Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

موتی مسجدجاکر نوافل کے ذریعے مرادیں پانے والے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

ابھی یہ عمل کرتے ہوئے مجھے دس دن ہی گزرے تھے کہ میرے شوہر خود ہی مجھے لینے آگئے اور میرے والدین سے پہلے اپنے کیے پر معافی مانگی اور آئندہ کبھی تشدد نہ کرنے کا وعدہ کیا اور مجھے باعزت طریقے سے واپس اپنے گھر لے گئے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں سب سے پہلے آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتی ہوں کہ آپ اتنا شاندار میگزین عبقری نکال رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی عمر لمبی کرے اور خاتمہ ایمان پر کرے۔ آمین!
میں گزشتہ چار سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں‘ ہر جمعرات کو درس روحانیت و امن سننے تسبیح خانہ میں حاضر ہوتی ہوں۔ ماہنامہ عبقری میں علامہ صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس میں موجود وظائف پڑھنے اور درس سننے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے ہر پریشانی دور کی اور بے حد نوازا۔ علامہ صاحب نے اپنے مضمون میں موتی مسجد کا ذکر کیا ہے‘ میں موتی مسجد بھی جاتی ہوں‘ وہاں جاکر بتائےگئے نوافل بھی پڑھتی ہوں‘ بہت سکون ملتا ہے۔ ادھر جاکر نوافل کی ادائیگی کے بعد جو دعا مانگتی ہوں الحمدللہ قبول ہوتی ہے۔ ایک حیرت انگیز بات موتی مسجد میں جانے کے بعد میرے ساتھ ہونا شروع ہوگئی ہے وہ یہ ہے کہ جب سے میں موتی مسجد میں نوافل کی ادائیگی کرکے آئی ہوں جو شخص یا عورت میرے خلاف بات کرے یا میرے ساتھ بُراسلوک کرے وہ یا تو بیمار ہوجاتا ہے یا پھر بے حد تنگی کا شکار ہوجاتا ہے۔ پہلے یہ میرا وہم تھا مگر اب میں نے باقاعدہ آزمایاہے واقعی ہی ایسا ہورہا ہے۔ اللہ تعالیٰ گواہ ہے کہ میں نے کبھی دل سے کسی کو بُرا نہیں کہا اور نہ ہی کسی کیلئے بددعا کی ہے۔ میں ہمیشہ سب کو معاف کرتی ہوں کہ اللہ پاک سب پر کرم کرے اور خدا کسی کو کسی کا محتاج نہ کرے۔ آمین! (ف، لاہور)
ناراض شوہر خود ہی لینے آگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بہت زیادہ پریشان تھی‘ میرے سسرال میں کچھ اپنوں کی چالاکیوں اور نالاقیوں کی وجہ سے میرے شوہر نے مجھے روز روز کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر گھر سے نکال دیا تھا‘ میں نے تین مہینے روتے تڑپتے گزارے‘ میری والدہ کے گھر میری میں میری بھابی عبقری رسالہ پڑھتی ہیں‘ جب میں اپنی ماں گھر کے آئی تو یہاں مجھے عبقری ملا‘ میں نے پڑھنا شروع کردیا۔ رسالے سے مجھے موتی مسجد کے بارے میں معلوم ہوا‘ میں خود تو موتی مسجد نہ جاسکتی تھی موتی مسجد کی نیت کرکے گھر میں ہی بتائے گئے نوافل پڑھنا شروع کردئیے۔ میں روزانہ ایک مخصوص وقت پر یہ نوافل پڑھ کر اللہ رب العزت سے خوب دعائیں مانگتی تھی۔ ابھی یہ عمل کرتے ہوئے مجھے دس دن ہی گزرے تھے کہ میرے شوہر خود ہی مجھے لینے آگئے اور میرے والدین سے پہلے اپنے کیے پر معافی مانگی اور آئندہ کبھی تشدد نہ کرنے کا وعدہ کیا اور مجھے باعزت طریقے سے واپس اپنے گھر لے گئے۔ میرے شوہر نے مجھے بعد میں بتایا کہ نامعلوم مجھے کیا ہوگیا تھا؟ میرا دماغ میرے بس میں نہیں تھا‘ گزشتہ تین ماہ میں ایک مرتبہ بھی میرا دل نہیں چاہا کہ تم کو جاکر لے آؤں‘ مگر ایک ہفتہ ہوگیا ہے کہ میرا پل پل بے چینی میں گزررہا تھا‘ بس میرا دل کررہا تھا کہ اڑ کر تمہارے پاس پہنچ جاؤں۔ نہ جانے کیسی طاقت تھی کہ مجھے تمہاری طرف کھینچ رہی تھی‘ میرا جسم بالکل ہلکا پھلکا ہوگیا‘ مجھے ایسے لگ رہا ہے کہ جیسے میرے سر سے بہت بڑا بوجھ اتر گیا ہو۔ الحمدللہ! دو ماہ سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے میں اپنے گھر میں خوش و مطمئن ہوں۔محترم حضرت حکیم صاحب میری یہ تحریر ماہنامہ عبقری میں ضرور شائع کروائیے گا اور براہ مہربانی میرا نام شائع مت کیجئے گا۔ (پوشیدہ)
اللہ نے معذور بچہ صحت مند پیدا کرکے دکھادیا
محترم حضرت حکیم ـصاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری سے ہمارا تعارف اس طرح ہوا کہ ایک آنٹی ہمارے گھر آتی تھیں وہ پہلی مرتبہ عبقری ہمارے گھر لائیں اور اس کی خوب تعریفیں کیں‘ ہم نے مذاق میں کہا آنٹی کیا آپ کو اس کے پھیلانے کا کمیشن تو نہیں ملتا تو کہنے لگیں: ہاں! جو بھی عبقری پھیلاتا ہے اس کو اللہ بہت دیتا ہے‘ ہم ان کی بات سن کر حیران ہوئیں‘ خیر ہم نے ان سے لے کر پڑھنا شروع کردیا‘ واقعی جو ہم سمجھ رہے تھے یہ ویسا میگزین نہ تھا‘ اس میں تو بہت راز چھپے ہوئے تھے۔ بس وہ دن اور آج کا دن ہمارے گھر عبقری ہر ماہ آتا ہے۔ اس میں موجود وظائف نے ہمارے بہت بڑے بڑے مسائل چٹکیوں میں حل کردئیے۔ اب میں اس بات کی طرف آتی ہوں جس کی وجہ سے میں نے قلم اٹھایا۔ میری بھابی امید سے تھیں تو ان کے چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز نے کہا کہ آپ کا بچہ معذور ہے یہ یا تو پیدا ہوتے ہی مرجائے گا یا عمر بھر مفلوج رہے گا۔ جب ہم نے یہ سنا تو ہم بہت زیادہ پریشان ہوئے۔ میری والدہ مجھے لے کر موتی مسجد گئیں‘ ہم نے وہاں نوافل ادا کیے۔ وہاں جاکر خوب دعائیں مانگیں اور خاص طور پر بھائی کے دنیا میں آنے والے بچے کیلئے دعائیں کیں۔ جب ہم گھر واپس آگئے تو اسی رات میں نے خواب دیکھا کہ دو آدمی ہیں جنہوں نے مجھے ایک بچی دی اور بولے کہ یہ بچی تمہارے بھائی کی ہے۔ امی کو بتایا تو امی نے کہا کہ ان شاء اللہ ڈاکٹر جو مرضی کہیں سب کچھ ٹھیک ہی ہوگا۔ کچھ دنوں کے بعد اللہ نے میری بھابی کو چاند سی بیٹی عطا فرمائی جو کہ الحمدللہ بالکل صحت مند اور انتہائی خوبصورت ہے۔ (ا۔ق)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 351 reviews.