Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ناک مین نیم کے پتوں سے ابلانی پانی ڈالنے کا کمال

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

سائنوسٹس کی تکلیف:میری عمر زیادہ نہیں مگر میں ناک کی وجہ سے بہت پریشان رہتی ہوں،کبھی ایک طرف کا نتھنا بند ہو جاتا ہے کبھی درسری طرف کا ،سردی میں مجھے سانس نہیں آتا،ایلو پیتھی،یونانی،ہومیوپیتھی،دوائیں بہت کھائیں مگر ذرا بھی آرام نہیں آیا۔دوسرا مسلئہ چہرے پر دانے اور سیاہ بالوں کا ہے ،تیسرا مسئلہ سرکے بالوں کا ہے ،آپ مجھے بتائیں میں کیا کروں۔(سویرا شہباز،لالہ موسیٰ)
مشورہ:سویرا بی بی! آپ کا تفصیلی خط دعائوں کے ساتھ میرے سامنے ہے۔آپ یوں کیجئے،نیم کے تازہ پتے تھوڑے سے لے کر ڈیڑھ گلاس پانی میں اُبالئے،پھر اُسے کپڑے میں چھان کر چٹکی بھر نمک ملایئے اور صبح شام یہ پانی ہاتھ میں لے کر ناک میں وضو کی طرح ڈالیے۔اس طرح کرنے سے تین سے چار ہفتے میں آپ کو آرام آجائے گا،ناک میں کبھی کبھی سوتے وقت زیتون کا تیل لگایا کیجئے۔ چہرے کا رواں اگر سیاہ بالوں میں بدل جائے تو اس کو دور کرنا مشکل ہوتا ہے،آپ تھریڈنگ کر سکتی ہیں،اوپر لگانے کیلئے دوائیاں استعمال نہ کیجئے،اس سے نقصان ہو گا،بال دور نہیں ہوں گے۔چنبیلی کی کھل ابٹن کی طرح استعمال کیجئے،عبقری دواخانہ کی خون صفاء استعمال کیجئے،خون صاف ہو گا تو دانے نہیں نکلیں گے،ناک کے اوپر والے دانوں کو زیادہ نہ چھڑئیے۔سر کے بالوں کیلئے آپ شیمپو استعمال نہ کیجئے،آملوں سے سر دھویئے،زیتون کا تیل لگایئے،مٹھی بر آملوں میں ایک چمچ میتھی دانہ پیس کر سر پر لگائیےاور آدھ گھنٹے بعد سر دھو لیجئے،طرح طرح کے بازاری تیل اور شیمپو سے بھی بال گرنے لگتے ہیں۔
حشرات الارض کی یلغار کا علاج:مچھر،مکھیوں اور دوسرے حشرات الارض کےبارے میں ضرور بتائیے،مجھے کسی نے ان کے خاتمہ کیلئے صعتر فارسی کے پتے بولا تھا مگر مجھے کہیں سے نہیں ملے۔(شہزاد ی‘ گجرات)
مشورہ:شہزادی! کمال ہے۔گجرات میں آپ کو صعتر فارسی کے پتے دستیاب نہیں ہوئے،یہ ایک قسم کی بوٹی ہے اس کے پتے گول اور پودینے سے بڑے ہوتے ہیں،یہی خشک پتے بازار میں کسی بھی بڑے دواخانے سے خریدسکتی ہیں،رسول اللہ ﷺنے اسے مرمکی اور الشیح کے ساتھ ملا کر دینے کی ہدایت فرمائی ہے۔آپﷺ کا فرمان کوئی جھٹلا نہیں سکتا،جدید تحقیق سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ صعتر ایک طاقتور جراثیم کش دوا ہے،صعتر کے پتے اور تھوڑی سی مرمکی ملا کر کوئلوں پر ڈال کر رات کو کمرہ بند کر کے دھونی دینے سے صبح کمرے سے مچھر،مکھیاں،لال بیگ اور چھپکلیاں مرے ہوئے ملیں گے۔لوبان درخت سے نکلنے والی گوند ہے، لوبان اور الشیح کی دھونی بھی دی جاتی ہے،الشیح کوپھلیاں لگتی ہیں،اور ان کے گلابی رنگ کے چھوٹے چھوٹے بیج ہوتے ہیں،ان کو حب الرشاد اور ہالیون بھی کہتے ہیں،احادیث کا مفہوم ہے کہ اپنے گھروں میں حب الرشاد،مرمکی،صعتر سے دھونی دیتے رہا کرو،پنجاب میں ہالیون کے نام سے بیج مل جاتے ہیں۔صعتر ایک عام سی بوٹی ہے اور اس کے پتے کسی بھی بڑے دواخانے سے مل جاتے ہیں۔
بال گرتے ہیں:میںفرسٹ ائیر کی طالب علم ہوں،میرے بال بہت گر رہے ہیں جن کی وجہ سے میں سخت پریشان ہوں۔مجھے مشورہ دیجئے جس سے میرے بال گرنا بند ہو جائیں۔(م۔ا،لاہور)
مشورہ: بالوں کا مسئلہ واقعی ٹیڑھا ہے،ایک ہی دوا سب کو موافق نہیں آتی،آپ عبقری دواخانہ کے طب نبوی ہیئر آئل اور طب نبوی ہیئر پاؤڈر منگوا لیجئے اور لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں ۔بالوں میں جڑوں کے اندر یہ تیل لگائیں ۔امید ہے بال گرنے بند ہو جائیں گے،اگر آپ کو خوبانی کا تیل مل جائے تو وہ بھی استعمال کیجئے،
نوکری چھوڑ دوں یا نہیں:میرے شوہر کی تنخواہ ساڑھے دس ہزار روپے ہے اور میری تنخواہ بارہ ہزار ہے،میں ایک پرائیویٹ ادارے میں کام کرتی ہوں۔اگلے ماہ میرے بچے کی ولادت متوقع ہے،اب میں نوکری چھوڈتی ہوں تو گھر کے اخراجات میں کمی ہو گی،میں کیا کروں۔(ارم شہریار‘پشاور)
مشورہ: ارم بی بی! آپ کو میں نے پہلے بھی تفصیلی جواب دیا تھا،اب مجھے یہ معلوم نہیں کہ آپ کس ادارے میں کام کرتی ہیں،اگر آپ سلائی وغیرہ جانتی ہیں اور محلے میں آپ کے اچھے تعلقات ہیں تو سلائی گھرمیں کر سکتی ہیں،اس طرح گھر کا بجٹ بھی صحیح رہ سکتا ہے اور بوڑھی ساس کی ذمہ داری جو آپ پر ہے وہ بھی پوری ہو سکتی ہے،آپ کا کوئی عزیز رشتہ دار آپ کے پاس رہ سکتا ہو وہ بھی بچے اور ساس کی ذمہ داری اُٹھا سکتا ہے،آج کل بچے کے اچھے خاصے اخراجات ہوتے ہیں اور اس کا خرچہ گھر کے بجٹ کو بڑھا دیتا ہے،آپ ایک دم نوکری چھوڑیں گی تو مسئلہ بن جائے گا ،بیوی اگر شوہر کے دوش بدوش کام کر کے گھر کا بجٹ متوازن رکھے تو اس میں کوئی برائی نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی گناہ والی بات ہے،ہاں عورت پر دوہری ذمے داری آجاتی ہے،اپنے آپ اس وقت کو صحیح طرح استعمال کریں اور اس مشکل پر قابو پا سکتی ہےشام کو گھر کا کھانا وغیرہ بنا کر اگلے دن کیلئے محفوظ کر لیں،پورے ہفتے کی دھلائی چھٹی کے دن کر لیجئے،بوڑھی ماں کی دیکھ بھال آپ اپنی ماں سمجھ کر کریں گی،آپ کو اس نیکی کا اجر ضرور ملے گا، ان کی دعائیں آپ کا ساتھ دیں گی،اسے ایک ہزار بھی دیں گے تو آپ کا بہت بوجھ ہلکا ہو جائے گا،وہ گھر کے سارے کام کرے گی اور بچہ بھی سنبھالے گی،بارہ ہزار کی یکمشت رقم ختم ہونے سے گھر کے حالات بگڑ سکتے ہیں،پھر لڑائی شروع ہو جائے گی آپ اپنے شوہر سے مشورہ کر کے کوئی قدم اُٹھائیے۔
سبز عقیق:میری ایک دوست میرے لئے سبز عقیق کا ہار لائی ہے،سنا ہے یہ پتھر منحوس ہوتے ہیں،اس ہار کو پہنتے ہوئے گبھراتی ہوں،میں نے پہلی بار سبز عقیق کا نام سنا ہے کیا سبز عقیق ہوتے ہیں۔(ش۔مردان)
مشورہ: عقیق کے رنگ بے شمار ہیں ہلکے،گہرے،لہروں اور دھاریوں والے عقیق مل جاتے ہیں،سبز عقیق کے زیور دکانوں پر نظر آتے ہیں،برازیل اور آسٹریلیا میں سبز عقیق بڑی مقدارمیں حاصل ہوتا ہے،اس کی مالا اور کانوں کے ٹاپس بہت خوبصورت بنتے ہیں،ہم لوگ مسلمان ہیں اور ہمیں پتھر کی نحوست اور غیر نحوست کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے،جیسے اور زیورات پہنتی ہیں ایسے یہ مالا بھی پہن لیجئے،ہندو لوگ پتھروں کو مقدس اور غیر مقدس سمجھ کر پہنتے ہیں،کبھی ان کو چاولوں میں رکھ کر ان کی نحوست اتارتے ہیں،کبھی کبھی مختلف دالیں اور اناج دان کرتے ہیں،ہمارے مذہب میں یہ نہیں ہے،اللہ پاک کا نام لے کر پہن لیجئے،اللہ پاک ہر چیز پر قادر ہے،اسی کے حکم سے سب کام ہوتے ہیں،جو لوگ پتھر بیچتے ہیں وہ اتنے خوشحال نہیں ہوتے،ان پتھروں نے کبھی تقدیر نہیں بدلی،ایسا ہوتا تو آج ہر شخص لکھ پتی بن جاتا،سبز عقیق تو عام ملنے والا پتھر ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 331 reviews.