Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - مئی 2009ء

(قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھےجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹےپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ کسی فرد کا نام اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں ۔) بند راستہ خاندان کا ایک لڑکا مجھ سے شادی کا خواہشمند ہے اور میں بھی راضی ہوں لیکن خاندان کے لوگ فضول اور بے معنی اختلافات اور لڑائی جھگڑوں میں پڑ کر اس شادی کے سخت مخالف ہیں۔ بظاہر کوئی راستہ دکھائی نہیں دیتا، کوئی وظیفہ بتا دیں جسے پڑھ کر بارگاہ ایزدی میں دعا کیا کروں، روحانی محفل میں بھی دعا کرا دیں۔(نور....کراچی) جواب: نماز عشائہ کے بعد تین سو بار ”یَا وَکِیلُ “ اور نماز فجر کے بعد سو بار ”یَا حَکِیمُ “کا ورد کر کے بارگاہ ایزدی میں آپ دونوں دعا کیا کریں، اللہ تعالیٰ کی طرف سے جس میں آپ کےلئے بہتری ہو گی ویسا ہو جائے گا، روحانی محفل میں دعا کیلئے نام درج کر لیا گیا ہے۔ کثیف خواب میرے خواب کثیف ہوتے ہیں جس کی وجہ سے میں ذہنی وجسمانی طور پر کمزور ہوتا جا رہا ہوں۔ روز رات کو اس طرح کے حالات سے گزرتا ہوں کہ صبح سخت ذہنی کوفت اور اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رنگ زرد اور جسم نحیف ونزار ہو چکا ہے حالانکہ میری سوسائٹی بری نہیں ہے پھر بھی ذہن کثافت میں ڈوبا ہوا ہے۔ میں خود کو کسی قابل نہیں سمجھتا۔ خدارا کوئی طریقہ، کوئی عمل ایسا بتائیں جس سے میری زندگی معمول پر آجائے۔ (نومی.... لاہور) جواب: ناپسندیدہ اور کثیف خوابوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے آپ اپنی ذہنی توانائی کو بیداری میں اعتدال وتوازن کے ساتھ مثبت سرگرمیوں میں استعمال کریں نیز اس صورتحال کو اپنے اوپر ایک بوجھ، ایک احساس خطا بنا کر سوار نہ کریں ورنہ اس سے بھی آپ کی توانائی خرچ ہو گی اور ذہن آزاد نہیں ہو سکے گا، خود کومحروم اور کسی قابل نہ سمجھنا بھی درست نہیں ہے لہٰذا اپنی سوچ کو تبدیل کریں، صبح جلد سے جلد بیدار ہو کر نصف گھنٹے تک خالی الذہن اور یکسو ہو کر چہل قدمی کریں اور ”یَارَحِیمُ“ کا ورد کیا کریں، رات سونے سے پہلے ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ یَااَللّٰہُ یَارَحِیمُ یَاحَفِیظُ“ گیارہ بار پڑھ کر ہاتھ پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیر لیں اس طرح تین بار پڑھ کر ہاتھ چہرے پر پھیرے جائیں۔ دن رات کے اوقات میں کسی نہ کسی جسمانی کھیل یا سرگرمی میں ضرور حصہ لیں اس طرح انشاءاللہ آپ کے خیالات میں توازن پیدا ہو جائیگا۔ کامیاب زندگی ایک کامیاب زندگی گزارنے کیلئے جس خود اعتمادی کی ضرورت ہوتی ہے، وہ مجھ میں نہیں ہے، خوف اور پریشان خیالی، وہم اور شک بھی زیادہ ہے۔ کوئی ایسی راہ بتائیں کہ میں اپنی کمزوریوں پر غالب آجاﺅں۔ (فہیم، سرحد) جواب: اسم ذات اللہ خوشخط لکھوا کر روزانہ رات سونے سے پہلے اور صبح بیدار ہونے کے بعد دس منٹ تک پوری توجہ کے ساتھ دیکھا کریں، روزانہ رات کو ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ، یَا اَللّٰہُ یَاحَفِیظُ یَارَحِیمُ“ گیارہ بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں اس طرح تین بار کریں، بہتر ہے کہ یہ عمل سونے سے پہلے کر کے فوراً سوجائیں اس پروگرام پر کم از کم چار ماہ عمل کیا جائے۔ پچیس سال پچیس سال ہونے کو آئے ہیں کہ میرے گھر سے بیماریاں ختم نہیں ہوتیں۔ مسلسل بیماریوں نے قرضدار کر دیا ہے۔ پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور ہوں۔ خدا جانے اللہ تعالیٰ کی ناراضی ہے یا کسی نے جادو وغیرہ کرا دیا ہے کہ حالات جوں کے توں ہیں۔ روزانہ رات سونے سے پہلے تین بار الحمد شریف، تین مرتبہ آیت الکرسی، گیارہ بار درود شریف کا ورد کرتا ہوں اور نماز کی بھی حتی المقدور پابندی کرتا ہوں۔ میرے لئے کوئی موثر دعا بتائیں اور روحانی محفل میں بھی دعا کرائیں کہ اللہ تعالیٰ میرے حال پر نظر کرم فرمائیں۔(ایم آر بلوچ) جواب:ہر نماز کے بعد یا پھر نماز عشاءکے بعد (ہر نماز کے بعد اکیس بار یا نماز عشاءکے بعد ایک تسبیح) ”یَاحَیُّ یَا قَیُّومُ بِرَحمَتِکَ اَستَغِیثُ“ پڑھ کر بارگاہ ایزدی میں رحم وکرم کی دعا کیا کریں اور اسے معمول بنا لیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور رحمت سے ایسے حالات پیدا ہونگے کہ جن میں آپ کے مسائل کا کوئی نہ کوئی حل سامنے آجائے گا۔ یہ حل اللہ تعالیٰ کی مرضی ومنشاءسے ہو گا۔روحانی محفل میں بھی دعا کرا دی جائے گی، نام درج کر لیا گیا ہے۔ کاروبار ہمارے والد کئی سالوں سے دکان کر رہے ہیں۔ جب بڑے بھائی جوان ہوئے تو والد صاحب نے کاروبار ان کے سپرد کر دیا۔ کاروبار میں بتدریج مشکلات اور پریشانیاں پیدا ہو گئیں اور ہم قرض کے بوجھ تلے دب گئے، حالات روز بروز ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔ جواب: آپ کے خط سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جس توجہ، ذمہ داری اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ وہ آپ کے بھائی پوری نہیں کر رہے ہیں۔ حالات میں بہتری کیلئے آپ کے بھائی ہر نماز کے بعد اکیس بار ”یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ“ پڑھ کر ہاتھ پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ آج کا کام میں نے گریجویشن کیا ہے اور آگے بڑھنا چاہتی ہوں لیکن نہ جانے کیوں ایسا نہیں کر پاتی۔ آج کا کام کل پر ٹالنے کی عادت سی ہو گئی ہے۔ نماز ادا کرتے وقت ذہن بہت زیادہ بھٹکنے لگتا ہے اور ذہنی انتشار کی وجہ سے شدید کوفت اور بیزاری طاری ہونے لگتی ہے۔ ہر وقت کچھ نہ کچھ سوچتی رہتی ہوں، یادداشت تو بالکل ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ میں آپ کی اجازت سے آپ کے وظائف پر عمل کرنا چاہتی ہوں۔ آسان سا مراقبہ بھی بتا دیں تو مہربانی ہو گی ”یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ“ کے ورد کی اجازت بھی دیدیں۔(ش....بلوچستان) جواب: وجہ یہ سمجھ میں آتی ہے کہ آپ ذہنی واعصابی طور پر متفکر رہتی ہیں اور آپ کے اعصاب کمزور ہو گئے ہیں۔ کچھ خیالات ایسے ہو سکتے ہیں جو آپ کو ذہنی دباﺅ میں رکھتے ہیں، ان سب باتوں کا مناسب طور سے ازالہ کیا جائے تاکہ ذہن یکسو ہو سکے، نماز فجر کے بعد دس سے پندرہ منٹ تک ”یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ“ کا ورد کیا کریں اور رات کو سونے سے پہلے یہ تصور کیا کریں کہ پانی کا ایک حوض ہے جس میں آپ ڈوبی ہوئی ہیں اور اس پانی کا رنگ نیلگوں ہے۔ دس پندرہ منٹ کے تصور کے بعد سو جائیں۔ گلاب بینی میں نے آپ کے جواب کے مطابق گلاب کے پھول کو پانی میں ڈال کر اسے بغور چالیس دن دیکھا نیز پانی پر ”یَاوَدُودُ“ دم کر کے پینے کا عمل بھی کیا، چالیس دنوں کے عمل سے مجھے اپنے اندر قدرے تبدیلی محسوس ہوئی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ مراقبہ کا کوئی ایسا طریقہ بتا دیں کہ ذہنی و قلبی سکون حاصل ہو جائے اور اعتماد بحال ہو جائے نیز عمل کی مدت بھی تحریر کیجئے گا۔ دعا بھی کرائیں۔(محمد پرویز،کراچی) جواب: چالیس دنوں کے نتائج اطمینان بخش ہیں۔ آپ ”یَاوَدُودُ“ کا ورد بند کر دیں اور گلاب بینی کا عمل مزید اکیس روز کر لیں اس کے ساتھ ساتھ روزانہ رات سونے سے پہلے یا صبح بیدار ہونے کے بعد آرام دہ حالت میں بیٹھ کر سانس اندر لیں اور ”یَارَحِیمُ“ پڑھ کر باہر نکال دیا کریں۔ یہ عمل مسلسل دس منٹ تک کیا جائے اور خالی پیٹ کیا جائے۔ چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت ایک تسبیح ”یَاحَفِیظُ“ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ اس پروگرام پر کم از کم تین ماہ تک عمل کیا جائے۔ خوف واندیشہ میں نے شادی کیلئے آپ کا شائع کردہ وظیفہ پڑھا اور جب وظیفہ ختم ہونے کو تھا کہ ایک رشتہ آیا اور والدین نے جلد منگنی کر دی۔ ہم لوگ بیرون ملک رہتے ہیں اور منگنی پاکستان میں ہوئی۔ ایک بار والدین پاکستان آئے تو کچھ جاننے والوں نے ایسی صورتحال پیدا کر دی کہ والدین کو یہ منگنی ختم کرنا پڑی۔اب اس بات کا ڈر ہے کہ جہاں بھی بات شروع ہو گی، پچھلے حالات کی بناءپر صورتحال خراب ہو سکتی ہے یا کی جا سکتی ہے۔ بعض حالات ومعاملات ایسے ہیں کہ جن کی مدد سے یہ کام آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔ مستقبل کے متعلق خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔(کنول، لاہور) جواب: اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے کوششیں جاری رکھیں اور خدشات کو قریب نہ آنے دیں، ہمیشہ سچ سے کام لیں۔ روزانہ نماز عشاءکے بعد سو بار ”یَا وَکِیلُ“ پڑھ کر بارگاہ ایزدی میں اپنے مسئلے کے حوالے سے دعا کیا کریں۔ الفاظ وآواز میرے اندر توتلا پن ہے یعنی جب میں بولتی ہوں تو حروف کو برعکس آوازوں کے ساتھ ادا کرتی ہوں جو باعث شرمندگی ہوتا ہے۔ آواز وتلفظ کی صحیح ادائیگی کیلئے مجھے کیا کرنا چاہیے۔(عبیر،سیالکوٹ) جواب :روزانہ رات کو سونے سے پہلے اور نماز فجر کے بعد سورہ یٰسین کی آیت ”اِنَّمَااَمرُہ “ سے لے کر ”کُن فَیَکُونُ“ تک پوری توجہ اور گہرائی کے ساتھ دل ہی دل میں پڑھیں یا پھر زبان سے ادا کریں اور پھر ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیر لیں۔ اس آیت مبارکہ کو مسلسل پانچ منٹ تک پڑھا جائے بعد ازاں کسی بھی لفظ کو جس کی ادائیگی میں آپ مشکل محسوس کرتی ہیں، دل ہی دل میں کئی بار صحیح تلفظ کے ساتھ دہرائیں اور پھر زبان سے آہستگی کے ساتھ اور واضح طور پر ادا کریں، لفظ کو کئی بار دہرایا جائے، عمل اور مشق کے ذریعے انشاءاللہ آپ کے اندر موجود کمزوری مغلوب ہو جائیگی۔ شادی کا فریضہ والدین ہم سب بہن بھائیوں کی شادیوں کے فرائض سے سبکدوش ہو چکے ہیں صرف ایک بہن کی شادی ہونارہ گئی ہے، ہم سب کی کوشش ہے کہ جلد از جلد اس فرض سے سبکدوش ہو جائیں۔ جلد اور اچھے نتائج کیلئے کوئی مبارک وموثر اسم مبارک یا سورة بتائیں جس کی برکت سے یہ معاملہ جلد طے ہو جائے۔(مسز احمد، واہ کینٹ) جواب: بہن سے کہیں کہ وہ نماز عشاءکے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ بار ”درود شریف“ کے ساتھ اکیس بار سورة ”اخلاص“ اور نماز فجر کے بعد سو بار ”یَالَطِیفُ“ پڑھ کر دعا کیا کرے۔ ان دونوں وظائف کو چارہ ماہ تک پڑھا جائے، بفضل ایزدی جلد اور اچھے نتائج ظاہر ہونگے۔اس کے ساتھ صدقہ وخیرات بھی کی جائے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 828 reviews.