Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنت کے بادشاہ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جنت کے بادشاہ وہ لوگ ہیں جو پراگندہ اور بکھرے ہوئے بالوں والے ہیں‘ غبار آلود اور گرد سے اٹے ہوئے‘ وہ امیروں کے گھر جانا چاہیں تو انہیں اجازت نہیں ملتی‘ وہ اگر کسی بڑے گھرانے میں رشتہ مانگیں تو وہاں کی بیٹی انہیں نہیں ملتی۔ان مسکینوں سے انصاف کے برتاؤ نہیں برتے جاتے‘ ان کیحاجتیں اور ان کی امنگیں اور مرادیں پوری ہونے سے پہلے وہ خود ہی فوت ہوجاتے ہیں اور آرزوئیںدل کی دل میں ہی رہ جاتی ہیں انہیں قیامت کے دن اس قدر نور ملے گا کہ اگر وہ تقسیم کیا جائے تو تمام دنیا کو کافی ہوجائے۔حضرت عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار میں ہے کہ بہت سے وہ لوگ جو دنیا میں حقیر و ذلیل سمجھے جاتے ہیں۔ کل قیامت کے دن تخت و تاج والے‘ ملک و مال والے‘ عزت و جلال والے بنے ہوئے ہوں گے۔ باغات میں‘ نہروں میں‘ نعمتوں میں‘ راحتوں میں مشغول ہوں گے۔رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جناب باری تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ سب سے زیادہ میرا پسندیدہ ولی وہ ہے جو مومن ہو‘ کم مال والا‘ کم جانوں والا‘ نمازی‘ عبادت واطاعت گزار‘ پوشیدہ و اعلانیہ مطیع ہو‘ لوگوں میں اس کی عزت اور اس کا وقار نہ ہو اس کی جانب انگلیاں نہ اٹھتی ہوں اور وہ اس پر صابر ہو۔ پھر حضور نبی کریم ﷺ نے چٹکی بجا کر فرمایا: اس کی موت جلدی آجاتی ہے اس کی میراث بہت کم ہوتی ہے اس پر رونےوالیاں تھوڑی ہوتی ہیں۔آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ کے سب سے زیادہ محبوب بندے غرباء ہیں جو اپنے دین کو لیے پھرتے ہیں جہاں دین کے کمزور ہونے کا خطرہ ہوتا ہے وہاں سے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔ یہ قیامت کے دن حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ساتھ جمع ہوں گے۔ (تفسیر ابن کثیر جلد4، صفحہ 190 سے192) (بحوالہ: بکھرے موتی جلد چہارم ص81)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 321 reviews.