Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درد دانت کیلئے طلسماتی لوشن دل کے ہاتھوں مجبور ‘شوگر سے نڈھال افراد کیلئے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

قارئین! آپ بھی بخل شکنی کریں‘ آپ نےکوئی روحانی‘ جسمانی نسخہ‘ ٹوٹکہ آزمایا ہو اور اس کے فوائد سامنے آئے ہوں یا آپ نے کوئی حیرت انگیز واقعہ دیکھا یا سنا ہو تو عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں‘ اپنے معمولی سے تجربے کو بھی بیکار نہ سمجھئے‘ یہ دوسروں کیلئے مشکل کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ‘ چاہے بے ربط ہی لکھیں‘ صفحات کے ایک طرف لکھیں نوک پلک ہم خود ہی سنوار لیں گے۔

دانت درد کیلئے طلسماتی لوشن
جادوئی اثر رکھنے والا یہ لوشن درد دانت سے نجات دلاتا ہے۔اس کے اجزاء اس کی صداقت کی گواہی دیتے ہیں۔
اجزاء:ست اجوائن،ست پودینہ،کافور پر ایک ایک تولہ، روغن لونگ،روغن دار چینی کار بالک ایسڈ ایک دو دو تولہ،ریکٹی فائیڈ پر اسپرٹ 10 تولہ شامل کریں،دس دن کے بعد دوا قابل استعمال ہوگی،ٹھوڑی سی روئی سے تر کر کے دانتوں پر لگائیں۔گھڑی میں وقت دیکھیں 5 منٹ میں دانت درد ختم ہو جائے گا۔مسوڑھوں کے امراض کیلئے اکسیر مرہم :پیلو کے درخت کے خشک پتے 50گرام،میٹھا سوڈا 50گرام دونوں باریک پیس کر ڈبیہ میں ڈالیں اور پھر اتنی مقدار میں شہد ڈالیں کہ مرہم کی طرح پیسٹ بن جائےکچھ دیر اُنگلی کی مدد سے ملیں پھر دس منٹ بعد کُلی کر لیں۔
دانتوں اور مسوڑوں کے امراض کیلئے اکسیرنسخہ جات
نسخہ1:شہد میں لہسن کا رس ملا کر دانتوں پر ملیں اس سے دانتوں میں سفیدی آجاتی ہے،پیلے دانت چمکدار ہو جاتے ہیں۔نسخہ 2:اجوائن خراسانی کو پیس کر منجن بنا لیں،جہاں درد ہو وہاں لگائیں ،اگر دانت کے اندرگڑھاہو اس کڑھے میں بھردیں بہت جلد آرام آجائے گا۔نسخہ 3:کافور اور نوشادر ہم وزن لیکر پیس لیں اور پھر آہستہ آہستہ مسوڑوں پر ملیں چند روز میں مسوڑوں کا ورم ٹھیک ہو جائے گا۔نسخہ 4:خشک آملہ کا سفوف تیار کر کے باریک کپڑے میںچھان لیںاس سفوف کو انگلی یا کپڑے کی مدد سے دانتوں اور مسوڑھوں پر اچھی طرح ملیں ،روزانہ یہ عمل کرنے سے دانتوں سے خون آنا بند ہو جاتا ہے،دانتوں کی میل صاف ہو جائے گی،اگر دانت ہلتے ہوں گے تو طاقتور اور مضبوط ہو جائیں گے۔ نسخہ5: لہسن کی ایک تُری کو چھیل کر اگر دانت کے سوراخ میں بھر دیا جائے تو درد دانت فوراََ بند ہو جاتا ہے،اور دانت کا کیڑا ختم ہو جاتا ہے۔نسخہ6:دانت درد کیلئے چلکا انار،پھول انار،ہلدی‘ پھٹکری بریاں ،مازو پھل ہموزن لے کر سفوف بنائیں اور اسے بطور منجن لگانے سے دانت درد ختم ہو جاتا ہے اور دانت مضبوط ہو جاتے ہیں۔نسخہ 7:آج کل مسوڑھوں کی شکا یات عام طور پر نوجوانوں میں بہت پائی جاتی ہیں،مسوڑھے پھول جاتے ہیں،بُرش کرنے سے خون نکلتا ہے،سیب کھا نے سے مسوڑھوںسے خون آتا ہے،زبان کٹی رہتی ہے،گاجروں کے موسم میں چھوٹی نرم گاجریں صبح وشام چبا چبا کر کھانے سے یہ تکلیف دور ہو جاتی ہے،سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ کھانا کھانے کے بعد چار پانچ گاجریں آہستہ آہستہ چبا کر کھائی جائیںاس سے مسوڑھے مضبوط ہو جاتے ہیں۔نسخہ 8:ہینگ 1تولہ،عقر قرحا1تولہ،کالی مرچ 1تولہ، کافور1تولہ، باؤبڑنگ1تولہ نیم کے خشک پتے 1تولہ ،نمک لاہوری ایک تولہ ان سب کو پیس کر بطور منجن استعمال کرنے سے دانتوں کے کیڑے مر جاتے ہیں،نیز درد ختم ہو جاتا ہے۔نسخہ9:اگر کچی گاجر کا ایک چھٹانک رس روزانہ پی لیا جائے تو مسوڑھوں اور دانتوں کی بیماریاں آسانی سے پیدا نہ ہوں گی،خون صاف رہے گا پھوڑے پھنسیاں اور خارش نہ ہو گی دل و ماغ اور انسانی مشین کے دیگر کل پرزے صحیح حالت میں رہیں گےاور ٹھیک طرح کام کریں گے۔نسخہ10:جامن کی چھال کوسایہ میں خشک کر کے باریک پیس کر کپڑے میں چھان کر دونوں وقت صبح و شام بطور منجن دانت اور مسوڑوں پر پر مل کر منہ کو پانی سے صاف کر دیا کریں،اس سے دانتوں اور مسوڑھوں کے تمام روگ دور ہو جائیں گے۔نسخہ11:انار کے پھول سایہ میں سکھا کرخوب باریک پیس لیں ،صبح وشام منجن کے طریقے سے دانتوں پر لگایا کریں،دانتوں سے خون آنا بند ہو جائے گا،اس طرح ہلتے دانت بھی مضبوط ہو جائیں گے۔نسخہ 12:لونگ کا سفوف ایک چٹکی بھر ایک لیموں کے رس میں خوب ملا کر دانتوں پر ملنے سے درد دور ہو جاتا ہے۔ نسخہ13:آم کے پتے سایہ میں خشک کیے ہوئے جلا کر کپڑے میں چھان کر رکھ لیں،صبح و شام دونوں وقت انگلی کے ساتھ دانتوں اور مسوڑھوں کیلئے بطور منجن استعمال کریں،دانتوں کے بہت سے امراض ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
نسخہ14:مسوڑھوں اور دانتوں کے تمام امراض کیلئے عبقری کی دوا ’’سچامنجن‘‘ اعتماد کے ساتھ استعمال کریں،اس کے استعمال سے آپکےدانتوںاور مسوڑوں کی تمام بیماریاں ختم ہو جائیں گی۔ (حکیم محمد فاروق‘ چڑھوے والا‘ مظفرگڑھ)
’’سودی کاروبار سے بچیں‘‘
اللہ تعالی نےسود کو حرام قراردیا ہے۔سودی کاروبار کواللہ تعالی اور رسول اللہﷺ کے خلاف جنگ قرار دیا ہے۔کیونکہ اسلام جس انداز میں انسان کے معاشی معاملات کی تنظیم کرتاہے۔اس میں سود کی کوئی گنجائش نہیں۔ہمارا فرض ہے کہ ہم اسلام کےاصولِ معیشت کواِس کی حقیقی روح کے ساتھ سمجھیں اور سود کی تمام صورتوں کو حرام جانتے ہوئے اللہ تعالی سے جنگ ختم کریں۔کوئی بیس،پچیس،سال قبل بندہ اپنی بچت بینک میں رکھتا تھا۔اُس رقم سے جو سود ملتا تھااُسے بغیر ثواب کے حاجت مندوں میں تقسیم کر دیتا تھا۔ کسی دوست نے مشورہ دیا کہ بینک کی بجائےڈاک خانے میں رقم رکھو۔ وہاں یہ رقم ڈیفنس وغیرہ کے منصوبوں میں لگاتے ہیںنیز یہ سود نہیں ہےبندہ اُن کی باتوں میں آگیااور ڈاک خانے میں اکاؤنٹ کھلوایا۔ وہاںڈاک کے عملے نے بتایا کہ ہماری ایک سکیم میںکچھ عرسے کیلئے رقم فکس کی جاتی ہےاور چھ ماہ بعدمعقول آمدنی بن جاتی ہے۔بندہ نےاُسی سکیم میںرقم رکھوائی۔چھ ماہ کے بعد بینک کے مقابلے میں معقول رقم موصول ہوئی مگر اُس رقم کی پاداش میں جو خواب دیکھا وہ بتانے کے قابل نہیں۔خواب بتاتے ہوئےرونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیںحوصلہ نہیں کر پا رہاکہ خواب کیسے بیاںکروں۔خواب میںغزوہِ بدر برپا ہے اور بندہ ابوجہل اینڈ کمپنی کےساتھ حضور ﷺاور اُن کے جانثار صحابہ اکرامؓ کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔اُسی وقت میری چیخ نکل گئی خواب ٹوٹ گیااور قرآن پاک کےاُس نافرمان کی طرف عقل گھومنے لگی۔اے مسلمانوں اللہ سے ڈرواور بقیہ سود چھوڈ دواگر تم دل سے ایمان لائے ہو تواللہ کے حکم کی تعمیل کرواگر تم نے سود نہ چھوڈا تو آگاہ ہوجاؤ اللہ اور اُس کے رسول ﷺسے جنگ کرنے کیلئے تیار ہو جاؤ ۔بندہ نے فورََا توبہ کی اللہ تعالی کی بارگاہ میں رُو ُرو کے اپنے گناہوں کی معافی مانگی اور اپنی بچت المیزان بینک میں رکھی جہاں منافع کی رقم فکس نہیں نیز بڑے بڑے علمائے کرام کی راہنمائی اور مشاورت سے یہ اسلامی بینک چل رہے ہیں۔
سود کھانے والوں کو یہ وعیدسنائی گئی ہے کہ اگر تم
نے سود نہ چھوڑا تو اللہ اور اُس کے رسولﷺ کی طرف سے اعلانِ جنگ سُن لو۔یہ وعیدایسی شدید ہے کہ کفر کے سوا اور بڑے سے بڑےگناہ پہ ایسی وعید نہیں آئی۔سورۃ آلِ عمران میں ارشاد ہے کہ اے ایمان والو ! سود مت کھاؤ ۔ حصے سےزائداور اللہ تعالی سے ڈروامید ہے تم کامیاب ہو۔ انسانی اخلاق میں سب سے بڑا جوہرایثار وسخاوت کا ہے۔ خود تکلیف اُٹھا کر دوسرںکو فائدہ دیا جائے۔سودی کاروبار میں یہ جذبہ فنا ہو جاتا ہے۔وہ مصیبت زدہ پر رحم کھانے کی بجائےاُس کی مصیبت سے ناجائز فائدہ اُٹھانے کی فکر میں رہتا ہے۔ایک دفعہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ۷۶۷ ؁ء ایک جنازے میں شامل ہوئے۔نماز جنازہ کےبعد باقی لوگ ایک دیوار کے سائے میں بیٹھ گئے مگر آپ دھوپ میں ہی کھڑے رہےکسی نے آواز دی کہ سائے میں آجائیں فرمایا اِس دیوار کامالک میرا مقروض ہے۔اگر میں اِس دیوار سے فائدہ اُٹھاؤں تو یہ اللہ تعالی کی نظر میں سود شمار ہوگا۔ (پرنسپل (ر)غلام قادر ہراج،جھنگ)
دل کے ہاتھوں مجبور ‘شوگر سے نڈھال افراد کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ ہمارے بھیجے ٹوٹکے اور آزمودہ وظائف اکثر ماہنامہ عبقری کی زینت بنتے ہیں‘ الحمدللہ جیسے ہی ہمارے پاس کوئی تجربہ‘ کسی کا بتایا نسخہ یا مشاہدہ آتا ہے ہم فوراً ماہنامہ عبقری کو لکھ بھیجتے ہیں اور اپنے لیے صدقہ جاریہ کا سامان کرتے ہیں۔ میرے پاس شوگر اور امراض قلب کے ازالہ کیلئے کچھ ٹوٹکےہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں:۔اناردانہ عام مل جاتا ہے اور بازار میں انار بھی دستیاب ہیں‘ انار اور اس کے دانوں میں اللہ تعالیٰ نے شفاء رکھی ہے۔ قرآن پاک میں انار کا ذکر ہے‘ پہلے زمانہ میں لوگ بیماری میں ایک انار روزانہ چند دن کھاتے تھے وہ بھی اس طرح کہ انار کے دانے پلیٹ میں نکالتے اور ایک بھی دانہ باہر گرنے نہ دیتے‘ ان کا خیال تھا کہ انار جنت کا پھل ہے اور اس کے ہر دانے میں شفاء ہے‘ آپ یہ پڑھ کر حیران ہوں گے کہ یورپ اور امریکہ میں بھی انار دانہ استعمال کیا جارہا ہے۔ دل کیلئے: دل کے مریضوں کے لیے دو ٹیبل سپون انار دانہ دو گلاس پانی میں اتنا ابالیے کہ ایک گلاس رہ جائے‘ صبح نہار منہ نیم گرم انار دانہ کا قہوہ چھان کر پی لیجئے۔ دل کی تکالیف میں مؤثر علاج ہے‘ شریانوں کو کھولتا ہے‘ رکاوٹیں دور کرتا ہے۔شوگر کیلئے: شوگر کیلئے ایک چٹنی بنا کر کھاسکتے ہیں۔ دیسی پودینہ کے پتے صرف سو گرام لیں اور تازہ انار کے دانے سوگرام‘ ادرک سوگرام لے کر پیس کر رکھ لیں۔ ایک چمچ روزانہ کھانے کے ساتھ یہ چٹنی کھالیں۔ دوا بالکل نہ چھوڑیں۔ انار دانہ سوکھا‘ پرانا کیڑے والا نہ خریدئیے‘ کچھ لوگ سرخ رنگ میں انار دانہ رنگ دیتے ہیں وہ کبھی نہ لیں۔ تازہ انار دانہ دیکھنے سے پتہ چلتا ہے اچھے سٹور سے خریدئیے۔ اناردانہ ہاضم ہے۔ بھوک لگاتا ہے معدے کو تقویت دیتا ہے۔ انار دانہ کی چٹنی سب کو پسند آتی ہے۔ آلو کے کٹلس‘ بیسن کے پکوڑوںمیں انار دانہ کو شامل کیا جارہا ہے۔ آج کل تو ویسے بھی جھاڑوں کا موسم آرہا ہے جب بھی گھر میں کوئی چٹ پٹی چیز بنائیے انار دانہ ضرور شامل کیجئے اور ذائقہ اور صحت ساتھ ساتھ پائیے۔ہاضمہ اور بھوک لگانے کیلئے: ہاضمہ کیلئے درج ذیل چٹنی بہت ہی مفید ہے۔ ھوالشافی: آدھ کپ انار دانہ‘ اس میں سفید زیرہ دوبڑے چمچ ڈال کر ملائیں‘ کالی مرچ ایک چمچ‘ ہری مرچ ایک عدد‘ پودینہ اور سبز دھنیا آدھ کپ ملا کر چٹنی پیس لیں۔ تھوڑا سا نمک ملا کر رکھ لیں۔ دوپہر کو کھانے کے ساتھ لیں۔ شام کو بھی کھاسکتے ہیں‘ بھوک بہترین لگے گی‘ ہاضمہ بہت کمال کا بنے گا۔ اسہال اور پیچش کیلئے: پنساری کی دکان سے سونٹھ‘ ہلیلہ سیاہ اور اناردانہ ہم وزن لے کر پیس کر رکھ لیں‘ چائے کے چمچ کے برابر لے کر صبح شام پانی کے ساتھ کھائیں اور روزانہ ایک کپ انار نمک‘ کالی مرچ چھڑک کر کھائیے۔پیٹ صحیح رہے گا‘ اسہال او رپیچش کیلئے بہترین ہے۔چہرے کے دانوں کیلئے: جن کے چہرے پر گرم چیزوں کے کھانے سے دانے بن جاتے ہیں‘ اس کا مطلب ہے کہ کچھ لوگ گرم چیزوں سے الرجک ہوتے ہیں‘ سال بھر میں کبھی بھی گرم چیز کھالیں تو چہرے پر دانے نکل آتے ہیں اور خاص طور پر موسم گرما میں حالت بہت ہی بُری ہوجاتی ہے۔ اس مرض کا آسان علاج بھی لے لیجئے۔ ھوالشافی: کسی اچھے دواخانہ سے شربت مصفی خون لے کر دو چار شیشیاں پینے سے فرق پڑجاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایرانی عناب پانچ دانے لے کر آدھ گلاس پانی میں بھگودیں تو دس دانے گل منڈی کے بھی ملائیں‘ رات کو بھگوئیے صبح نو یا دس بجے چھان کر تھوڑی سی چینی ملا کر پی لیجئے۔ بازار میں شربت عناب بھی ملتا ہے‘ دوسرے مشروبات کی جگہ آپ وہ پینا شروع کردیں۔ گرم چیزوں سے پرہیز کریں۔ گرم چیزوں سے الرجی بہت جلد ختم ہوجائے گی۔ (فرحت‘ لاہور)
گھرمیں خوشیاں اور سکون پانے کا راز
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے تمام اہل و عیال کو لمبی زندگی‘ صحت و تندرستی اور خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔ آمین!
میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ ایک بار آپ نے درس میں سورۂ قریش کے کرشمات بتائے تھے۔ میں نے سورۂ قریش کو پڑھنا شروع کردیا ہے۔ محترم شیخ الوظائف! سورۂ قریش میرا اتنا ساتھ دیتی ہے کہ کیا بتاؤں؟ مجھے جب بھی کسی چیز کا ڈر ہوتا ہے یا کوئی بھی بات سمجھ نہیں آتی تو بس سورۂ قریش پڑھنا شروع کردیتی ہوں آپ یقین کریں ساتھ ہی وہ مشکل حل ہوجاتی ہے۔ میرا ماننا ہے کہ کوئی بھی مشکل ہو سورۂ قریش کافی ہے۔ اس کےعلاوہ افحسبتم اور اذان والا عمل بھی کرتی ہوں‘ مگر جب کوئی مشک ہو تب‘ ویسے روزانہ نہیں۔ اس کے علاوہ میں سورۂ کوثر 129 مرتبہ صبح و شام پڑھتی ہوں جس سے میرے پیسوں میں برکت رہتی ہے۔ اس کے علاوہ جب گھر میں راشن آتا ہے تو وہ ڈبوں میں ڈالنے کی ذمہ داری بھی میری ہے‘ میں تب بھی سورۂ کوثر پڑھتی جاتی ہوں‘ آپ یقین کریں وہ ماہانہ کی بجائے دو ماہ آرام سے گزر جاتے ہیں اور سکون رہتا ہے۔ الحمدللہ! رسالہ عبقری پڑھنے سے بہت اچھے اچھے وظائف اور ٹوٹکے ملتے ہیں‘ وظائف کی برکت کی وجہ سے ہم بہت خوش اورپرسکون ہیں۔ (آمنہ منصور‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 333 reviews.