Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بہنوں بیٹیوں کے رشتوں کی پریشانی‘ درودشریف سے ختم

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

میں اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہوں اور اس وقت میڈیکل کا طالب علم ہوں‘ میرے بعد میری دو بہنیں ہیں میں نے اپنے والدین سے درخواست کی کہ میں اپنی بہنوں کی شادیاں کرنا چاہتا ہوں لہٰذا ان کیلئے مناسب رشتے دیکھ کر شادی کردیں۔

سیدنا کریم ﷺ سے مسائل ایسے حل ہوتے ہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس سے دعا ہے کہ آپ ہمیشہ خیروعافیت سے رہیں‘ اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس آپ کو لمبی عمر اور صحت و تندرستی والی اور اپنی نعمتوں سے مالامال زندگی عطا فرمائے۔
میں اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہوں اور اس وقت میڈیکل کا طالب علم ہوں‘ میرے بعد میری دو بہنیں ہیں میں نے اپنے والدین سے درخواست کی کہ میں اپنی بہنوں کی شادیاں کرنا چاہتا ہوں لہٰذا ان کیلئے مناسب رشتے دیکھ کر شادی کردیں۔ جب یہ کام شروع کیا تو خاندان والوں نے ذرا سا بھی ساتھ نہ دیا۔ جن کے ہاں رشتے ہوسکتے تھے ان سے بات کی تو ان کا جواب تھا کہ ہمارے بچے ابھی پڑھ رہے ہیں یا ابھی ہم نے بچوں کی شادیوں کے بارے میں سوچا بھی نہیں۔ ایسے حالات میں میرے والدین اور میں خود بہت زیادہ پریشان تھا تو اس صورت حال میں مجھے سہارا آپ کے ایک درس سے ملا‘ اس درس میں آپ نے ایک چھوٹے سے درود شریف ’’سیدنا کریم ﷺ‘‘ کی فضیلت پر بات کی تھی‘ پہلے تو میں نے خود یہ درود شریف پڑھنا شروع کیا‘ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم چند دن بعد ہی ایک بہن کا رشتہ بہت ہی اچھی جگہ ہوگیا‘ الحمدللہ بہت ایمان والے لوگ ملے‘ لڑکا عالم‘ حافظ اور شعبہ تعلیم میں ہی پروفیسر نکلا۔ یہ سب درود شریف پڑھنے کی برکت سے معجزانہ طور پر ایسے ہوا کہ ہم سب حیران ہی ہوگئے۔ اللہ تعالیٰ نے چھوٹے سے درود شریف کی کثرت سے ہماری بہت بڑی پریشانی کم کردی تھی‘ اب مسئلہ یہ پیدا ہوگیا تھا کہ میری بڑی بہن کی جگہ میری چھوٹی بہن کا رشتہ طے ہوچکا تھا جبکہ بڑی بہن کیلئے ابھی ہم دیکھ رہے تھے‘ اس موقع پر برادری والوں سے طرح طرح کی باتیں سننے کو ملنا شروع ہوگئیں کہ ’’نامعلوم بڑی کا کیوں نہیں کررہے؟ یا بڑی کا ہوتا نہیں تو چھوٹی کردیا یا پتہ نہیں چھوٹی کا رشتہ کرنے میں اتنی جلدی کیوں؟ ایسی باتوں سے ہمارا بھی دل دکھتا تھا مگر کچھ کر نہ سکا‘ اسی نازک موقع پر میری والدہ لوگوں کی باتیں سن سن کر بیمار ہوگئیں حتیٰ کہ ایک وقت آیا کہ وہ چل پھر بھی نہ سکتی تھیں۔ ایک ماہ بستر پر رہیں‘ ڈاکٹر نے آرام کرنے کا مشورہ دیا‘ میں نے والدہ محترمہ کو کہا کہ ماں جی آپ لیٹے لیٹے ہروقت درودشریف ’’سیدنا کریم ﷺ‘‘ پڑھتی رہا کریں اور ساتھ یہ بھی کہا کہ پوری امت مسلمہ اور اپنے بچوں کے مسائل حل کروانے کیلئے یہ درود شریف بہت تیربہدف ہے۔ اللہ تعالیٰ نے کرم کیا ایک ماہ بستر پر لیٹے رہنے کے بعد جب ماں جی نےاس درود کا ورد شروع کیا تو ان کے دل کو سکون ملا‘ طبیعت دن بدن بہتر ہونا شروع ہوئی اور اب ماشاء اللہ بالکل ٹھیک ہیں اور ہاں ایک اور بات اس درود شریف کی برکت سے الحمدللہ میری دوسری بہن کا رشتہ بھی بہت ہی اچھی جگہ ہوچکا ہے۔(ح۔م۔ت)
گولیوں کی بوچھاڑ میں درود شریف کاڈھال
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری قارئین کیلئے ایک حقیقی واقعہ لکھ رہا ہوں۔ 17 جون 2010 کا واقعہ ہے کہ میں ایک ماربل کی فیکٹری میں کام کرتا تھا ۔ اچھا خاصا کام چل رہا تھا‘ جب ایک ذات بچاتی ہے تو اس طرح سے بچاتی ہے‘ روزانہ کا معمول تھا کہ جب بھی کھانے کا وقت ہوتا تھا فیکٹری کا مالک اپنے گھر سے کھانا لاتا اور تمام ورکر مل بیٹھ کر کھاتے تھے۔اس دن بھی حسب معمول ہمارے فیکٹری مالک اپنے گھر سے دوپہر کا کھانا لینے گئے اور لیکر آگئے‘ جب تمام بیٹھ کر کھانے لگے تو مالک نے مجھے بھی کہا کہ آپ آج کیوں نہیں کھارہے؟ میں نے کہا نامعلوم کیوں میرا دل کررہا ہے کہ آج کھانا گھر جا کر کھاتا ہوں‘ جب سب نے کھانا کھالیا تو مالک نے مجھے کہا کہ آپ جاؤ کھانا کھا کر آجاؤ‘ میں اٹھا اور گھر پہنچا ہی تھا کہ کال آئی کہ فیکٹری پر حملہ ہوگیا اور فیکٹری مالک اور مالک کا بھائی شدید زخمی ہوگیا ہے‘ میں نے کھانا چھوڑا اور جلدی سےہسپتال پہنچا جس وقت میں پہنچا اس وقت ان کو ایمبولینس میں ڈال کر سول ہسپتال لے جایا جارہا تھا۔ ہمارے فیکٹری مالک کو نو گولیاں لگیں اور اس کے بھائی کو چار گولیاں لگیں۔ مگر اللہ تعالیٰ نے مجھے بچالیا۔ اگر میں فیکٹری میں ہوتا تو ان کے ساتھ ہی دفتر میں بیٹھا تیسراشخص میں ہی ہوتا اور مجھے بھی ضرور گولیاں لگتیں۔ یں نے اپنے روزمرہ معمولات پر جب نظر ڈالی تو پتہ چلا صرف ایک عمل ہے جس نے میری زندگی بچائی۔ میری عادت ہے میں جب بھی گھر سے نکلتا ہوں درودشریف پڑھتا اورجب تک گھر والے میرے لفظوں کا جواب نہیں دیتے تب تک میں گھر سے نہیں نکلتا‘ وہ لفظ کیا ہیں ’’اللہ حافظ‘‘ جواب میں گھر والی بھی کہتی ہیں ’’اللہ حافظ‘‘ اور ساتھ درود شریف۔ بس ایک یقین سا بن چکا ہے‘ اب تو میں نے گھر سے نکلنے کی دعا بھی یاد کرلی ہے اور سارا راستہ درودشریف پڑھتا ہوں۔ جو گھر سے نکلنے سے پہلے کچھ نہیں پڑھتے وہ ایک چھوٹا سا درودشریف اور صرف ’’اللہ حافظ‘‘ ہی کہہ دیا کریں دیکھیں اللہ کیسے کرم کرتا ہے۔ (خالد حسین‘ محراب پور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 352 reviews.