جس عورت کا حمل نہ ٹھہرتا ہو اس کیلئے باوضو یَامُبْدِیُٔ نو کاغذوں پر لکھے جب عورت حیض سے پاک ہو تو تین رات مجامعت کرے اور ہر روز صبح کو باوضو یہ تعویذ پانی میں بھگو کر پی لے۔ اسی طرح دوسرے ماہ کرے۔ پھر اسی طرح تیسرے ماہ بھی کریں۔
ہر مقصد میں کامیابی کیلئے: ہر مقصد میں کامیابی کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ فجر کی دو سنت ادا کرکے تین بار درود شریف پڑھیں‘ اس کے بعد اکتالیس بار سورۂ فاتحہ اس ترکیب سے پڑھےکہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِکے میم کو الحمد شریف کے لام سے ملا کر پڑھیں۔ اس کے بعد تین بار درود شریف پڑھ کر دعا مانگیں۔ ان شاءاللہ تعالیٰ ضرور کامیابی حاصل ہوگی۔ جب تک مقصد حل نہ ہو برابر پڑھتا رہے۔
پڑھنےکی ترکیب یہ ہے:
۔ پھر پوری سورت پڑھ لے۔
ہر قسم کے غم و فکر سے نجات کیلئے: جو شخص کسی غم و فکر میں مبتلا ہو اور اس سے نجات چاہتا ہو تو اس کیلئے ہر نماز کے بعد تین بار درود شریف پڑھے‘ پھر سورۂ انبیاء (پارہ17) پڑھے‘ اس کے بعد آخر میں تین بار درود شریف پڑھے اور دعا کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ہر قسم کے غم و فکر سے نجات حاصل ہوگی۔
صبر کیلئے: اگر کسی شخص کو شدید قسم کا صدمہ پہنچا ہو کہ اسے صبر نہ آتا ہو تو اس کیلئے اول تین بار درودشریف پڑھے۔ پھر یہ آیت تین بار پڑھے
ھر تین بار سورۂ الم نشرح مکمل پڑھیں۔
برائے حمل: جس عورت کا حمل نہ ٹھہرتا ہو اس کیلئے باوضو یَامُبدِیُٔ نو کاغذوں پر لکھے جب عورت حیض سے پاک ہو تو تین رات مجامعت کرے اور ہر روز صبح کو باوضو یہ تعویذ پانی میں بھگو کر پی لے۔ اسی طرح دوسرے ماہ کرے۔ پھر اسی طرح تیسرے ماہ بھی کریں۔نیز یہ تعویذ باوضو لکھے اور موم جامہ کرکے عورت کے گلے میں ڈال دے‘ وہ تعویذ یہ ہے:۔
لڑکی کیلئے اچھا رشتہ: اگر کوئی شٰخص لڑکی کی شادی کے سلسلے میں پریشان ہو یا اچھا رشتہ نہ ملتا ہو تو اس کیلئے بعد نماز عشاء باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھیں پھر ستر بار یہ کلمات
کسی شخص کو جگہ سے ہٹانا یا اکھیڑنا:اگر کوئی شخص کسی دکان مکان میں کرایہ دار ہو یا کسی زمین پر زبردستی قبضہ کرکے بیٹھا ہو اس کو وہاں سے ہٹانے کیلئے مندرجہ ذیل آیت باوضو لکھیں اور اس کے نیچے اس شخص کا نام لکھیں اور اس کی والدہ کا نام بھی ساتھ رکھیں جس جگہ سے ہٹانا چاہتےہوں اس جگہ (مکان‘ دکان یا زمین) کا نام بھی لکھیں‘ وہ آیت یہ ہے:۔
نام والدہ کانام جگہ کا نام
سحر جادو سے نجات کیلئے:اگر کوئی شخص جادو یا سحر یا سفلی کے سبب بیمار ہو‘ یا کاروبار کی بندش ہو یا ہر قسم کی ترقی میں قدم قدم پر رکاوٹ ہو تو اس کیلئے باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ اس کے بعد درج ذیل آیت ایک ہزار بار پڑھے‘ آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھ کر کھانے کے نمک پر دم کرے۔ مریض کے سالن میں یہ نمک ڈال کرکھلائیں کم از کم اکتالیس دن مریض یہ نمک استعمال کرے۔ اس کی ترکیب یہ ہے کہ سالن میں یہ نمک نہ ڈالیں‘ جب سالن پک جائے تو مریض کا سالن الگ نکال کر اس میں یہ پڑھا ہوا نمک ڈال دیں۔وہ آیت یہ ہے:۔
جسمانی امراض سے شفاء:اگر جسم میں کہیں درد ہے یا جسم کا کوئی حصہ زخمی ہے یا پیٹ کا مرض ہے یا دل یا جگر کی بیماری ہے اس کیلئے سورۂ فاتحہ بہترین علاج ہے۔ اس سورۂ کا نام سورۃ الشفاء بھی ہے۔ اس میں ہر مرض کیلئے چاہے وہ روحانی مرض ہو یا جسمانی مرض‘ شفاء ہے۔ بیہقی میں عبدالملک رضی اللہ عنہٗ بن عمیر سے روایت ہے کہ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’فاتحہ ہر بیماری کیلئے شفاء ہے‘‘ اس لیے باوضو سورۂ فاتحہ ایک بار یا تین بار یا سات بار پڑھ کر مریض پر دم کریں۔ اول و آخر تین تین بار درود شریف پڑھیں۔ اسی طرح اول تین بار درودشریف پڑھیں اس کے بعد سات بار الحمدشریف پڑھیں‘ آخر میں تین بار درودشریف پڑھ کر مریض پر دم بھی کریں اور پانی پر دم کرکے صبح و شام مریض کو پلائیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ مریض صحت یاب ہوگا۔ یہ عمل تین دن یا پانچ دن یا سات دن کریں۔
برائے آسانی ولادت: بچہ کی بآسانی پیدائش کیلئے سورۂ انشقاق کی پہلی پانچ آیات باوضو تین بار‘ سات بار پڑھ کر کسی میٹھی چیز(چینی‘ گُڑ‘ کھجور‘ مٹھائی) پر دم کرے اور عورت کو کھلا دے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بچہ آسانی اور سہولت کے ساتھ پیدا ہوگا۔
آدھے سر کے درد سے نجات: اگر کسی کے آدھے سر میں درد ہوتا ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل نقش باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے مریض کے سر میں جس طرف درس ہے اسی طرح باندھ دیں‘ ان شاء اللہ درد سے نجات حاصل ہوگی‘ وہ نقش یہ ہے:۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں