محترم قارئین! یہ چیزیں تجربہ شدہ ہیں‘ اگر پڑھ کریقین نہ بھی آئے تو ایک مرتبہ تجربہ ضرور کیجئے گا۔یقیناً آپ تعریف کیے بنا نہ رہیں گے۔ایک کھلے منہ والے برتن میں پانی ڈال کر اس میں تین یا چار قطرے تارپین کا تیل (یہ تیل پینٹ وغیرہ میں ڈالا جاتا ہے)ڈالیں اور نزدیک رکھیں تو ان شاء اللہ مچھر قریب کیا قریب کی جگہوں میں بھی نہیں آئے گا۔اگر زیادہ جگہوں پر رکھیں گے تو فائدہ زیادہ ہوگا۔2۔ گھر میں نیم کا درخت لگائیں۔ نیاز بو یاپودینہ کا پودا لگائیں۔ گیندے کاپودا لگائیں۔ تلسی کی بوٹی لگائیں‘ آپ یہ گملوں میں لگائیں یا چمن وغیرہ میں لگائیں۔ چیتا بوٹی لگائیں۔ تجربہ کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔3۔ رات کو گھر کے ایک کونے میں پیلا کپڑا لٹکائیں تو مچھر سارے کے سارے اس پیلے کپڑے پر مشغول ہوجائیں گے مچھر پیلے کپڑے کی طرف زیادہ آتا ہے۔ (عبداللہ خان‘ ڈیرہ اسماعیل خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں