محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ چند سالوں سے مسلسل اپنی روحانی و جسمانی مسائل کے حل کیلئے مراقبہ کررہی ہوں‘ الحمدللہ! مراقبہ کرنے سے مجھے سکون مل جاتا ہے اور پریشانی کا کوئی نہ حل اللہ تعالیٰ فرمادیتے ہیں۔مراقبے کے چند احوال قارئین عبقری کے نام:۔ مراقبہ کے وقت مجھے سبز رنگ کی بیلیں نظر آتی ہیں‘ جن پر خوبانی کی شکل کا پھل اوردوسری بیل پر اسٹرابری (سرخ رنگ) کا پھل نظر آیا‘جو مجھے کھانے کیلئے دیا گیا‘ اس کے تھوڑی دیر بعد مٹھائی آئی‘ پھر ایک پکے ہوئے گوشت کی پلیٹ آئی‘ اس کے بعد ابلے ہوئے انڈے آئے‘ میں نے آدھا انڈا کھایا‘ پھر دو بچے نظر آئے جو میرے سامنے بیٹھے قرآن پاک پڑھ رہے ہیں۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔ایک رات مراقبے میں فضا پر اللہ ، اللہ نظرآیا‘ ایک رات مراقبے میں آسمان پر بکھرے ہوئے بادل نظر آئے ۔ایک مرتبہ مراقبہ میں فضا میں لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ لکھا ہوا ہے۔میری ہر بیماری پریشانی میں ہمیشہ مراقبہ کام آیا‘ الحمدللہ۔ (رشیداں بی بی‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں