Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

محبت الٰہی کا حصول (فرید خان، پشاور)

ماہنامہ عبقری - مئی 2009ء

(1) ہر نماز کے بعد پانچ مرتبہ صدق دل سے ہمیشہ کے لئے روزانہ پڑھے۔ انشاءاللہ عامل کے دل میں محبت الٰہی کا جذبہ پیدا ہو جائے گا۔ اَللّٰھُمَّ حَرِّق قَلبِی بِنَارِ عَشَّقِکَ وَارزُقنِی اِزدِیَادَ مُحَبَّتِکَ حَتّٰی لَا یَبقَی شَیی غَیرُکَ (2) اگرکوئی شخص چاہے کہ اس کا دل خدا کی طرف رجوع ہو جائے تو لازم ہے کہ ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ اس آیت مبارکہ کو پڑھ لیا کرے۔ انشاءاللہ اس کا قلب محبت الٰہی میں قائم ہو جائے گا۔ آیت شریف یہ ہے ۔ فَاستَقِم کَمَا اُمِرتَ وَمَن تَابَ مَعَکَo(ہود:112) (3) ہر نماز کے بعد کلمہ توحید لَااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحدَہ لَاشَرِیکَ لَہ لَہُ المُلکُ وَلَہُ الحَمدُ یُحی وَیُمِیِتُ وَھُوَ حَیّ لَایَمُوتُ اَبَدًا اَبَدًا ذُوالجَلَالِ وَالاِکرَامِ ط بِیَدِہِ لخَیرُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَییٍ قَدِیرط پڑھ لینے سے بندے کی نماز قبول ہو جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس بندے کو اپنی محبت عطا کردیتا ہے۔ (4) لَااِٰلہَ اِلاَّ اللّٰہُ سَبحَانَ الصَّمَدِ الاَحَدِ لَااِٰلہَ اِلاَّ اللّٰہُ سَبحَانَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالاَرضِ لاَاِلٰہَ اِلاَّاللّٰہُ سُبحَانَ الوَکِیلِ الکَفِیلِ لَااِٰلہَ اِلَّا اللّٰہُ سُبحَانَ الفَتَّاحِ العَلِیمِ۔ ہر روزنماز مغرب کے بعد دس مرتبہ (اول وآخر درود شریف جتنی مرتبہ چاہے) پڑھنے سے انسان کے دل میں محبت الٰہی کا جذبہ پیدا ہو جاتا ہے اور مداومت کرنے سے عاشق خدا بن جاتا ہے۔ (5) ہر وقت کے لئے، وضو، بے وضو، غرض جس حالت میں بھی ہو اٹھتے بیٹھتے، سوتے جاگتے ذیل کا وردزبان پررکھے انشاءاللہ محبت الٰہی کے سمندر میں شناوری کرے گا۔ اَللّٰہُ حَاضِرِی۔ اَللّٰہُ نَاظِرِی، اَللّٰہُ شَاھِدِی، اَللّٰہُ نَاصِرِی، اَللّٰہُ مَعِی اَللّٰہُ لِی۔ (6) جو شخص اللہ کی محبت اور اس کا قرب پانے کا متمنی ہو تو اس کو چاہیے کہ ہروقت اپنے آپ کو حضوری میں سمجھے یعنی ہر وقت یہ تصور کرے کہ میرے ہر فعل اور میری ہر سوچ کو اللہ پاک دیکھ رہے ہیں۔ اس کیفیت پر مداومت کرنے سے انشاءاللہ بہت جلد محبت الٰہی میں کامیاب ہو گا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 831 reviews.