Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مویشیوں اور کھیت کی حفاظت کیلئے صدیوں پرانا تعویذ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کیلئے اور عبقری کی پوری ٹیم کیلئے ڈھیر ساری دعائیں‘ آپ نے جو ’’کسان دوست‘‘ سلسلہ شروع کیا ہے وہ بہت ہی اچھا ہے۔ آپ کا شکریہ کہ آپ نے اس مسئلے پر رسالہ عبقری میں چھاپنا شروع کیا۔ ’’کسان‘‘ پاکستان کی سب سے بڑی معاشی انڈسٹری ہیں‘ نجانے کیوں لوگ اس سب سے بڑے شعبے کو نظرانداز کرجاتے ہیں‘ مگر جب سے عبقری میں کسانوں کے مسائل پر ایک مضمون لگنا شروع ہوا ہے بہت فوائد مل رہے ہیں۔ میرے پاس دو سے تین آزمودہ ٹوٹکے جو اپنے کسان بھائیوں کیلئے بھیج رہی ہوں۔اگر مویشیوں کو پانی خراب کر جائے سردیوں میں خصوصاً‘ مویشی پال حضرات پانی گرم کرکے پلاتےہیں تو مقدار میں کمی بیشی کی وجہ سے ایسا ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ان میں یہ علامات ہوتی ہیں کہ جسم کے بال کھڑے کیے رکھتے ہیں‘ منہ سے پانی بہتا رہتا ہے‘ اصل میں ان کے پھیپھڑوں پر چھالے بن جاتے ہیں۔جس کیلئے آسان اور میرے والدین کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے کہ برابر کا حلوہ بنائیں یعنی ایک کلو گُڑ اچھے والا‘ ایک کلو آٹا گندم والا اور ایک کلو گھی یا تیل میٹھا کیا ہوا تو اس کا روایتی طریقے سے حلوہ بنایا جائے جیسے اپنے کھانے کیلئے بناتے ہیں‘ اس کے تین حصے کرکے بڑے جانور کو کھلائیں۔اگر جانوروں کے منہ اور پاؤں پر چھالے بن جائیں تو سرسوں کا تیل بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر صبح و شام لگائیں اور ایک پھل ہے جس کو مختلف علاقوں میں مختلف ناموں سے بیچا جاتا ہے۔ ہمارے علاقہ میں اسے ’’رینڈیاں‘‘ بھی کہا جاتا ہے جبکہ اس کا اصل نام ’’خربوزہ‘‘ ہے۔ اب تو سارا سال ہی دستیاب رہتا ہے‘ وہ جانوروں کو کھلانا چاہیے۔جانور خصوصاً بکری یا بھیڑ وغیرہ اگر سوکھی روٹی یا کوئی خشک چیز بہت زیادہ کھالیں تو ان کو شکر پر لیموں اتنا نچوڑ کر دیں کہ شکر تر ہوجائے کھلائیں اور پانی نہ پلائیں ان شاء اللہ پہلی خوراک سے ٹھیک ہوجائیں گے۔ جہاں جانور باندھتے ہیں اس جگہ صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ کیوں کہ صفائی کا خیال نہ رکھنےسے اس جگہ جلد ہی کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں جو کہ مویشیوں کے پاؤں اور تھنوں کو خراب کرنے میں ذرا دیر نہیں لگاتے اور بہتر ہے کہ صفائی کے بعد وہاں پر راکھ جھاڑو سے بکھیر دیں اس سے کیڑے ہوں تو وہ جلد ختم ہوجاتے ہیں۔ گھر میں مرغیاں  پال رکھی ہیں تو ان کا خاص خیال رکھیں‘ ان کے پنجوں اور چونچ پر تارا میرا کا تیل لگا کررکھیں اور اگر ان کاگلا خراب ہوجائے تو ایک گولی پیراسٹامول کی کوٹ یا ٹکڑے بنا کر کھلادیں۔ ان شاء اللہ مرغی کبھی بیمار نہ ہوگی۔ (ایک بیٹی‘ تلہ گنگ)
چار پرچیاں‘ چار کیل! باغ‘ کھیت ہر موذی چیز سے محفوظ
قارئین! یہ تحریر اکتوبر2017ء میں چھپ چکی ہے مگر اس کا عمل مس پرنٹ ہوگیا تھا اس لیے دوبارہ شائع کیا جارہا ہے۔
یہ عمل کسان بھائی ضرور کریں جو رات کو کھیتوں میں پانی وغیرہ لگانے جاتے ہیں یا جانوروں کے باڑوں میں کام کرتے ہیں‘ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ زہریلے جانور ایسی جگہوں پر انسان یا جانوروں کو کاٹ لیتے ہیں جس سے بعض اوقات جانی نقصان بھی ہوجاتا ہے۔ چار پرچیوں پر لکھ کرکمرے یا گھر کے چاروں کونوں یا کھیت کے چاروں کونوں یا باڑے کےچاروں کونوں میں چپکا دیں‘ ان شاء اللہ فائدہ ہی فائدہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 309 reviews.