Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہرقسم کے زخم بالخصوص کینسر کیلئے اکسیر اعظم دماغی کمزوری دائمی نزلے کا علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

ہرقسم کے زخم بالخصوص کینسر کیلئے اکسیر اعظم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت عرصہ سے انتہائی شوق کے ساتھ پڑھ رہے ہیں۔میرے پاس ایک خاندانی مرہم کا نسخہ ہے۔ اس نسخےسے الحمدللہ کینسر اور سرطان کے زخم بھی ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ یہ نسخہ میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں یقیناً وہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ زخم کوئی بھی ہو‘ کسی بھی قسم کا ہو اس پر بس یہ مرہم لگائیں اور پھر اس کا کمال دیکھیں۔
ھوالشافی: سنگ جراحت تین ماشہ‘ دانہ الائچی تین ماشہ‘ سفید کافور چھ ماشہ‘ سفیدہ کاشغری پانچ ماشہ‘ پرانا ٹاٹ سوختہ کی راکھ ایک تولہ‘ پوست ہلیلہ پانچ ماشہ‘اتزروت تین ماشہ‘ کسی حلال جانور کے بالوں کی راکھ تین ماشہ‘مردارکر سنگ چار ماشہ‘ کمیلہ تین ماشہ‘ زہر مہرہ خطائی ایک ماشہ‘جندبید ستر تین ماشہ‘ افیون تین ماشہ‘ موم خالص پانچ تولہ۔ ترکیب: پہلے افیون کو سرسوں کے تیل میں حل کرلیں۔ پھر موم کو پگھلا کر ان میں ڈالیں پھر باقی دوا جو خوب باریک پیس لی گئی ہو میں ملادیںَ مرہم تیار ہے۔ پھایہ بنا کر زخم پر لگائیں۔ ہرقسم کے زخم کیلئے اکسیر اعظم ہے۔ (پ۔ت)
یہ ہے اصل تندرستی کا راز!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے عبقری رسالہ میں ایک ٹوٹکہ پڑھا تو ایسے ہی آزمانے کیلئے استعمال شروع کردیا۔ ٹوٹکہ ہے تھا کہ رات سونے سے پہلے جب بستر پر لیٹنے لگیں تو لیٹنے سے پہلے اپنے پاؤں کے تلوؤں کی کم ازکم پانچ منٹ سرسوں یاکسی بھی دستیا ب تیل سے مالش کرنی ہے۔ میں نے یہ ٹوٹکہ چند دن ہی استعمال کیا میری تو زندگی ہی بدل گئی‘ الحمدللہ پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں‘ روزانہ فجر کی نماز کے بعد نماز فجر کے بعد واک کرتی تھی‘ پہلے میں صرف آدھ کلومیٹر پیدل چلنے کے بعد تھکن سے چور ہوجاتی تھی مگر اب تو پونے تین کلومیٹر تک چل لیتی ہوں اور تھکاوٹ نہیں ہوتی حالانکہ میری عمر 61 سال ہے اس کے باوجود تھکن نام کا احساس نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ پہلے میں برتن دھوتی تھی تو چند برتن دھونے کے بعد ہی کندھوں کے درمیان اتنا شدید درد ہوتا تھا کہ میں برتن دھو ہی نہ سکتی تھی اور فوراً لیٹ جاتی تھی اور درد سے بعض اوقات کراہنے لگتی تھی مگر اب ڈھیروں برتن دھو لوں کبھی درد ہوا ہی نہیں۔ حالانکہ برتن دھونے کے بعد بھی میں بالکل فریش رہتی ہوں۔ (رخسانہ ناہید‘ سرگودھا)
عبقری ملا! منزل مل گئی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میرا تعلق عبقری سے بن گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت حکیم صاحب کو لمبی زندگی اور صحت دے۔ دو سال سے عبقری سے رابطہ ہے۔ آپ کی ایک بات دل میں بیٹھ گئی کہ گرتے جاؤ اور پھر سےاـٹھ جاؤ‘ گرکر پھر اٹھ جاؤ‘ ایک دن منزل ضرور ملےگی۔ میرے پاس بہت سے واقعات ہیں‘ ابھی عبقری سے ایک عمل پڑھا یاحفیظ یاسلام کے بارے میں لکھ رہاہوں۔ حیران کردینے والا واقعہ ہوا۔ میں تو گنہگار ہوں لیکن یقین سے عمل کیا تو اللہ پاک نے کلام میں برکت ڈال دی۔ یہ آج (بوقت تحریر) ہفتہ پہلے کا واقعہ ہے۔ میں کسی عرب ملک میں جاب کرتا ہوں‘ کمپنی کے حالات بہت خراب ہیں‘ کمپنی ہر بندے کو چھٹی پر بھیج رہی تھی‘ یرا نام بھی آسکتا تھا‘ مجھے بہت ڈر تھا‘ میں ابھی پاکستان اپنے گھر نہیں جانا چاہتا تھا کیونکہ میرے گھر کے حالات بہت خراب تھے۔ میں نے مسلسل یقین کے ساتھ یاحفیظ یاسلام پڑھنا شروع کردیا۔ سارا دن خوب پڑھتا‘ نیت صرف یہ ہوتی کہ کمپنی مجھے نہ نکالے‘ بس پھر ایسا ہوا کہ میرا نام بھی ان افراد کی لسٹ میں آگیا جن کو نکالا جانا تھا۔ ایک دم پریشان ہوگیا‘ اللہ سے کہا: یااللہ تیرے ہر کام میں بہتری ہے‘ مجھے کہا گیا کہ آج آپ کاآخری دن ہے‘ کل سے آپ کام پر نہیں آؤ گے‘ بس پھر جو یاحفیظ یاسلام پڑھا تھا اس نے اپنا کام بھی تو دکھانا تھا۔ میرے منیجر کو پتہ چلا تو اس نے کہا کہ اس کو نہیں بھیجنا‘ کچھ کام ہے۔ ایک اور بات کہ ہمارا کمپنی کا مالک جو کہہ دیتا پھر وہ کسی کی نہیں سنتا تھا‘ بہت لوگوں نے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ مالک کسی کی نہیں سنتا تھا۔ ضدی قسم کا انسان ہے۔ میرے اندر یقین تھا‘ اللہ مدد کرے گا۔ اللہ کا کرنا ہوا کہ منیجر نے مالک سے بات کی اور وہ پتہ نہیں کیسے مان گیا۔ میرے دفتر کے سب بندے حیران رہ گئے ’’ارے یہ تو کسی کی سنتا ہی نہیں‘ تمہارا کام کیسے ہوگیا؟‘‘ اللہ نے میری عزت یاحفیظ یاسلام کے ورد کرنے سے رکھ لی۔ گھر سے نکلتے وقت بھی پڑھتا ہوں کبھی کوئی حادثہ نہیں ہوا۔ بس میری اب اللہ سے دعا ہے کہ اللہ مجھے واپس میرے ملک پاکستان لے جائے اور وہاں مجھے اچھا سا روزگار مل جائے۔ ان شاء اللہ میری یہ دعا بھی ضرور قبول ہوگی اور میں بھی اپنے گھر جاسکوں گا۔ (احمد‘ عرب)
کھوکھلی ڈاڑھ آج بالکل ٹھیک ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری سے تعلق گزشتہ چار سال پرانا ہے۔ عبقری چھپےطبی و روحانی ٹوٹکوں سے مجھے سوفیصد فائدہ ہوتا ہے۔تین ماہ پہلے پانچ دن لگاتار میری ایک ڈاڑھ میں شدید ترین درد رہا‘ طرح طرح کی پین کلر کھا کھا کر معدہ خراب کربیٹھا‘ دانتوں کے ایک بڑے ماہر کو دکھایا تو انہوں نے چیک کرنے کے بعد بتایا ڈاڑھ کی جڑ بالکل کھوکھلی اور بوسیدہ ہوچکی ہے یہ نکلوانا ہی پڑے گی اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں‘ انہوں نے یہ بات میری ڈاڑھ کا ایکسرے کروانے کے بعد ایکسرے چیک کرتے ہوئے بتائی۔ مگر میں نے عبقری شمارہ میں ایک عمل پڑھا تھا اسے آزمانے کا فیصلہ کیا‘ عمل یہ تھا:۔ ایک کیل لے کر اس پر ایک بار درودشریف اور ایک بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر کیل کو دم کرکے درد والے دانت کے باہر پھیرتے ہوئے پھر اول و آخر درود شریف اور سات بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کریں اور پھر کسی درخت میں ٹھونک دیں۔ اللہ کے فضل سے تین ماہ ہوچکے ہیں‘ درد کا نام و نشان نہیں‘ ہر چیز ٹھنڈی‘ گرم‘ سخت کھا پی رہا ہوں۔ (ارشد محمود‘ بھمبر آزادکشمیر)
دماغی کمزوری‘ دائمی نزلے کا علاج
ھوالشافی: سات عدد بادام‘ سات عدد کشمش رات کو پانی میں ڈال کر رکھیں‘ صبح نہار منہ بادام چھیل کر کشمش کے ہمراہ کھالیں۔ یہ ٹوٹکہ دو سے تین ماہ مسلسل استعمال کریں پھر اس کے نتائج ظاہر ہوں گے۔ اس کے علاوہ میں نے حضرت حکیم صاحب کے بتانے پر تلبینہ استعمال کیا‘ واہ کیا کمال کی چیز ہے‘یادداشت پرفیکٹ ہوجاتی ہے‘ اگر خون کی کمی ہوتو اس سے بہتر کوئی ٹانک نہیں ہے۔ طب کی اہم باتیں: جب دوپہر کا کھانا کھالیں تو تھوڑا وقت قیلولہ کرلیں اور شام کا کھانا کھا کر چلیں اگرچہ آپ کو کانٹوں پر ہی کیوں نہ چلنا پڑے۔

جب تک پہلی غذا ہضم نہ کرلیں دوسری غذا نہ کھائیں اگرچہ آپ کو تین دن ہی کیوں نہ لگ جائیں۔ اس وقت تک سونے کیلئے مت لیٹیں جب تک بیت الخلاء سے فارغ نہ ہوجائیں۔ گوشت صرف جوان جانور کا کھائیں۔(حبیب الرحمٰن‘ مانسہرہ)
میری شوگر400 سے کم نہ ہوتی مگریہ نسخہ۔۔۔!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے عرصہ 1995ء سے 2016ء تک شوگر کی تکلیف ہے‘ پہلے تو نارمل رہتی تھی کبھی زیادہ کبھی کم‘ مگر دو یا اڑھائی سو سے اوپر نہ ہوتی تھی ‘ 2014ء میں (کاربنائل گڑھ) کی وجہ سے ہسپتال داخل ہونا پڑا‘ پندر ہ دن داخل رہا مگر شوگر چار سو سے اوپر رہی‘ ڈاکٹروں نے انسولین کا عادی کردیا‘ مگر عبقری کے ایک نسخہ سے کچھ کمی ہوئی اور ہر روز جسم میں سوراخ کرنے سے جان چھوٹ گئی اور اب میں یہ نسخہ استعمال کررہا ہوں اور میری شوگر اب مکمل کنٹرول ہے۔ جو نسخہ میں نے عبقری کے ایک سابقہ شمارے سے لے کر استعمال کیا تھا وہ یہ ہے: ھوالشافی: تخم سرس‘ اندرائن‘ کلونجی‘ گوند کیکر تمام چیزیں ہم وزن لے کر کوٹ پیس لیں۔صبح و شام ایک چمچ چائے والا سادہ پانی کے ساتھ۔(افتخار احمد بھٹی‘ واہ کینٹ)
میرا سب سے بڑا مسئلہ آسان ترین عمل سے حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا کرے اور آپ کی عمر دراز فرمائے۔عبقری رسالہ سے میرا تعارف 2009ء سے ہوا تھا لیکن 2014ء سے میں اب باقاعدگی سے پڑھ رہی ہوں۔ بہت اچھا رسالہ ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں مہنگے ڈاکٹری علاج سے بچت ہوئی ہے۔میںنے عبقری 2008ء کے ایک شمارہ میں ایک عمل پڑھا کہ قرآن پاک کی ہر سطر پر انگلی پھیرتے ہوئے

پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر مشکل کے حل کیلئے ہے‘ سات قرآن پاک پڑھنے ہیں۔ میں نے یہ پڑھنا شروع کردیا ہے۔ تقریباً میرا پہلا قرآن پاک مکمل ہونے والا ہے۔ جب یہ خط آپ کو ملے گامیں دوسرا قرآن پاک شروع کرچکی ہوں گی۔ قرآن پاک پڑھنے سے میرا سب سے بڑا مسئلہ میرے سانس کا پھولنا اور دھڑکن کا تیز ہونا حل ہوچکا ہے۔ جسمانی طور پر مضبوطی آئی ہے۔ حالانکہ ڈاکٹرز کے مطابق مجھے جلداز جلد دل کا آپریشن کروالینا چاہیے تھا کیونکہ میرے دل میں سوراخ ہے مگر جب سے میں نے یہ عمل آزمانا شروع کیا ہے میری صحت دن بدن بہت ہوتی جارہی ہے۔ میرے اندر یقین کی قوت پیدا ہورہی ہے۔ان شاء اللہ اس عمل کی بدولت میں بغیر آپریشن کے ہی صحت یاب ہوجاؤں گی۔ اس کے علاوہ میں درج ذیل درود پاک بھی کثرت سے پڑھنے کی کوشش کرتی ہوں یہ درود پاک بھی عبقری میگزین سن 2008ء کے ایک شمارہ میں تھا کہ ’’ہر قسم کی بیماری کیلئے مجرب درود پاک

ضدی بچوں اور صحت یابی کے انوکھے اعمال
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک عورت آئی کہ ان کی بچی ہر روز تنگ کرتی ہے‘ کئی سکولز میں داخلہ کروایا مگر صرف ایک دن شوق سے جاتی ہے اور پھر بے وجہ ضد اور رونا‘ میں بہت پریشان ہوں‘ کچھ پڑھنے کیلئے بتائیں کہ شوق سے سکول جایا کرے‘ میں نے انہیں اپنا پاک آزمودہ وظیفہ جو اللہ کے ناموں میں سے ہے یَامُقِیْتُ سات بار پڑھیں اور ایک عبقری کا وظیفہ یَاقَادِرُ یَانَافِعُ روزانہ آٹے پر اکیس مرتبہ پڑھ کر پھونک مار دیں ایک ہفتہ کریں پھر کمال دیکھیں‘ اللہ کی قدرت صرف تین دن ہی وظیفہ کیا‘ تو وہ بچی خود کہنے لگی امی مجھے تیار کریں میں نے سکول جانا ہے اور ابھی تک ہر روز شوق سے جاتی ہے‘ جو بچے بے وجہ ضد کریں اور رونا بند نہ کریں یا بات نہ مانیں ان پر طاق عدد میں یامقیت پڑھ کر دم کیا کریں‘ ان شاء اللہ بے حد فائدہ ہوگا اور روزانہ آٹے پر اکیس مرتبہ

عُ پڑھ کر پھونک دیا کریں۔ چند دنوں میں ہی آپ لوگ اس وظیفے کے کرشمات اور برکات حاصل کریں گے۔شفاء کی سوفیصد گارنٹی: محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم! اللہ کے فضل و کرم سے جب کوئی بیمار ہوا ہے ان وظائف کی اور دعاؤں کی برکت سےاللہ نے بیمار کو ضرور شفاء دی ہے‘ قارئین! آپ بھی ان وظائف کو پڑھیں اور رب پر یقین کامل بنائیں کہ خدا کی ذات کے سوا کوئی بھی شفاء نہیں دے سکتا۔روزانہ تین مرتبہ یہ کلمات ایک تسبیح ضرور پڑھیں۔

مریض کو پانی پر دم کرکے شہد مع کلونجی استعمال کریں۔ اس کے علاوہ مریض کے پاس روزانہ ہزاروں مرتبہ یَاسَلَامُ پڑھیں اور مریض کو اس کی صحت یابی کا یقین کروائیں کہ آپ جلد ہی ٹھیک ہوجائیں گے یہ بیماری عارضی ہے اور بیمار خود بھی اپنے لیے دعا کرے کیونکہ حدیث مبارکہ میں ہے کہ بیمار کی دعا پر فرشتے بھی آمین کہتے ہیں۔
آیات شفاء:حضرت ابوالقاسم قشیری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ان کا بچہ بیماری کی وجہ سے قریب المرگ ہوگیا‘ میں نے خواب میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھا اور بچے کا عرض کیا۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا’’ تم آیات شفاء سے کیوں دور رہتے ہو‘ ان سے تمسک نہیں کرتے اور شفاء نہیں مانگتے‘‘میں بیدار ہوگیا اور اس پر غور کرنے لگا تو آیات شفاء کو قرآن پاک میں چھ جگہ پایا وہ یہ ہیں:۔(

یں نے یہ آیات لکھ کر پانی میں گھول کر پلائیں تو بچہ صحت یاب ہوگیا۔(معلمہ بنت حنیف‘ گاؤں سیدھڑی گجرات)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 349 reviews.