محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہر بیرون ملک ہوتے ہیں‘ سال پہلےواپس آئے‘ میری ان سے شدید لڑائی ہوئی‘ میں غصہ میں گھر سے اپنی امی کے گھر آگئی‘ میرے گھر سے نکلنےکے چھٹے دن میرے شوہر نے دوسری شادی کرلی اور مجھے طلاق کا نوٹس بھیج دیا‘ میں بہت روئی‘ ہمسائی نے سورۂ مزمل زیادہ سے زیادہ پڑھنے کو کہا‘ میں نےپڑھنا شروع کردی‘ چند دن بعد ہی میرے شوہر نے نوٹس واپس لے لیا اور صلح کیلئے کوشش شروع کردی۔ (پوشیدہ‘ گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں