محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنی نوکری کی وجہ سے بہت پریشان تھا‘ مجھے ایک اللہ والے نے ایک وظیفہ بتایا۔ اس کی برکات سے اللہ تعالیٰ نے کرم فرمایا اور آج میں ایک بہت ہی اچھی سرکاری نوکری کررہا ہوں اور میرا سکیل بھی بہت اچھا ہے۔ میری تمام عبقری قارئین سے گزارش ہے کہ وہ بھی یہ وظیفہ پڑھیں دیکھیں مسئلہ کیسے حل ہوتا ہے۔ عمل یہ ہے:۔ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد دو مرتبہ سورۂ واقعہ پڑھیں۔ نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد ایک مرتبہ سورۂ واقعہ پڑھیں‘ نماز عصر کی ادائیگی کے بعد ایک مرتبہ سورۂ واقعہ پڑھیں۔ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد ایک مرتبہ سورۂ واقعہ پڑھیں اور نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد تین مرتبہ سورۂ واقعہ پڑھیں۔ سارے دن میں جب بھی سورۂ واقعہ پڑھیں تین، پانچ یا سات مرتبہ درود پاک ضرور پڑھیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اللہ کریم کرم فرمائیں گے۔ محترم حضرت حکیم صاحب میرا نام شائع نہ کیجئے گا۔ جزاک اللہ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں