Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میری فٹنس کا راز میرے آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

کڑوا ضرور لگے گا لیکن فائدہ بہت دے گا۔ پانی صرف مٹکے کا‘ فلٹر والا نہیں‘ نہیں نہیں سادہ پانی نلکے کا‘ فلٹر والا پانی قہوہ میں نہیں ڈالنا‘ ہمیشہ مٹکے کا پانی استعمال کرنا ہے۔ اس چائے کو صحت مند افراد مہینے میں ایک مرتبہ پی لیا کریں۔ ان شاء اللہ گردہ کی ہر تکلیف سے محفوظ رہیں گے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ جڑی بوٹیوں سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے۔ ہروقت اس کھوج میں رہتی ہوں کہ کوئی ایسا ٹوٹکہ علاج مل جائے جس میں مریض کو دوا نہ کھانی پڑے اور مریض اپنی ذرا سی محنت کرکے صحت یابی کی طرف آنا شروع ہوجائے۔ میں نے یوگا اور اکیو پریشر‘ یوگا مدرا اور پوائنٹ سے علاج (اکیو پریشر) کا علم سیکھا اور یہ ایک اچھا علم ہے انسان اگر محنت کرے تو وہ نہ صرف صحت مند رہ سکتا ہے بلکہ دوسروں کے کام بھی آسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کا جسم بہت شاندار بنایا ہے لیکن اس کی حفاظت انتہائی آسان بنائی ہے اگر انسان اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلے تو کبھی بھی بیمار نہ ہوگا۔ اکیو پریشر (چائنہ تھراپی‘ پوائنٹ کا علاج) کا اصول ہے ’’آپ کی صحت آپ کے ہاتھ ہے‘‘یوگا کا اصول‘ اپنی بیماری قوت مدافعت سے کم کریں۔ سانس کی مشقیں اور انگلیوں‘ ہاتھوں کے ذریعے علم یعنی یو کا مدرا بنا کر اپنی قوت مدافعت بڑھانا اس طرح سے علاج سے میں نے کافی فائدہ پایا‘ سوچا آپ کے ذریعے سے یہ علم اور تجربہ آپ کو لکھ بھیجوں۔ ایکوپریشر کا ایک ٹوٹکہ بتانے سے پہلے میں اپنا ایک آزمودہ تجربہ قارئین عبقری کو بتانا چاہتی ہوں۔ یہ ٹوٹکہ گردوں کی عام تکالیف کیلئے بہت ہی لاجواب ہے۔ گردوں کی تکلیف جن میں ڈائیلائسز‘ گردے ناکارہ‘ شوگر سے تکلیف‘ ان شاء اللہ اس ٹوٹکہ کے استعمال کے بعد گردوں کی تکلیف نہ ہوگی۔ حتیٰ کہ ورم‘ ذرات‘ درد‘ پَس اس انتہائی آسان ٹوٹکہ سے ختم ہوجائے گی۔ آئیے انتہائی آسان قہوہ بنائیں اور درد گردہ سے نجات پائیں۔ ھوالشافی: ایک چمچ چائے کی پتی (روزانہ استعمال والی) ایک بڑا کپ سادہ پانی سے قہوہ بنائیں‘ اتنا پکائیں کہ آدھ کپ رہ جائے اس کو چھان کر کپ میں ڈالیں اور مزید سادہ پانی ملا کر اس پانی کو چسکی چسکی پی لیں۔ کڑوا ضرور لگے گا لیکن فائدہ بہت دے گا۔ پانی صرف مٹکے کا‘ فلٹر والا نہیں‘ نہیں نہیں سادہ پانی نلکے کا‘ فلٹر والا پانی قہوہ میں نہیں ڈالنا‘ ہمیشہ مٹکے کا پانی استعمال کرنا ہے۔ اس چائے کو صحت مند افراد مہینے میں ایک مرتبہ پی لیا کریں۔ ان شاء اللہ گردہ کی ہر تکلیف سے محفوظ رہیں گے۔ بیماری والے افراد تین دن کے بعد ایک کورس کریں‘ تکلیف ختم ہونے تک وقفہ بڑھاتے جائیں۔اب میں واپس اپنے موضوع کی طرف آتی ہوں اور وہ ہے ایکو پنکچر یا یوگا۔ ایک خاتون کے بارے میں عبقری کے کافی پرانے شمارے میں ہی پڑھا تھا کہ خاتون کو بریسٹ میں بڑا شدید درد ہے۔ میرے پاس درد سے نجات کا آزمودہ حل موجود ہے وہ یہ ہے کہ خاتون اگر خود کرسکے تو ٹھیک ورنہ کوئی دوسرا کرے۔ اکیوپریشر آزمودہ علاج ہے۔ مریضہ اپنے ہاتھ کے درمیان میں سے پکڑ کر زور سے دبائے۔ (یعنی ہتھیلی کے درمیان سے اور ہاتھ کے الٹی سائیڈ سے درمیان سے پکڑ کر زور سے دبانا ہے) یہ عمل دو منٹ تک کرنا ہے‘ سیدھے ہاتھ اور الٹے ہاتھ دونوں پر دو دو منٹ ہر دو گھنٹے کے بعد دوبارہ کریں۔ ان شاء اللہ درد کی شدت کم ہونا اور درد ختم ہونا شروع ہوجائے گا۔ چائے یہ درد گلٹیوں کی وجہ سے ہے یا بریسٹ کینسر کی وجہ سے دونوں سے ان شاء اللہ آرا م آجائے گا۔ درج بالا قہوہ بھی اور ایکو پریشر کا عمل دونوں ہمارےا ٓزمائے ہوئے ہیں۔ (طاہرہ تمیمی‘ کراچی)
میری فٹنس کا راز میرے آزمودہ ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ طبی ٹوٹکے میں روزانہ آزماتی ہوں جس کی وجہ سے بالکل فٹ رہتی ہوں‘ قارئین کی نذر کررہی ہوں:۔ کلونجی کا تیل دس قطرے روزانہ دودھ میں ڈال کر پیتی ہوں‘ بالکل تھکن نہیں ہوتی‘ دماغی کام کیلئے بھی لاجواب ہے اورہاں آنکھوں کی بینائی کیلئے بھی لاجواب ہے۔جب سے کھانا دو وقت (صبح اور شام) کھانا شروع کیا ہے خوب فریش رہتی ہوں۔ میرا مشورہ ہے اگر صحت مند رہنا ہے تو کھانا دو وقت کھائیے۔قارئین! بڑی الائچی بڑی ہی لاجواب ہے‘ خاص طور پر شوگر کے مریضوں کیلئے‘ کیونکہ میں دنیا کی بڑی بڑی اینٹی بائیوٹک میں اس کا ڈلنا پڑھنا ہے‘ اسی لیے میں اس کے دانے نکال کر دن میں ایک مرتبہ چبا کر کھاتی ہوں۔ اس کےعلاوہ بڑی الائچی کے دانے نکال کر توے پر خوب بھون لیں جب بالکل سڑ جائیں توٹھنڈی کرکے یا ویسے ہی اخباریا کاغذ میں ڈال کر پیس لیں اور اس کو حسب ضرورت شہدمیں ملا کر بچوں کو چٹائیں‘ زکام‘ نزلہ‘ وغیرہ میں بہت لاجواب ہے۔ کئی بار آزما چکی ہوں۔السی کے لڈو: السی کے لڈو سردیوں میں ہم بناتے ہیں‘ ترکیب: السی صاف کرلیں پھر اس کو گرائینڈ کرلیں‘ مثلاً ایک کلو السی ہو تو ایک کلو گندم کا آٹا ہو پھر دونوں مکس کرکے بھون لیں اور اس میں تیل اور پسی ہوئی دیسی براؤن شکر ملائیں اور خوب بھونتے جائیں پھر اس میں آخر میں کشمش‘ اخروٹ ملاسکتے ہیں۔ جب تیل نکل آئے تو گرم گرم حالت میں کوشش کرکے ہاتھ سے لڈو بنائیں۔ یہ لڈو بہت زبردست ہوتے ہیں‘ قارئین آپ کو شاید معلوم نہ ہو کہ السی کے کتنے فوائد ہیں‘ جب آپ اس کا استعمال شروع کریں گے تو آپ کی رگ رگ بتائے گی کہ اس کے کتنے فوائد ہیں۔ میری کسی جاننے والی نے بتایا کہ ان والد صاحب کو کمزوری تھی تو وہ ان کو السی کی کھیر بنا کردیتے تھے جس سے ان کو خوب طاقت ملی۔ مطلب کہ السی کی کھیر بھی بناسکتے ہیں۔لقوہ یا ٹھنڈ لگ جائے تو:اگر کسی کو لقوہ یا سردی کی شکایت ہو تو سونٹھ سوکھی ہوئی پیس کر‘ چٹکی بھر شہد میں ملا کر مریض کو بار بار چٹائیں‘ خوب آرام ملتا ہے‘ درد بھی کم ہوجاتا ہے‘ سردی کی تکلیف تو چٹکیوں میں رفع ہوجاتی ہے۔ اگر گنج آجائے تو سرمہ اور کسٹر آئل ملا کر متاثرہ جگہ پر لگانے سے بال آجاتے ہیں مگر لگانا چند ہفتے‘ چند مہینے لگاتار۔
گھر میں سکون پانے کےر از:سورۂ رحمان اور سورۂ تغابن کا دم کیا ہوا پانی ہر روز گھر میں سپرے کرتی ہوں‘ جس سے حشرات گھر میں نہیں آتے‘ مچھر نہیں آتے اور نہ ہی چھپکلیاں نظر آتی ہیں۔اس کے علاوہ گھر میں بہت سکون محسوس ہوتا ہے۔گھر میں تصاویر بالکل نہیں رکھتے‘ کوشش بہت ہوتی ہے کہ بچوں کے اسکول کورسز کے علاوہ کوئی بھی‘ کہیں بھی تصویر نہ ہو ورنہ پر پھر وظائف پڑھنے کا نہ مزہ آتا ہے اور نہ ہی اثر ہوتا ہے۔ میرے گھر میںمیوزک بالکل بند ہے‘ بچوں تک کو میوزک سے نفرت ہے‘ کہیں چل جائے تو حالت خراب ہونا شروع ہوجاتی ہے۔الحمدللہ! گھر میںہر روز سورۂ بقرہ‘ سورہ ٔ رحمٰن‘ سورۂ تغابن کی تلاوت چلا کر رکھتے ہیں۔ اکثر بچوں کو بٹھا کر ذکر کرتی ہوں اور اس کو ہدیہ آپ کو اور تمام امت مسلمہ کو کرتی ہوں۔ درس میں سن کر بلیوںکا لنگر اور پرندوں کا دانہ شروع کیا ہوا ہے۔ بس آپ کی ہر بات کی نقل کرتے ہیں بھلے عقل کام کرے یا نہ کرے ۔(ک۔ش)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 311 reviews.