کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری گزشتہ 10 سال سے پڑھ رہا ہوں‘ الحمدللہ اس سے مفید میگزین میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔ ماشاء اللہ اس میگزین سے میں نےزندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد مستفیدہوتے دیکھے ہیں۔ جب سے میں نے اس میں ’’کسان دوست عبقری کا ساتھ دیں‘‘ سلسلہ پڑھا تو میری خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی چونکہ میرا تعلق بھی ایسے ہی علاقہ سے ہے جہاں کا 95 فیصد افراد کا تعلق زراعت سے ہے تو میرے پاس اس حوالے سے کافی واقعات ہیں جو میں وقتاً فوقتاًقارئین عبقری اور اپنے کسان بھائیوں کے نام کرتا رہوں گا۔کسان بھائی یہ سچا واقعہ نوٹ فرمالیں!۔
اللہ پاک کے کلام میں کتنی طاقت ہے جس کا اندازہ ہمیں نہیں ہے کہ کلام الٰہی کس قدر ہمیں تحفظ دیتا ہے اور کتنی بلائیں ٹال دیتا ہے۔ ہم خود ہی ایسے کام کرتے ہیں جو اللہ کے غصے کو للکارنے والے ہوتے ہیں۔ ورنہ اللہ پاک تو ہر لمحہ بخشش کے لئے تیار رہتے ہیں کہ میرا بندہ میرے قریب آئے ہم ہیں کہ دور بھاگ رہے ہیں۔ یہ سچ ہے کہ جب مصیبت آتی ہے تو اس وقت اللہ کی یاد آتی ہے۔ ایک زمیندار دوست نے اپنا تجربہ بتایا کہ اللہ نے 8 مربعہ اراضی دی ہوئی ہے۔ 2002ء کی بات ہے کہ اس دوران کپاس کی فصل بحران کا شکار تھی۔ اتنی سنڈیاں اور کیڑے پیدا ہوگئے کہ سمجھ نہ آئی تھی کہ یہ عذاب کہاں سے آرہا ہے۔ جس قدر سپرے کرتے دوسرے روز اس سے زیادہ کیڑے ہوتے تھے۔ سمجھ نہ آتی تھی کہ کیا کریں۔ ہر دوا ناکام ہوچکی تھی۔ یہ زمیندار تباہ ہوگیا تھا۔ وہ کہنے لگے کہ اسی سال اور اس سے گزشتہ سال میرا معمول تھا کہ میں نے کسی دوا کا کوئی سپرے نہ کیا۔
سورۃ رحمٰن پانی پر دم کی اور صرف سورۃ رحمٰن کا دم کیا ہوا پانی کا سپرے کیا اور کھیت کے ہر کونے پر ٹیپ ریکارڈر کے ذریعے سورۃ رحمٰن چلانا شروع کردی۔ کہنے لگے کہ حیران کن طور پر سنڈیاں مرنے لگیں اور ایسے ایسے پرندے صرف میرے کھیت سے کیڑے مکوڑے کھانے لگے جو پرندے پہلے اس علاقے میں نہ دیکھے گئے تھے۔ وہ پرندے صرف میرے کھیت سے سنڈیاں اور کیڑے کھاتے۔ مجھ سے ملحق کھیت میں بالکل نہ جاتے تھے۔ ایسا محسوس ہوتا تھا کہ صرف میری فصل کے لئے سپیشل طور پرپرندے بھجوائے گئے ہیں۔ تمام علاقے کے لوگ حیران تھے کہ اس طرح کے پرندے آج سے قبل نہیں دیکھے گئے۔ اور سب سے بڑھ کر یہ بات تھی کہ وہ کسی دوسرے کھیت میں نہ جاتے تھے اور رات کو غائب ہو جاتے تھے۔ معلوم نہیں صبح کہاں سے آئے تھے اور اس سال سب سے زیادہ اچھی فصل ہوئی جبکہ تمام زمیندار رو رہے تھے۔ سچ ہے کہ اللہ پاک کے کلام میں بہت بڑی طاقت ہے۔ توجہ ۔ یقین۔ دھیان سے عمل کریں اور یہ پختہ یقین ہو کہ اللہ کردے گا۔ اگر ذہن میں یہ بات ہے کہ آزمائش کرکے دیکھتے ہیں تو پھر نتیجہ نہیں نکلے گا۔ آزما کر دیکھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں