Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دکھی دل اور روتی آنکھوں کو سکون

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پانچ سال سے آپ کے عبقری کی قاری ہوں‘ پڑھ کر بہت مزہ آتا ہے‘ ماشاء اللہ عبقری میگزین نے ہمیں انسان بنا دیا ہے‘ میری دلی دعا ہے کہ عبقری کو اللہ تعالیٰ دن دگنی رات چگنی ترقی دے‘ دنیا و آخرت میں سرخرو رکھے‘ عبقری سے اتناکچھ سیکھا کہ اب محسوس ہوتا ہے کہ گزشتہ تمام زندگی اندھیروں میں گزر گئی‘ اٹک سے لاہور آپ کے درس میں شرکت کی‘ زندگی میں سکون ملا‘ زندگی بدل گئی۔ اس کے علاوہ پندرہ سال سے لیکوریا کی بیماری تھی‘ میں نے عبقری سے درج ذیل نسخہ استعمال کیا میری بیماری ہمیشہ کیلئے دور ہوگئی۔ھوالشافی: کیکر کے پھول‘ گوند کتیرا‘ چھوٹی الائچی‘ موصلی سفید‘ سرمہ سفید‘ مغز بادام تمام ایک ایک پاؤ اور مصری ایک کلو لے لیں‘ ان تمام اشیاء کو کوٹ پیس کر پھکی بنالیں۔ایک چمچ چائے والا صبح نہار منہ دودھ کے ساتھ۔ اگر مسئلہ زیادہ ہو تو رات کو بھی کھاسکتے ہیں۔ (عائشہ‘ اٹک)
ذکر نماز والی بن گئی ہوں! محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ خیریت سے ہوں گے اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ تندرست رکھے اور آپ ہمیشہ مخلوق خدا کی خدمت کرتے رہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہوجائے۔ آمین ثم آمین! جب سے عبقری سے تعارف ہوا ہے بہت زیادہ ذکر کرنے کی کوشش کرتی ہوں‘ نماز بھی پابندی سے پڑھتی ہوں اور تلاوت بھی‘ سنتوں کو اپنی زندگی میں نافذ کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہوں اب تو الحمدللہ ہروقت باوضو رہنے کی بھی عادت اپنالی ہے‘ اللہ کا شکر ہے زندگی میں سکون آگیا۔ (پوشیدہ )
دکھی دل اور روتی آنکھوں کو سکون: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری اللہ پاک سے دلی دعا ہے کہ وہ آپ کو اور آپ کی اس قابل تحسین تحریک عبقری کو سدا سلامت رکھے جس کی وجہ سے لاکھوں دکھی دلوں اور روتی آنکھوں کو سکون ملا۔ آمین!۔ میں پہلے بھی چند ایک بار اپنے مسائل آپ کے گوش گزار کرچکی ہوں اور اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میرے بہت مسائل بھی حل ہوگئے ہیں‘ میں ’’عبقری‘‘ کی تقریباً دو سال سے مستقل قاری ہوں اور بہت سے وظٓائف بھی اپنی زندگی کا حصہ بناچکی ہوں۔ میں اپنے شوہر کے رویہ کی وجہ سے بہت پریشان تھی‘ عبقری میں چھپے ایک وظیفہ اپنانے سے بہت زیادہ بہتری آگئی ہے۔ وظیفہ یہ ہے:

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 330 reviews.