہ کے پا س جاﺅ اور ان سے کہو میں نے آپ کے پاس چھ درہم رکھوائے تھے ان میں سے ایک درہم دے دو ۔ انہوں نے واپس آکر کہا امی جان کہہ رہی ہیں وہ چھ درہم تو آپ نے آٹے کے لیے رکھوائے تھے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا کسی بھی بندے کا ایمان اس وقت تک سچا نہیں ثابت ہو سکتا جب تک کہ اس کو جو چیز اس کے پاس ہے اس سے زیادہ اعتماد اس چیز پر نہ ہو جائے جو اللہ کے خزانوں میں ہے۔ اپنی والدہ سے کہو کہ چھ درہم بھیج دیں چنا نچہ انہوں نے چھ درہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بھجوا دئیے جو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سائل کو دے دئیے۔ راوی کہتا ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنی نشست بھی نہیں بدلی تھی کہ اتنے میں ایک آدمی ان کے پاس سے ایک اونٹ لئے گذرا جسے وہ بیچنا چاہتا تھا ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا یہ اونٹ کتنے میں دو گے؟ اس نے کہا ایک سو چالیس درہم میں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا اسے یہاں باندھ دو البتہ اس کی قیمت کچھ عرصے کے بعد دیں گے ۔ وہ آدمی اونٹ وہاں باندھ کر چلاگیا۔ تھوڑی دیر میں ایک آدمی آیا اور ا س نے کہا یہ اونٹ کس کا ہے؟حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا میرا۔ اس آدمی نے کہا کہ کیا آپ اسے بیچیں گے؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا دو سو درہم میں، اس نے کہا میں نے اس قیمت میں یہ اونٹ خرید لیا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دوسو درہم دے کر وہ اونٹ لے گیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جس آدمی سے اونٹ خریدا تھا اسے ایک سو چالیس درہم دئیے اور باقی ساٹھ درہم لا کر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کو دے دئیے انہوں نے پوچھا یہ کیا ہے؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا وہ ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ہم سے وعدہ کیا ہے ۔ مَن جَا ءَ بِالحَسَنَةِ فَلَہ‘ عَشرُاَمثَالِھَا ۔ترجمہ : ۔ جو شخص نیک کام کرے گا اس کواس کے دس حصے ملیں گے۔ (سورة انعام)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 86 reviews.