Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

کاروبار میں بہتری کیلئے وظیفہ: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میری شادی کو گیارہ سال گزر چکے ہیں‘ تین بیٹیوں کا باپ ہوں‘ چھوٹا سا اپنا کاروبار ہے‘ ملازمت کے معاملہ میں پریشان ہوں‘ رزق میں ترقی کیلئے کوئی وظیفہ عنایت فرمادیں‘ اس معاملے میں بہت پریشان ہوں۔ اللہ پاک اپنی قدرت اور کرم سے اپنی شان کے مطابق آپ کو عطا فرمائے۔ (محمد ارشد)
جواب:جو شخص غریب ہواور اس کا ہاتھ خرچ کے معاملے میں تنگ رہتا ہو تو اسے چاہیے کہ بعد نمازِ مغرب یا بعد نماز عشاء باوضو سورۂ مزمل (پ ۲۹) گیارہ مرتبہ پڑھے ۔ سورۂ مزمل پڑھنے سے پہلے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے۔ سورۂ مزمل پڑھتے وقت جب

ر پہنچے تو پچیس مرتبہ یہ کلمات پڑھے حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ۔اس عمل کی برکت سے گھر سے غربت اور تنگدستی کا خاتمہ ہو گا اور روزی میں برکت پیدا ہو گی۔ شرط یہ ہے کہ یہ عمل روزانہ بلا ناغہ کرے اور پابندی سے کرے گا تو اس کا پھل پائے گا۔
گھر میں انتہا کی نفرت ہے!: میں جاننا چاہتا ہوں کہ آخر ہمارے گھر میں کیا مسئلہ ہے؟ سب گھر والے بیمار ہیں‘ ایک دوسرے سے انتہاء کی نفرت خصوصاً بہن بھائیوں کی والدہ سے نفرت‘ امی ابو کی ہروقت کی لڑائی‘ خودکشی کی دھمکیاں اورکوشش‘ بھائی خالہ کی بیٹی سے شادی کیلئے گھر والوں کو اور مجھے پریشان کرتا ہے‘ ابھی سے ان کی باتوں میں آکر سب گھروالوں اور خود کو پریشان اور ذلیل کرتا ہے۔ سب ذہنی مریض بن گئے ہیں۔ میں اپنے گھر میں سکون دیکھنا چاہتا ہوں۔ مجھے سے یہ تکالیف دیکھی نہیں جاتیں۔ خدارا مجھے کچھ بتائیں۔ (پوشیدہ)
مشورہ:آپ کے تمام مسائل کے لیے ایک آیت لکھ رہا ہوں وہ سورۃ توبہ کی آخری آیات ’’لقد جاء کم سے آخر تک‘‘ روزانہ 121بار پڑھیں۔ یہ عمل 90دن کریں ساتھ اوّل آخر درود ابراہیمی پڑھیں۔
میں بہت زیادہ حریص اور حاسد ہوں: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! زندگی میں پہلی مرتبہ کسی ماہنامہ میں خط لکھ رہا ہوں‘ براہ مہربانی میرے مسائل کا حل ضرور بتائیے گا۔ محترم! میری عمر24 سال ہے‘ میں بہت دبلا پتلا ہوں‘ وزنی چیز نہیں اٹھا سکتا‘ اگر کوئی وزنی کام کرلوں تو میرے جسم میں درد شروع ہوجاتا ہے‘ میرا وزن صرف 50 کلو ہے۔ جب بھی مجھ سے کوئی نقصان ہونے لگتا ہے یانقصان ہوتے ہوتے بچ جاتا ہے میں بہت زیادہ ڈر جاتا ہوں‘ یرا دل بہت زیادہ تیز دھڑکنا شروع ہوجاتا ہے‘ بیس سے تیس منٹ یہ کیفیت رہتی ہے۔ اس کےعلاوہ میں بہت زیادہ حرص اور حسد کرتا ہوں‘ اس بیماری سے بچنے کی لاکھ کوشش کرتا ہوں مگر ناکام ہوجاتا ہوں۔ خود اعتمادی بالکل نہیں کسی کے سامنے صحیح طرح بات نہیں کرسکتا ہوں۔ پڑھائی میں بھی کمزور ہوں‘ قبض اور بادی بواسیر بھی ہے‘ مہربانی کرکے میرے ان مسائل کا حل عبقری میں ضرور شائع کیجئے گا شکرگزار رہوں گا۔ (م۔ظ، کمالیہ)
جواب:سورج طلو ع ہو نے سے پہلے افق پر ہلکی سی روشنی ظاہر ہو تی ہے صر ف اس روشنی کو دیکھا جائے ۔ دس منٹ تک ہلکی روشنی کو دیکھنے کے دوران پانچ یا سات بار سورۃ اخلاص کو پڑھ لیا جائے اور باقی وقت صرف روشنی کو دیکھا جائے ۔اس کے علاوہ سار ا دن کھلا سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں

پڑھیں۔طبی مسائل کے حل کیلئے عبقری دواخانہ کی ادویات اکسیرالبدن‘ جوہرشفاء مدینہ اور ٹھنڈی مراد چند ڈبیاں لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔
کس کس مسئلے کو بیان کروں؟: محترم حضرت شیخ الوظائف السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو بہت خوش و آباد رکھے ‘ اللہ تعالیٰ آپ کی دین کیلئے کی جانے والی محنتوں اور خدمات کو قبول کرکے آپ کو اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔ آج ہمت کرکے قلم اٹھایا ہے تو سمجھ نہیں آرہی کہ کس کس پریشانی کا ذکر کروں‘ کس کس درد کی دوا پوچھوں؟ بس مجھے تو دعاؤں کی ضرورت ہے۔2015ء سے رسالہ عبقری پڑھ رہی ہوں‘ یکم تاریخ کو بے قراری سے عبقری میگزین کاانتظار رہتا ہے‘ جب عبقری سامنے آتا ہے تو اس طرح محسوس ہوتا ہے جیسا کہ عید کا چاند نظر آگیا۔ میرے مسائل یہ ہیں:۔ میں ہروقت بیمار رہتی ہوں‘ ہروقت پیٹ پھولا رہتا ہے‘ بھوک تو کبھی کبھار ہی لگتی ہے‘سر میں ہروقت درد رہتا ہے چاہے موسم کوئی ہو سارا سال درد رہتا ہے۔اس کے علاوہ ہمارے گھر میں تنگدستی بہت ہے‘ کچا مکان ہے‘ بیٹا دبئی میں اڑھائی سال ہوگئے ہیں اس کا بھی کچھ کام نہیں بن رہا‘ وہ بھی اُدھر بہت زیادہ پریشان ہے‘خاوند بھی بیمار رہتے ہیں‘ دو جوان بیٹیوں کا ساتھ ہے‘ جناب! کون کون سے دکھ بیان کروں؟ خدارا! مجھے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں کہ جس سے گھر میں برکت ہو‘ روزگار بہتر ہو‘ گھر سے بیماریاں چلی جائیں‘ بچیوں کے اچھی جگہ رشتے ہوجائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دونوں جہاں میں خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین۔ (عاشی‘ ایبٹ آباد)
جواب:بہن آپ دفتر ماہنامہ عبقری سے دو انمول خزانہ کتابچہ منگوالیں اور اس میں موجود وظیفہ انمول خزانہ نمبر ایک ہر نماز کے بعد اور انمول خزانہ نمبر دو سارا دن کھلا ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں۔ ان شا ء اللہ آپ کے تمام دکھوں روگوں کا حل اسی وظیفے میں ہے۔طبی مسئلے کے حل کیلئے عبقری دواخانہ کا ’’گیس تبخیر کورس‘‘صحت یابی ملنے تک استعمال کریں۔
نہ پلاٹ مل رہا نہ رقم: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں نے ایک پلاٹ ایک ہاؤسنگ سکیم میں بک کرایا تھا‘ تمام اقساط اور ترقیاتی اخراجات بھی ادا کردئیے جو کہ 17 لاکھ سے زائد بنتے ہیں اب کمپنی نہ پلاٹ دے رہی ہے اور نہ ہی رقم واپس کررہی ہے۔ میں زندگی بھر کی کمائی بس یہی تھی جو یہاں پھنس چکی ہے۔ خدارا کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں کہ یا تو کمپنی مجھے میرا پلاٹ دے دے یا پیسے واپس کردے۔ (کرامت علی)
جواب:نماز فجر اور نماز عشاء کے بعد ایک تسبیح

پڑھ کر دعا کیا کریں وظیفے کی مدت نوے دن ہے‘صبرواستقامت کے ساتھ اللہ پر بھروسہ کیا جائے تو ضرور قدرت کی طرف سے آسانیاں اور اطمینان قلب حاصل ہوتا ہے۔نماز کی پابندی کریں اور نماز میں یہ تصور قائم کریں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے حضور نماز ادا کررہے ہیں اور اللہ تعالیٰ آپ کو ملاحظہ فرمارہے ہیں۔دن رات کے اوقات میں جب بھی فارغ ہوں یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ کا ورد کیا کریں۔غذا میں بہت زیادہ نمک اور جلی ہوئی اشیاء اور چکنائی سے پرہیز کیا جائے۔علی الصبح پانی پر سو مرتبہ یَااَللہُ یَارَبُّ رَّحِیْمُ دم کرکے پی لیا کریں کم از کم دو ماہ تک اس پروگرام پر پابندی سے عمل کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 298 reviews.