جووظائف آپ نے عنایت فرمائے تھے اس کی تفصیل اس طرح ہے:بندش کے لئے آپ کے وظائف تھے۔
(5 لاکھ تک پڑھ چکا ہوں)*سورۃ الفاتحہ کا عمل*گوشت کا صدقہ*درس کا سنناان وظائف کو میں نے دل و جان اور یقین کے ساتھ کیا ہے اور اثرات بھی محسوس کررہا ہوں اٹھک بیٹھک والی نماز تو میں پہلے بھی پڑھتا تھا لیکن اب نماز دھیان اور توجہ سے پڑھنے لگا ہوں لیکن حضرت نسبت کی برکت ہے اور آپ کی توجہ کی عنایت ہے۔
حضرت اب میں وہ وظائف تحریر کررہا ہوں جو میں 25 سال سے وقتاً فوقتاً کرتا آرہا ہوں۔ سوائے شدید مجبوری کے میں نے ان کو کیا ہے۔ آیا میں ان کو کروں یا چھوڑ دوں۔ یہ سن 1988ء کی بات ہے۔ ’’شہاب نامہ‘‘ کے آخری باب چھوٹی منہ بڑی بات میں نے واقعہ پڑھا کہ کس طرح قدرت اللہ شہاب کو سلوک کے راستے پر چلنے میں دشواری تھی روایتی طریقے سے قسمت مہربان ہوگئی۔ اس نے دو چار نفل سیدۃ النسا جگر گوشہ رسول ﷺ کی روح مبارک کو بخش دیئے۔ یوں شہاب صاحب سلسلہ اویسیہ میں داخل ہوگئے اور سلوک کی منازل طے کیں (پورا واقعہ شہاب نامہ کتاب میں تفصیل سے درج ہے)جب یہ واقعہ میں نے پڑھا اس وقت میں بے روزگار تھا اور مجھے روزگار کی اشد ضرورت تھی کیونکہ میرے گھر کے معاشی حالات بہت ہی خراب تھے۔
میں نے بھی ویسا ہی کیا چند نفل پڑھے۔ سیدۃ النسا رضی اللہ عنہ کی روح مبارک کو بخشے اور حضور پاک ﷺ کی روح مبارک کو بھی ۔میرا تعلیمی ریکارڈ شاندار نہیں تھا اور انٹرویو بھی میرا بڑا خراب ہوا تھا لیکن جب نتیجہ نکلا تو میں بحیثیت لیکچرار سلیکٹ ہوگیا۔ یہ سب اللہ کا کرم اور کملی والے کا فیضان تھا۔
تقریباً 25 سال ہوگئے ہیں میں ہر رات عشاء کی نماز کے بعد دو رکعت جس کے ہر رکعت میں 11 مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھتا ہوں اور سیدۃ النسا کی روح مبارک کو بخش دیتا ہوں۔ اس طرح دو دو رکعت کی نیت سے دس رکعت جس کی ہر رکعت میں سورۃ توبہ کی آخری آیت پڑھتا ہوں اور رسول پاک ﷺ کی روح مبارک کو بخش دیتا ہوں اوردرمیان میں بیٹھ کر 100 مرتبہ درود شریف بھی پڑھتا ہوں‘ نماز فجر سے پہلے طلوع فجر کے وقت 200 مرتبہ درود قادریہ 100 مرتبہ ، سبحان و بحمدہ اور 129 مرتبہ سورۃ الکوثر (2013ء) میں شروع کیا ہے۔ (عرفان اللہ‘لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں