وہ مولیٰ جو ہر آواز کو سنتا ہے خواہ وہ اندھیری رات میں سیاہ چیونٹی کے سیاہ پتھر پر چلنے کی کیوں نہ ہو۔ وہ اپنے تعریف کرنیوالوں کی تعریف اور دعا کرنیوالوں کی دعائیں سنتا ہے لیکن وہ ہماری طرح کان نہیں رکھتا بلکہ سمع اس کی ایک صفت ہے جس سے ساری چیزوں کو سن لیتا ہے۔(امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ )
بندہ کی قوت سامعہ یعنی انسان کے کانوں میں سننے کی طاقت اللہ تعالیٰ کی صفت ہے لہٰذا اس کا فرض ہے کہ اس نعمت کو اللہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق استعمال میں لائے ورنہ خائن کہلائے گا اور خیانت کی سزا پائے گا۔
(اَللّٰھُمَّ احفَظنَا مِن شُرُورِ اَنفُسِنَا)(حضرت لاہوری رحمتہ اللہ علیہ )
بندہ کی سماعت اسکی پیدائش سے اسکی موت تک ہے جب کہ اللہ تعالیٰ کی سماعت ازلی وابدی ہے جو کبھی فنا نہ ہو گی۔ بندہ کی سماعت محدود لیکن اللہ تعالیٰ کی سماعت اس کی ذات کی طرح لامحدود ہے۔ بندہ اپنے سننے میںاللہ کا محتاج ہے لیکن اللہ تعالیٰ اپنے سننے میں کسی شے کا محتاج نہیں۔ بندہ ان چیزوں کو سنتا ہے جن کا تعلق آواز سے ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا سننا آواز کا محتاج نہیں وہ جیسے آواز کو سنتا ہے اسی طرح ان چیزوں کو بھی سنتا ہے جن کا سننے سے کوئی تعلق نہیں مثلاً رنگ وبو وغیرہ۔
اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی سماعت کی طرح ہی اولیاءوانبیاءاور غیر اللہ کی سماعت کو جانے تو شرک لازم آئے گا اور یہ شرک ”صفاتی“ہے۔ اس لئے کسی بندہ کو سمیع کہنا جائز نہیں۔
اوراد و وظائف
مصیبت زدوں پر شفیق ہو
اس اسم پاک کا ذاکر ہر بیمار کی آہ اور ہر مصیبت زدہ کی فریاد پر حتی المقدور توجہ کرتا ہے۔
قبولیت دعا
حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ سے منقول ہے کہ اگر کوئی شخص جمعرات کے دن چاشت کی نماز کے بعد پانچ سو بار یہ اسم پڑھے اور وظیفہ کے دوران کوئی بات نہ کرے تو وظیفہ کے اختتام پر جو دعا مانگے گا وہ انشاءاللہ قبول ہو گی۔
کفایت مہمات
محمد احمد تمیمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر روزانہ نماز فجر کے بعد (فَسَیَکفِیکَھُمُ اللّٰہُ وَھُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُ)(بقرہ:137) سات بار پڑھے تو اللہ تعالیٰ تمام دن مہمات سے کفایت فرمائے گا اور پڑھنے والا مشکلات سے محفوظ رہے گا۔
ذاکر کی ہر دعا قبول ہو
اگر اس اسم پاک کو اس کے اعداد ”180“ کے مطابق روزانہ ہر نماز کے بعد پڑھتا رہے تو اس کا ذاکر ہو جائے گا جو دعا مانگے قبول ہو۔
مستجاب الدعوات
اگر جمعرات کے دن چاشت کی نماز کے بعد ۰۰۵ دفعہ پڑھے تو دعائیں قبول ہوں۔
٭اگر اس اسم پاک کا نقش شرف قمر میں انگوٹھی پر کندہ کرا کے پہنے اور اس اسم کو بکثرت پڑھے تو مقبول القول اور مستجاب الدعوات ہو جائے اور فتوح بے شمار حاصل ہوں۔(تنویر)
٭لیکچرر، خطیب اور لیڈروں کے لئے خصوصاً جس کا نام مسعود ہو اس کے لئے کثرت سے پڑھنا بہت مفید ہے۔
شفائے بواسیر
اس اسم پاک کا نقش دھو کر بواسیر والے کو پلائے تو شفا ہوگی۔
کان کی تکلیف رفع ہو
اگر کسی شخص کے کان میں درد ہو یا کوئی پھنسی کان کے اندر پیدا ہوئی ہو جس سے تکلیف ہو تو ایک ہزار مرتبہ ”یَا سَمِیعُ“ پڑھے اور روئی دم کر کے کان میں رکھ لے۔
بہرہ پن سے تحفظ
ہر فرض نماز کے بعد گیارہ دفعہ ”یَا سَمِیعُ“ پڑھنا ساری عمر بہرے ہونے سے اللہ کے حکم سے محفوظ رکھتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 835
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں