پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا غیر مسلموں سے حسن سلوک
ابو لہب کے بیٹوں پر شفقت:۔ فخر کو نین حضرت احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابو لہب بن عبد المطلب کی عداوتیں اظہر من الشمس ہیں۔ یہ واحد ایسا بد نصیب تھا کہ جس کا نام لیکر قرآن نے ہلاکت کی خبر دی۔ لسان وحی نے سورہ لہب میں اس خسران ابدی کا تذکرہ فرمایا ہے۔ ابو لہب کا چھوٹا بیٹا عتیبہ ہجرت سے پہلے ہی اپنے کیفر کردار کو پہنچ چکا تھا۔ ابو لہب کے دو بیٹے عتبہ اور معتب فتح مکہ کے بعد تک موجود تھے۔
فتح مکہ کے دوسرے دن رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو ابو لہب کے بیٹوں کا خیال آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے محترم چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ کے بھتیجے عتبہ اور معتب ابو لہب کے بیٹے کہیں دکھائی نہیں دیئے۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے التماس کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ بھی دوسرے مجرموں کی طرح کہیں رو پوش ہو گئے ہیں۔ فرمایا! جاﺅ اور کہیں ملیں تو لے آﺅ۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ ان کی تلاش میں نکلے اور دونوں کو ڈھونڈ کر کہا چلو تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یاد فرمایا ہے ۔یہ دونوں چچا کے ساتھ برادر معظم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حال پر شفقت فرمائی۔ انہوں نے مسلمان ہونے کی خواہش ظاہر کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو دائرہ اسلام میں داخل کیا۔ ان کے مشرف بایمان ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں کے ہاتھ پکڑے ہوئے باب کعبہ اور حجر اسود کے درمیان لائے اور کچھ دعا فرمائی۔ مراجعت کے وقت رخ انور وفور فرح وانبساط سے چمک رہا تھا۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ عرض پیرا ہوئے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !خدائے ودود آپ کو ہمیشہ خوش وخرم رکھے، اس غیر معمولی بشاشت کا کیا سبب ہے؟ فرمایا میں نے اپنے دونوں بھائیوں کو خدا سے مانگا اور اس نے اپنی رحمت سے مجھے دے دیئے۔ یہ مسرت اسی قبولیات کا نتیجہ ہے (طبقات ابن سعد)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 833
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں