رشتہ داروں سے بدسلوکی دنیاو آخرت میں نقصان کا ذریعہ: حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ہر جمعہ کی رات میں تمام آدمیوں کے عمل اور عبادتیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش ہوتی ہیں جو شخص اپنے رشتہ داروں سے بدسلوکی کرتا ہے اس کا کوئی عمل قبول نہیں ہوتا۔ (ترغیب و ترہیب)۔آپﷺ نے فرمایا: جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کی عمر بڑھے اور اس کے رزق میں کشادگی ہو اور وہ بُری موت نہ مرے تو اس کو لازم ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے اور اپنے رشتے ناطے والوں سے اچھا سلوک کرتا رہے۔ (ترغیب و ترہیب) ۔ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص صدقہ دیتا رہتا ہے‘ اپنے رشتہ ناطے والوں سےا چھاسلوک کرتا رہتا ہے اس کی عمر خدا دراز کرتا ہے۔ اس کو بُری طرح مرنے سے بچاتا ہے‘ اس کی مصیبتوں اور آفتوں کو دور کرتا رہتا ہے۔ (ترغیب و ترہیب)۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: رحم خدا کی رحمت کی ایک شاخ ہے‘ اس سے خدا نے فرمادیا ہے کہ جو تجھ سے رشتہ جوڑے گا اس سے میں بھی رشتہ ملاؤں گا جو تیرے رشتہ کو توڑ دے گا اس کے رشتہ کو میں بھی توڑ دوں گا۔ (بخاری)۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کی رحمت اس قوم پر نازل نہیں ہوتی جس میں ایسا شخص موجود ہو جو اپنے رشتے ناطوں کو توڑتا ہو۔ (شعب الایمان بیہقی)۔آپ ﷺ نے فرمایا: بغاوت اور قطع رحم سے بڑھ کر کوئی گناہ کا سبب نہیں کہ اس کی سزا دنیا میں فوراً دی جائے اور آخرت میں بھی اس پر عذاب ہو۔ (ترمذی‘ ابوداؤد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں