(قارئین ! آپ بھی اپنی روحانی کیفیت تحریر کریں ۔ لا کھو ں لوگ آپ سے استفا دہ حاصل کریں گے۔یہ بھی صدقہ جا ریہ ہے )
محترم حکیم صاحب !سلام کے بعد عرض ہے کہ جمعرات کو فجر کی نماز پڑھ کر سوئی تومیں نے خواب دیکھا کہ آپ ہمارے گھر تشریف لائے ہیں اور دروازہ کھٹکھٹایاہے۔ ہم نے کھولا تو آپ فرماتے ہیں کہ آپ کو خانقاہ میں آنے سے کس نے منع کیا ہے تو میں کہتی ہوں حکیم صاحب کسی نے نہیں کیا۔ آپ کہتے کہ خانقاہ پہنچو۔ اس کے بعد پھر مجھے دوبارہ خواب میں نظر آیا کہ ایک آدمی ہے وہ مجھے خواب میں چھیڑ رہا ہے اس کا چہرہ سیاہ ہے۔ میں اسے کہتی ہوں یہاں سے جاﺅ وہ کہتا ہے تو خانقاہ پر جاتی ہے اور جمعرات کو صدقہ کرتی ہے تیرے اوپر ضرور کسی کا ہاتھ ہے۔ تجھ پر میرااثر کیوں نہیں ہوتا۔ پھر میں آپکو دیکھتی ہوں ۔آپ کہتے ہیں ادھر آجاﺅ اور آپ یقین کریں کہ میں نے خواب میں اپنے اوپر سے یہ چیزیں اترتی دیکھیں۔ آپ نے پھونک ماری اور وہ چلی گئیں۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ اللہ میاں نے مجھے آپ کے وسیلے سے بچایا۔ لگتا ہے یہ شیطانی چیزیں تھیں۔
اس کے بعد میری بچی خدیجہ نے اپنی دادی کو اور پھوپھی کو خواب میں دیکھا ۔ میں ان کے ساتھ اتنی اچھی ہوں۔ مجھے اللہ نے صلہ دینا ہے اور میں یہ سوچ کر ان کے ساتھ نیکی کرتی ہوں۔ کل میں نے خواب میں دیکھا کہ میں چڑیا گھر میں ہوں اور میں نے خوبصورت سفید رنگ کا شیر دیکھا ہے اور میں کہتی ہوں کہ یہ میں نے خریدنا ہے۔ میں بات بھی کرلیتی ہوں ۔ مجھے آپ کی آواز آتی ہے کہ تمہیں شیر کی کیا ضرورت ہے تمہارے گھر میں تو خود شیر ہے اس لئے میں خاموش ہو جاتی ہوں۔ میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔ آپ دعا کریں اللہ تعالیٰ میرے بچوں کو نیک بنائے اور مجھے اور میرے شوہر کو حج کرائے ۔میرے بچوں کے لئے آپ ضرور دعا کریں۔ میرا چوتھا سوا لاکھ ختم ہونیوالا ہے اب آگے کیا پڑھنا ہے ضروربتائیں اللہ تعالیٰ نے نماز کی توفیق دی ہے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے اللہ کے حکم اور آپ کی دعاﺅں سے زندگی ایک صحیح سمت میں جا رہی ہے جس کا کبھی مجھے پتہ نہ تھا۔ اللہ تعالیٰ مجھے تمام زندگی نیکی کرنے کی توفیق دے اور آپ کا سایہ قائم رہے (آمین)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 836
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں