Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پریشانی اور بدحال کھرانوں کے الجھے خطوط اور سلجھے جواب

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

کزن سے شادی کرنا چاہتی تھی مگر:آج سے بیس سال پہلے شوہر سے علیحدگی ہو گئی۔ایک بیٹی تھی اس کی شادی کردی، میں گھر میں بالکل تنہا ہوں،میرا ایک کزن مجھ سے ملنے کیلئے آتا ہےتو محلے والے مشکوک نظروں سے دیکھتے ہیں،ایک روز میںنے ان کو آنے سے منع کر دیا،وہ ناراض ہوئے بغیر چلا گیااور خاندان کے ایک بڑے کے ذریعے اپنا رشتہ بھجوایا،اس پر مجھے اور غصہ آیا کہ ایسی بات تھی تو مجھے خود کہتا یا فون کرتا کیونکہ میں بھی اس سے شادی کرنا چاہتی ہوں،اب ہر وقت رونا آتا ہے،لوگ ملنے کیلئے آتے ہیں تو اس کی برائی کرتی ہوں کہ سب کو یقین آجائے کہ ہمارے درمیان ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ (ج،پشاور)
مشورہ: رشتہ بھیجنے کا طریقہ برا نہیں،اپنے مزاج پر قابو پائیںاور کزن سے فون پر خود بات کر لیں،لڑنے کے ارادے سے نہیں کیونکہ اس طرح اور زیادہ اداسی بڑھے گی،اگر کوئی اچھا ہے تو اس کو براکہہ کر لوگوں کو راضی نہیں کیا جاسکتا،آپ کا بھی زندگی کی خوشیوں پر اتنا ہی حق ہےجتنا اور بہت سے لوگوں کا ہے۔
بھائی کو ابو سے محبت نہیں:میرا مسئلہ اپنے بڑے بھائی کے حوالے سے ہے ،وہ سب کے ساتھ اچھے ہیں لیکن اگر ابو کوئی بات کہیں تو بُرا مان جاتے ہیں،غصے میں آکر گھر سے باہر چلے جاتے ہیں،کبھی کہتے ہیں ملک سے باہر چلا جائوں گا کبھی واپس نہیں آئوں گا،امی بتاتی ہیں بھائی بچپن میں بہت شریر تھے ابو نے ان کی تربیت میں زیادہ سختی کی،وہ بچپن میں بھی ان سے چھپتے تھے،لیکن اب میں دیکھتی ہوں کہ اب ابو ان کو کوئی ایسی غلط بات بھی نہیں کہتے پھر بھی بھائی کو ابو سے محبت نہیں۔(جویریہ‘ راولپنڈی)
مشورہ:تربیت میں غیر ضروری سختی اور سزا بچوں کی شخصیت کو سنوارتی نہین بلکہ بگاڑتی ہے،آپ کی یہ بات کہ بھائی کو والد سے محبت نہیں غلط ہے،رویہ خراب ہونے کے باوجود ان سے محبت ہو گی،کیونکہ یہ محبت فطری ہے اور اس کو کوئی دل سے نہیں نکال سکتا،البتہ اس کے اظہار کیلئے بھائی کو کونسلنگ کروائی جائے۔
مزاج کے خلاف بات:میری اکلوتی بیٹی ہے وہ بہت حساس ہے،بچپن سے اس کی یہ حالت ہے کہ ذرا سی اس کے مزاج کے خلاف بات ہو تو اسے الٹیاں آنی شروع ہو جاتی ہیں، پہلے تو ہم نے سمجھا کہ معدہ کا مسئلہ ہے ،پھر غور کیا تو معلوم ہوا کہ کوئی بھی وجہ نہیں،میری ساس کہتی ہے کہ یہ جان بوجھ کر الٹی کرتی ہے۔اب اس کی عمر 16 سال ہےلیکن الٹی کرنے کی شکایت برقرار ہے،(ق‘ ملتان)
مشورہ:یہ بہت افسوس ناک بات ہےکہ آج بھی ہمارے علاقے کے لوگ اعصابی اور نفسیاتی ردعمل کو نہیں پہچانتے، اس نتیجہ میں مسئلہ کے حل کی طرف توجہ نہیں دی جاتی اور بھی سے لوگ ہیں،سب کی مرضی کے خلاف بات ہوگی اور کسی کو الٹی کیوں نہیں ہوگی،اس لئے وہ ذہنی اور اعصابی طور پر زیادہ ہیں،بیٹی کی تکلیف کو معمولی نہ سمجھیں‘ علاج کروائیے۔
شوہر کی حسین لڑکی سے دوستی:میرے 3 بچے ہیں،شادی کو آٹھ سال ہوئے ہیں،اب آکر شوہر نے ایک لڑکی سے دوستی کر لی۔لوگ کہتے ہیں وہ مجھ سےزیادہ اسمارٹ اور خوبصورت ہے،کئی لوگوں نے مجھ سے ذکر کیا کہ وہ دونوں ساتھ دیکھے گئے ہیں،شوہر اتنے چالاک ہیں کہ انہوں نے مجھے اور بچوں کو ذرا بھی احساس نہ ہونے دیا،ہم لوگوں کو پہلے کی طرح چاہتے ہیں،سیروتفریح کیلئے لے جاتے ہیں،گھنٹوں میرے ساتھ بیٹھے باتیں کرتے رہتے ہیں،مگر جب میں سوچتی ہوں کہ وہ لڑکی کون ہے؟کیسی ہے؟ کیا اس کے بارےمیں جو لوگوں نے ذکر کیا وہ ایسی ہی ہے، پوچھنے کی ہمت نہیں۔(زونیرہ،کراچی)
مشورہ :جو لوگ آپ کے دماغ میں شوہر کے حوالے سے بدگمانی پیدا کر رہے ہیں،وہ مخلص نہیں،اتنی خوشحالی اور پرسکون زندگی میں زہر گھولنا برا کام ہے،ان سے بات نہ کریں،اگر ایسی کوئی حقیقت ہوتی تو شوہر آپ کے ساتھ اتنا خوشگوار وقت نہ گزارتے۔
میرے خواب میری الجھن:میرے خواب میری نفسیاتی الجھنوں کا سبب بن گئے ہیں،ایسے ایسے لوگ نظر آتے ہیں جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے،نہ ان سے ملا۔پھر بھی وہ مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہوتے ہیں،صبح ان کو تلاش کرتا ہوں کہ شاید وہ دن کی روشنی میں کہیں نظر آجائیں تو قصہ ہی ختم کر دوں،پچھلے دنوں میں نے اپنے والد کی پرانی پستول نکال کر صاف کی اور اس کو اپنے سرہانے رکھ کر سونے لگا،امی نے جو دیکھا تو بہت ناراض ہوئیں۔(ن،کوئٹہ)
مشورہ:عالم خواب اور عالم بیداری میں بہت فرق ہے،محض خواب دیکھ کر آپ نے یہ سوچ کیسے لیا کہ جو کچھ دیکھا وہ سچ ہے۔خواب لاشعوری خوف کی عکاسی کرتے ہیں،اپنے ذہن کو منفی،خیالات،خوف خدشات وغیرہ سے پاک کریں، سونے سے پہلے خوشگوار اور اچھے خیالات بھی پر سکون نیند میں مدد کار ثابت ہوں گے۔
مرنے کی آسان ترکیب:آج کل میرے دماغ میں موت کے حوالے سے خیالات آتے رہتے ہیں،سوچتا ہوں مرنے کی آسان ترکیب کیا ہے،جس سے مجھے تکلیف نہ ہو اور زندگی سے بھی جان چھوٹ جائے،چند ماہ قبل ملازمت سے ریٹائر ہوا ہوں،بس اب مرنے کی تیاری کر رہا ہوں، دوستوں سے بات ہوتی ہے تب بھی پوچھتا رہتا ہوں کون کون زندہ ہے؟ گھروالے توجہ نہیں دیتے۔(عمرسلیم‘ سیالکوٹ)
مشورہ:مرنے کی آسان ترکیب سوچنے کی بجائے جینے کے اچھے طریقے ذہن میں لائیں،تو سوچ منفی دے بدل کر مثبت میں تبدیل ہو جائے گی اور ساتھ ہی مایوسی،ناامیدی کی کیفیت بھی بدلتی ہوئی محسوس ہو گی،موت کا وقت ملازمت سے ریٹائر ہونے والوں کے لئے مقرر نہیں ہو گا،یہ تو کب کس کو آجائے کچھ معلوم نہیں،غور کریں کہ کتنے چھوٹے آپ سے پہلےجو چلے گئے ہیں اور بہت سے ایسے جو آپ سے بڑی عمر کے ہیں جو زندگی کو پرسکون طریقے سے گزار رہے ہیں،
اکثر ہاتھ کی نس کاٹ لیتی ہوں : میری عمر 17سال ہے،میٹرک کر لیا ہے،اپنی بات منوانے کے لئے بہت جذباتی ہو جاتی ہوں،کبھی کبھی خود کشی کرنے کی کوشش میں اپنے ہاتھ کی نس کاٹ لیتی ہوں اور کبھی کوئی قدم اُٹھاتی ہوں،گھر والے پریشان ہو کرہسپتال میں لے جاتے ہیں،حساس ہوں ذرا ذرا سی باتوں کو دل پہ لے لیتی ہوں۔ (ر۔ گجرات)
مشورہ: مرضی کی بات نہ ہونے پر خود کو نقصان پہنچانے والوں کو جذباتی یا حساس سمجھا جاتا ہے،یہ تصور درست نہیں ہے ، کیونکہ یہ لوگ ذہنی مریض ہوتے ہیں،آپ ان ساری حرکات کو گناہ سمجھیں،خود کشی حرام ہےیہ تو معلوم ہو گا لہٰذا مرضی کی بات نہ ہونے پر منفی رویہ کبھی بھی فائدہ نہیں دیتا،گھر والوں کو آزمائش میں نہ ڈالیں،باقی زندگی گھر والوں سے دور بھی گزاری جاسکتی ہے،لہٰذا ذہن کی حفاظت بہتر ہے۔
دماغی کمزری:
میری بہن کا بیٹا عام بچوں سے مختلف تھا،اس کی عمر 14 سال ہے،اب بھی عجیب و غریب حرکات کرتا ہے،مثلاَ جلا ہوا انگارہ ہاتھ سے اُٹھا لیتا ہے،کھولتے ہوئے پانی کو پینے کے لیے تیار ہو جاتا ہے،یعنی اسے جو کہتے ہیں کرنے میں برا نہیں سمجھتااور کسی خطرے سے نہیں گھبراتا،ایسی بات نہیں ہے کہ اس سے تکلیف نہیں ہوتی،کئی بار ہاتھ پیر جل چکے ہیں منہ میں چھالے بھی پڑے ہیں،ایک حرف بھی پڑھ نہیں سکتا،منہ سے رال بہتی ہے،
(ایشا،، تربت)
بہن کا بیٹا دماٖغی یا کمزوری کے آخری اور سب سے شدید درجے پر معلوم ہوتا ہے،یعنی دماغ اس سے قدر متاثر ہے کہ درد اور تکلیف کا فوری احساس نہیں ہو رہا،دماغ درست کام کرتا ہے تب ہی ہر طرح کے احساس جنم لیتے ہیں،اس لڑکے کا بہت ذیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے،ہو سکے تو ذہنی معذوروں کے ماہر معالج کے سے رجوع کر کے مزید رہنمائی حاصل کر لیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 314 reviews.