محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آج مطمئن ہوں‘ خوشحال ہوں ‘ بیٹھا سوچ رہا تھا کہ آج سے پانچ سال پہلے میں کیا تھا اور آج کیاہوں‘ کاروبار‘ رزق‘ دولت ہر چیز پانچ سال پہلے بھی تھے مگر ایک چیز نہیں تھی اور وہ تھا سکون۔ نفسیاتی امراض کی بھینٹ چڑھ چکا تھا‘ طرح طرح کی رنگ برنگی گولیاں اور کیپسول کھا کھا کر اپنی صحت کا بُر احشر کرچکا تھا۔ میں کس شہر‘ کس ملک سکون پانے کیلئے نہ گیا مگر صرف ادویات اور تسلیاں ملتیں سکون نہ ملتا۔ ایک مرتبہ اپنی گاڑی میں بیٹھا تو گاڑی میں عبقری رسالہ پڑا تھا‘ میں نے ڈرائیور سے پوچھا یہ کہاں سے آیا؟ بتانے لگا: سر میں یہ رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں اس میں بہت اچھی اچھی باتیں ہوتی ہیں۔ میں اس کی طرف دیکھ کر ہلکا سا مسکرایا اور کھول کر پڑھنا شروع کردیا۔
چند ہیڈنگز ہی پڑھی کہ میں تحریریں پڑھنے پر مجبور ہوگیا۔ میری منزل آگئی میں نے رسالہ گاڑی میں ہی رکھا اور آفس چلا گیا‘ واپسی پر گاڑی میں بیٹھا پھر عبقری پر نظر پڑی پھر اٹھا کر پڑھنا شروع کردیا اور گھر آیا تو رسالہ اپنے ساتھ ہی اپنے بیڈروم میں لےگیا۔ نامعلوم اس رسالے کی تحریروں میں کیا کشش تھی کہ میں پڑھتا جارہا تھا اور مجھے عجب سی خوشی اور سکون مل رہا تھا۔ اس میں موجود روحانی محفل کا طریقہ پڑھا اور اس سے فیض پانے والے کی تحریر پڑھی تو میں مجبور ہوگیا کہ میں بھی یہ روحانی محفل کروں گا۔ ابھی میں نے بتائی گئی ترتیب سے دو ماہ ہی روحانی محفل کی تو مجھے نیند کی گولی کھانے سے پہلے ہی نیند آنا شروع ہوگئی۔ میں نے ادویات آہستہ آہستہ چھوڑنی شروع کردیں۔ مجھے غصہ بہت آتا تھا جو کہ اب نامعلوم کیا بات ہے غصہ والی بات پر بھی نہیں آتا۔ بے شک میں پرسکون ہوں اور خوشحال ہوں۔ اللہ نے مجھے میرے ڈرائیور کے ذریعے سے عبقری سے ملوایا اور میری ٹینشن‘ ایگزائٹی ڈیپریشن سب ختم ہوگیا۔ (شاہزیب شیخ‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں