بالوں کے لحاظ سے کیلے کے گودے میں بادام کا تیل اتنا ملائیں کہ ذرا پتلا سا لیپ بن جائے جو بالوں اور ان کی جڑوں پر لگانے کے لئے کافی ہو۔ اسے لگانے کے بعد سر کو پلاسٹک کی ٹوپی یا تھیلی سےڈھک کر اوپر سے تولیہ لپیٹ لیجئے۔ ایک گھنٹے بعد کسی ہربل شیمپو ( یابے بی شیمپو) سے سر اچھی طرح دھولیجئے۔
یہ غذائیں صدیوں سے خواتین کے افزائش حسن و صحت کی ضامن تصور کی جاتی رہی ہیں اور آج بھی ان کا استعمال روائتی طور پر جاری ہے۔ خواتین ان غذائوں کا باقاعدگی سے استعمال کریں تو انہیں سدا بہار حسن و صحت نصیب ہوگی۔
خواتین اپنے حسن و صحت کے لئے بہت زیادہ حساس ہوتی ہیں۔ صدیوں سے وہ حسن نکھارنے اور افزائش حسن والی اشیاء اپنے استعمال میں لاتی آرہی ہیں جن سے ان کی نکہت اور نسوانی جمال میں اضافہ ہوتا ہے۔ زیتون شہد، عرق گلاب ، دودھ، زعفران ، ہلدی، بادام روغن، صندل ، آٹا اور ابٹن ایسی بے شمار غذائیں صدیوں سے خواتین کے افزائش حسن و صحت کے ضامن تصور کی جاتی رہی ہیں اور آج بھی ان کا استعمال روائتی طور پر جاری ہے۔ یہاں ہم خواتین کے لئے چند ایسی محافظ غذائوں کا ذکر کررہے ہیں جنہیں خواتین غذا کا حصہ بنائیں تو انہیں سدا بہار حسن و صحت نصیب ہوگی۔
تل:تل ایک شاندار قسم کی نشوونما کرنے والی غذا ہے۔ طب مشرقی میں اسے دیسی ٹوٹکہ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ تلوں کے تیل کو اسقاط حمل کے لئے بھی بروئے کار لایا جاتا ہے۔ ایک کھانے کا چمچہ تل اتنی ہی مقدار میں پام کی شکر کے ساتھ پیس کر دن میں دو مرتبہ کھایا جائے تو ابتدائی مرحلہ کا حمل ساقط ہو جاتا ہے۔ یہ غذا رحم کو پھیلا کر اسقاط کو ممکن بناتی ہے۔حیض میں بے قاعدگی لڑکیوں اور خواتین کا اہم مسئلہ ہے۔ اس کی وجہ سے ان کے چہرے پر مردنی طاری ہو جاتی ہے۔ اعصاب اور ذہن مضمحل رہنے لگتے ہیں۔ حیض کی بے قاعدگی ختم کرنے کے لئے آدھ چائے کا چمچ تلوں کا سفوف گرم پانی کے ساتھ دن میں دو دفعہ کھانا چاہیے۔ غیر شادی شدہ لڑکیوں کو حیض کے دوران شدید درد بھی نہیں ہوگا۔ حیض کے متوقع دنوں سے دو روز قبل اس نسخہ کو استعمال کرنا چاہیے۔
بند گوبھی:موٹاپے کی شکار خواتین کے لئے بند گوبھی نہایت مفید غذا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق بند گوبھی میں ایک مادہ ٹیر ٹرانک ایسڈ پایا جاتا ہے جو شوگر اور کاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل کرنے سے روکتا ہے۔ لہٰذا بند گوبھی کی غذائی و طبی افادیت موٹاپے کے تدارک اور کنٹرول کے لئے مسلمہ ہے۔ سوگرام بند گوبھی میں صرف 27کیلوریز ہوتی ہے جبکہ اتنی مقدار کی گندم میں 240 کیلوریز ہوتی ہیں۔ ویسے بھی بند گوبھی میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی بدن کو زوال پذیر ہونے سے بچاتے ہیں۔یہ جوانی کی محافظ غذا ہے۔ لہٰذا بند گوبھی کا سلاد خواتین کو مستقل طور پر اپنی خوراک میں شامل رکھنا چاہیے۔کیلا:حسن و صحت بخش پھلوں میں کیلے کا بڑا اہم مقام ہے۔ حیاتین سے بھرپور یہ پھل جلد اور بالوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس میں کیل اور داغ دھبے دور کرنے کی بھی بڑی صلاحیت ہوتی ہے۔ چھیلنے کے بعد کیلا بھوری رنگت اختیار کرلیتا ہے جس سے اس کی تاثیر ختم نہیں ہوتی ۔ کیلا ہمیشہ بے داغ کھانا چاہیے۔ جلد کی خشکی دور کرکے اسے تروتازہ رکھنے کے لئے ایک بڑا چمچ کیلے کا گودا اور ایک چھوٹا چمچہ شہد اچھی طرح ملا کر چہرے کی صاف کی ہوئی جلد اور گردن پر لگائیں۔ آنکھیں اور ہونٹ محفوظ رہیں گے۔ لیپ لگانے کے بیس منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرہ اور گردن دھولیں۔بالوں کے لحاظ سے کیلے کے گودے میں بادام کا تیل اتنا ملائیں کہ ذرا پتلا سا لیپ بن جائے جو بالوں اور ان کی جڑوں پر لگانے کے لئے کافی ہو۔ اسے لگانے کے بعد سر کو پلاسٹک کی ٹوپی یا تھیلی سےڈھک کر اوپر سے تولیہ لپیٹ لیجئے۔ ایک گھنٹے بعد کسی ہربل شیمپو ( یابے بی شیمپو) سے سر اچھی طرح دھولیجئے۔ اس کا ہفتے میں ایک بار استعمال کافی ہوگا۔پپیتا:وسطی امریکہ کا یہ پھل برصغیر میں صدیوں سے استعمال ہورہا ہے۔ ہاضمے کی بہتری کے علاوہ اس میں موجود اہم غذائی اجزاء صحت اور توانائی کا سامان فراہم کرتے ہیں۔ اس میں ہاضم اجزاء (انزائم) خوب ہوتے ہیں، اس لئے جلد پر اس کے لیپ سے مردہ خلیات بڑی عمدگی سے دور کئے جاسکتے ہیں اور کیلیں ، داغ دھبے بھی دور ہوسکتے ہیں۔ا س طرح جلد نکھر جاتی ہے۔کھردری جلد سے نجات کے لئے دو چھوٹے چمچ پکے پپیتے کا گودا اچھی طرح گھوٹ لیجئے اور اس میں ایک چھوٹا چمچ شہد ملا کر اسے چہرے اور گردن پر لیپ کرکے پندرہ منٹ بعد دھولیں اور موئسچرائزر لگا لیں۔ پپیتے کے گودے میں شہد کی جگہ بغیر بالائی کا دہی ملا کر لگائیں۔ پندرہ منٹ بعد گرم پانی سے دھولیں تو دھبوں اور کیلوں سے نجات مل جاتی ہے۔آنکھ کے اطراف کی جلد پھول گئی ہو تو آنکھیں بند کرکے پپیتے کے پتلے پتلے قتلے پھولی ہوئی جگہ پر رکھ کر پانچ منٹ بعد گرم پانی سے دھولیں۔ پکے پپیتے کے چھلکے کا اندرونی حصہ پورے جسم پر ملیں۔ اس سے دوران خون بھی تیز ہوگا اور کھردری جلد نرم ہو جائے گی۔ پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔ سیب:اس میں پائے جانے والے خامرات میں جلد کے مردہ خلیات اور بیکٹیریا دور کرکے جلد نکھارنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔اس سے گومڑیاں، پھنسیاں اور کیلیں دور ہو جاتی ہیں۔ سیب کے لیپ سے جلد کی تیزابیت بحال ہو جاتی ہے اور وہ انفیکشن سے محفوظ رہتی ہے۔ جلد کے ریشوں کو سیب میں موجود حیاتین الف (وٹامن اے) اور ج (سی) سے غذائیت ملتی ہے اور وہ بڑھتے اور اپنی مرمت و اصلاح کرتے ہیں۔ ملی جلی یعنی خشک و چکنی جلد کے لئے سیب کا گودا بقدر ضرورت جلد پر لگا کر پندرہ یا بیس منٹ بعد اچھی طرح دھوکر موئسچرائزر لگائیں۔سیب کی پتلی قاشیں کاٹ کر تھوڑے سے پانی میں دھیمی آنچ پر لگا کر نرم گودا سا بنالیں‘ ٹھنڈا ہونے کے بعد چہرے پر لگالیں پندرہ منٹ بعد دھولیں۔ دو بڑے چمچے گرم پانی میں سیب کا رس دو بڑے چمچے ملا کر سر پر ملیں اور دس منٹ بعد سر دھولیجئے۔ یہ عمل ہفتے میں دو یا تین مرتبہ کریں۔دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کے لئے سیب کی قاشیں متاثرہ حصے پر رکھیں۔ اس سے ٹھنڈک پڑجائے گی اور ورم بھی کم ہو جائے گا۔
جلد کو خوبصورت رکھنے کے نسخے
٭اگر آپ کی جلد نازک ہے تو تیز دھوپ میں نکلنے سے پہلے اپنے چہرے پر گلیسرین لگائیں تاکہ دھوپ اثر نہ کرے۔ ٭اگر آنکھوں کے گرد جلد کالی ہو جائے تو آلو یا گاجر کا رس رات کو سونے سے پہلے ضرور لگائیں۔٭اگر جلد پر جھریاں زیادہ ہوں یا جھریوں سے بچنا چاہتے ہوں تو رات کو ہمیشہ چہرے پر شہد اور ملائی مکس کرکے لگائیں۔٭اگر منہ پر چھائیاں پڑ گئی ہوں تو مالٹے کے چھلکے خشک کرکے ان کا پائوڈر بنائیں اور تین چمچ شہد +تین چمچ عرق گلاب +تین کھانے کے چمچ ملائی + چار چمچ یہ پائوڈر ملا کر خوب مکس کریں اور فریج میں محفوظ کریں۔ روزانہ صبح و شام ایک گھنٹے کے لئے چہرے پر لگائیں انشاءاللہ ایک ماہ میں چھائیاں ختم ہو جائیں گی۔٭ اگر ہاتھوں کی جلد سخت اور کھردری ہو جائے تو دھونے کے بعد فوراً بعد پٹرولیم جلی یا گھی سے خوب مالش کریں اور رات کو سوتے وقت کولڈ کریم سے مساج کیا کریں ایک ہفتے میں ہاتھ و ملائم ہو جائیں گے مگر باقاعدگی شرط ہے۔٭اگر ناخن پیلے ہو جائیں تو پہلے ان پر لیموں کا رس لگائیں پھرنیم گرم پانی میں تھوڑا سا شیمپو ڈال کر اس میں ناخن ڈبوئیں اور دانتوں کے برش سے رگڑیں ناخن صاف ہو جائیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں