Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین کے مسائل اور بڑی بوڑھیوں کے ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

جن کےچہرے پر دانے ہیں صرف ان کیلئے:آپ تلی ہو ئی چیزیں زیا دہ نہ کھائیے ۔ چکنی چیزو ں سے دانے زیا دہ نکلتے ہیں۔ بیسن کے ساتھ منہ دھویا کیجئے ۔ گل منڈی خرید لیجئے۔ گو ل گو ل پھو لو ں کی شکل میں ہوتی ہے ۔ رات کو سترہ منڈیا ں ایک گلا س پانی میں بھگو دیجئے۔ صبح ان کو ہا تھ سے مل اور چھان کر ایک چمچ شہد ملا کر پی لیا کیجئے ۔ اس سے خون صاف ہو گا‘ دانے نہیںنکلیں گے ۔چہرے کے کیل مہاسوں کیلئے بڑی بوڑھیوں کے ٹوٹکے:بچیاں جب جوان ہوتی ہیں تو چہرے پر کیل نکلنے لگتے ہیں۔ ہماری جلد کے نیچے لاتعداد چربیلے غدود ہوتے ہیں جن میں سے ایک قسم کا تیل نکلتا رہتا ہے جب ان میں ذرا سی بھی چھوت لگتی ہے تو کیل نمایاں ہوجاتے ہیں۔ آپ چاکلیٹ بھی کھاتی ہیں‘ چاکلیٹ اور میٹھی چیزیں بالکل نہ کھائیے۔ دیسی گندم کا آٹا بغیر چھنا استعمال کریں چینی سے بنی چیزیں کھانی چھوڑ دیجئے۔ فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کی جلد میں سے تیل کی نکاسی کم ہوجائیگی اور کیل بہت کم دکھائی دیں گے۔ تیسری اہم بات یہ کہ روزانہ کم از کم آٹھ دس گلاس پانی پینا شروع کردیں۔ علاوہ ازیں جو بچیاں نماز کی پابندی کرتی ہیں تو پانچوں وقت وضو کرتی ہیں۔ وضو کی برکت سے ان کے چہرے پر دانے بہت کم نکلتے ہیں۔ ایک گھریلو ٹوٹکہ یہ ہے کہ تازہ پودینہ مع ڈنڈیوں کے پیس کر اس کا رس نکالیے۔ بیسن سے منہ دھو کر خشک کرکے رات کو پودینہ کا رس اچھی طرح کیلوں پر لگائیے اور صبح دھولیجئے۔ کیل پھنسیاں اور جلد کی سوزش دور کرنے کیلئے پودینہ بہت اچھی دوا ہے۔ رات کو چنے کی دال بھگو کر رکھ دیجئے۔ صبح پیس کر اس میں تھوڑا سا دہی ملا کر چہرے پر ماسک لگائیے اور بیس منٹ بعد دھو لیجئے۔ چند روز میں آپ کا چہرہ صاف ہوجائیگا۔ جن بچیوں کے چہرے پر کیل مہاسے نکلتے ہوں انہیں چاہیے کہ وہ بیسن سے منہ دھویا کریں اور صابن لگانا بند کریں۔ مزید کمالات جاننے کیلئے درج ذیل کتاب کا مطالعہ کریں:۔
’’خواتین کے مسائل اور بڑی بوڑھیوں کے ٹوٹکے‘‘
خواتین کے ہر طبی ‘ روحانی ‘نفسیاتی ظاہر و پوشیدہ مسئلے کا آسان گھریلو علاج اورکچھ۔۔۔۔اس کتاب میں پڑھیں!

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 347 reviews.