Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیٹا! یہ حرام کا کمال ہے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

جب میں اپنے شیخ کے ساتھ تھا تو اُنہوں نےمجھے مزدوری پر لگادیا،میں بحری جہازوں میں لوڈنگ ان لوڈنگ کرتا تھا،میں سارے دن کی محنت کے بعد جتنے پیسے کماتاتھا،میرا استاد ان میں سے دو وقت کے کھانے کی رقم رکھ کر میری باقی کی کمائی خیرات کر دیتے تھے ،میں نےایک دن ان سے اس حکمت کی وجہ پوچھی ،وہ مسکرا کر بولے ،تم گیارہ مہینے یہ کام کرو میں تمہیں اس کے بعد اس کا جواب دوں گا۔میں گیارہ مہینے لوڈنگ کا کام کرتارہا،میرا گیارہ ماہ کا وظیفہ مکمل ہوا تو میں اپنےشیخ کے پاس واپس گیا،تو میرے شیخ نےمجھ سےکہاآج مزدوری کیلئے جاؤ کام شروع ہو جائےتو جھوٹ موٹ کے بیمار ہو جانا،سارا دن کام کو ہاتھ نہ لگانا،شام کو اپنا معاوضہ لینا اورواپس آجانا۔ میں نے شیخ کے حکم پر عمل کیا،میں سارا دن پیٹ درد کا بہانہ بنا کر جہاز پر لیٹا رہا،شام کو معاوضہ لیا اور شیخ کے پاس آگیا،شیخ نے فرمایا،اب تم دو وقت کھانے کے پیسےرکھ کر باقی رقم خیرات کردو،آپ یقین کریں گیارہ ماہ میںوہ پہلا دن تھا جب میرا د ل خیرات کو نہیں چاہ رہاتھا،میںنےاُس رات خوب سیرہو کر کھانالیکن میری بھوک ختم نہیں ہوئی،میں نے اُس رات پہلی بار اپنے کمرے کی کنڈی لگائی،میں گھوڑے بیچ کے سویا مگر میری نیند پوری نہیں ہوئی،مجھے اگلے دن اپنے جسم سے بُو آئی اور مجھے پہلی بار اپنے کپڑوں پرفیوم لگانا پڑی اور مجھے پہلی بار نماز میں لذت محسوس نہ ہوئی ،مجھے عبادت میں سرُور نہ آیا،دل بہت بے چین رہا،ایسے جیسے میرا دل کہیں قید ہو گیا ہو،میں نے بہت سوچا پر کچھ سمجھ نہ آیا،اگلے دن میں نے شیخ کو اپنی ساری کیفیات بتائیں،وہ مسکرائےاور بولے بیٹا یہ حرام کا کمال ہے۔حرام آپ کی زندگی کی تمام نعمتوں کو دیمک لگا دیتا ہے۔آپ انسان سے جانور بن جاتے ہیں،میرے شیخ نے بتایا ،عبداللہ حرام ہمیشہ آپ کی بھوک بڑھادیتا ہے،یہ آپ کی نیند میں اضافہ کرتا ہے،یہ آپ کے جسم میں بُو پیدا کرتا ہے،یہ آپ کا دل تنگ کر دیتا ہے،یہ آپ کی سوچ کو چھوٹا کردیتاہے،یہ آپ کی نیند کو پھیلا دیتا ہے اور یہ آپ کی روح کا سکون کھینچ لیتاہے۔میرے شیخ نے مجھے فرمایا،
آپ کو ایک دن کا حرام چالیس دنوں تک ستائے گا،آپ ان چالیس دنوں میں جھوٹ کی طرف بھی مائل ہوں گے،آپ غیبت بھی کریں گے،آپ کے دل میں لالچ بھی آئے گا،آپ دوسرں کو دھوکا بھی دیں گےاور آپ کے دل کے اندر امیر بننے کی خواہش بھی پیدا ہو گی،آپ کا نماز پڑھنے کوبھی دل بھی نہیں کرے گا،(باقی صفحہ نمبر47 پر)
(بقیہ: بیٹا یہ حرام کا کمال ہے!)
میں ڈر گیا،میں نے شیخ سے پوچھا میں اگر حرام کے اِن بُرے اثرات سے بچنا چاہوں تو مجھے کیا کرنا پڑے گا،وہ بولے،روزہ رکھو اور خاموشی اختیار کرو،یہ دونوں تمہیں اندر سے پاک کر دیں گے۔اُنہوں نے سر ہلایا اور بولے میں نے چالیس سال کی ’تپسیا‘‘کے بعد جو سیکھا وہ میں تمہیں بتادیتا ہوں۔’’یہ کائنات ایک صندوق ہے اِس صندوق پر اسرار کا موٹا تالا پڑا ہے،یہ تالا اسمِ اعظم سے کھلا ہے اور وہ اسمِ اعظم ہے حلال‘‘ آپ زندگی میں حلال بڑھاتے جاؤ کائنات کا صندوق کھلتا چلا جائے گا، اور حرام کی پہچان کیا ہے ،میں نے عرض کیاشیخ نے فرمایا! دنیا کی ہر وہ چیز جسے دیکھنے،سننے،چکھنے اور چھونے کے بعد آپ کے دل میں لالچ پیدا ہو جائے وہ حرام ہے، آپ اِس حرام سے بچو،یہ آپ کے وجود کو قبرستان بنادے گا،یہ آپ کو اندر سے اُجاڑ دے گا،یہ آپ کو دیمک کی طرح کھوکھلا کر دے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 343 reviews.