Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بامقصد آدمی کبھی محروم نہیں ہوتا (مولانا وحید الدین خان)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2007ء

ضلع حسن ( کرنا ٹک ) میں ایک گا ﺅں ہے جس کا نام تھپر گھٹہ ہے یہاں ایک شخص لچھ نا ٹک نامی تھا جو ایک جھونپڑے میں رہتا تھا ، اور چوکیداری کا کام کر تا تھا ۔ اس کے چار بچے تھے۔ اس نے طے کیا کہ وہ اپنی تین لڑکیوں کو دیوی چمند یشوری پر بھینٹ چڑھا دے ۔ 23 اپریل 1988ء کو وہ دیوی کی مورت لیکر آیا ۔ اس کی پو جا کی اور اس کے بعد اپنی تین لڑکیوں ( ڈیڑھ سال ، تین سال، تیرہ سال ) کو درانتی سے ذبح کیا۔ اس کے لڑکے راج کمار ( 8 سال ) نے مزاحمت کرنی چاہی تو اس پر بھی حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں اس کا دایاں ہا تھ کٹ گیا ۔ اس مجنونانہ حرکت کے بعدوہ بھاگ کر با ہر چلا گیا ۔ چا ردن بعد اس کی لا ش آم کے ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ مذکورہ خبطی کی بیوی للی تھما (35سال ) کو چیف منسٹر فنڈ سے 5 ہزار روپیہ دیا گیا ہے ۔ انڈین ریڈکراس سوسائٹی نے اس کو ایک ہزار روپیہ دیا ہے ۔ اب وہ اپنے لڑکے کے مستقبل کے بارے میں منصوبہ بنا رہی ہے ۔ اس کا خیا ل ہے کہ اس کے بچے کو تعلیم حاصل کرنا چاہیے ۔ وہ اس کے لیے تیار ہے کہ بیٹے کو تعلیم کے لیے اگر اس کو ساری زندگی کام کرنا پڑے تو وہ ساری زندگی اس کے لیے کام کر ے گی ۔ اس کو بیوہ کی حیثیت سے 50 روپیہ ماہوار پینشن ملنے کی امید ہے ۔ تقریباً اتنی ہی ماہانہ رقم اس کے بیٹے کو معذوری کے وظیفہ کے طور پر ملے گی ۔ راج کمار جس کے دائیں ہا تھ کی پانچوں انگلیاں کٹ چکی ہیں ، اب اپنے بائیں ہاتھ سے لکھنا سیکھ رہا ہے ( ٹائم آف انڈیا 28 اپریل 1988ء) للی تھما کا سب کچھ لٹ چکا تھا ۔ اب بظاہر یہ ہونا چاہیے تھا کہ وہ بھی خود کشی کر لے ۔ یا اپنے بیٹے کو لیکر رونے اور ماتم کرنے میں مشغول ہو جائے ۔ مگر اس نے ایسا نہیں کیا ۔ اس نے سب کچھ بھلا کر مثبت عمل کا منصوبہ بنایا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اپنے معذور بیٹے کے مستقبل کی تعمیر کی صورت میں اس نے اپنے لیے ایک مقصد پا لیا ۔ بامقصد آدمی کبھی محروم نہیں ہو تا ، اس دنیا میں محروم وہ ہے جو مقصد سے محروم ہو جائے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 85 reviews.