محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس نزلہ‘ زکام‘ کھانسی‘ ریشہ‘ ٹانسلز‘ کیرا‘ نزلہ زکام کی وجہ سے کانوں کا خراب ہونا جیسے مسائل کیلئے ایک انتہائی لاجواب اور سستا نسخہ ہے۔ھوالشافی: اسطخدوس 250 گرام‘ گری بادام 250 گرام‘ کالی مرچ 50 گرام‘ دھنیا خشک 50 گرام۔ سفوف بنا کر حسب ذائقہ نمک ملانا ہے۔ خوراک: ایک چمچ چائے والا صبح‘ دوپہر‘ شام‘ اس نسخہ کو دماغ کا جھاڑو بھی کہا جاتا ہے۔ ریشہ کیلئے: 7 عدد کالی مرچ دن میں ایک یا دو بار کھائیں۔ (کیپٹن حبیب اللہ ‘ گوجرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں