Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہرقسم کےہیپاٹائٹس سے نجات کا ٹوٹکہ یورک ایسڈ کا قدرتی‘ شافی اور مؤثر علاج

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

ہرقسم کےہیپاٹائٹس سے نجات کا ٹوٹکہ  یورک ایسڈ کا قدرتی‘ شافی اور مؤثر علاج   دادی کے سینے کا راز عبقری قارئین کے نام گلے کے درد کا آزمایا ہوا عمل

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

آخر میں بیٹھی تھی ڈاکٹر نے سب سے پہلے بلالیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ عرصہ پہلے میری کمر میں چک پڑگئی اور پھر کمر کا بُرا حال ہوگیا‘ نہ میں ہل سکتی تھی‘ نہ کچھ کام کرسکتی تھی‘ انجکشن لگوائے لیکن کچھ نہ ہوا تو امی مجھے ہاسپٹل لے گئیں‘ وہاں اتنا رش تھا کہ بیان سے باہر‘ گرمی بھی اپنے جوبن پر تھی اور کمر کا درد الگ پریشان کررہا تھا‘ ہم لوگ ذرا لیٹ ہوگئے تھے‘ مجھے ڈاکٹر صاحب سے ملنا تھا‘ ان کے کمرے کے سامنے سینکڑوں مریض موجود تھے‘ اچانک مجھے خیال آیا اور میں نے سورۂ الم نشرح پڑھنی شروع کردی ابھی بمشکل آٹھ یا دس بار ہی پڑھا ہوگا کہ بھائی نے مجھے آنے کا اشارہ کردیا اور ڈاکٹر کے روم کا جو خاکروب تھا اس نے مجھے ڈاکٹر کے پاس بھیج دیا تو بعد میں میں نے بھائی سے پوچھا کس کی سفارش کروائی؟ (اصل میں اس ہسپتال میں ہمارے گاؤں کے بہت سے لوگ ملازمت کرتے ہیں) تو بھائی نے بتایا کہ نہیں میں نے تو کسی کی سفارش نہیں کروائی‘ میں بس اس کے پاس گیا تھا کہ میری بہن کی کمر میں شدید درد ہے تو اس نے کہا یہاں سارے ہی مریض ہیں اور سب کو ہی شدید تکلیف ہے آپ کو اپنی باری پر ہی آنا ہوگا۔ تو میں چپ کرکے واپس آگیا۔ ٹھیک پانچ منٹ بعد اس نے خود ہی مجھے بلالیا کہ اپنی مریضہ کو لے آؤ‘ اور یہ پانچ منٹ وہی تھے جس میں میں نے سورۂ الم نشرح پڑھنا شروع کی تھی۔
اس کے علاوہ میں صبح اشراق کی نماز کے ساتھ دو رکعت نفل پڑھ کر اس کا ثواب حضور نبی کریم ﷺ کی مبارک روح کو ہدیہ کرکے ان کے وسیلے سے اپنی‘ اپنے تمام گھر والوں‘ خاندان والوں اور تمام انسانوں اور جنات کی حفاظت کی دعا کرتی ہوں۔ گیارہ بار آیۃ الکرسی بھی پڑھتی ہوں اور سارا دن یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ پڑھتی رہتی ہوں اور انگلی سے گھر کے دروازوں‘ جنریٹر‘ فریج وغیرہ پر لکھتی رہتی ہوں۔ ابھی چند دن پہلے کی بات ہے کہ میرے ٹیلر سے میرے نئے کپڑے سِل کر آئے تو میری بہن نے اسے میرے بستر پر رکھ دیا‘ میں بیٹھنے لگی تو اٹھا کر دوسری سائیڈ پر رکھ دئیے‘ پھر کسی نے اٹھا کر بہن کے تکیے پر رکھ دیا‘ میری چھوٹی بہن اپنا سر سوٹ پر رکھ کر لیٹ گئی‘ سارا دن اسی طرح سوٹ کبھی ادھر کبھی ادھر ہوتا رہا‘ رات کو سونے لگے تو میری چھوٹی بہن نے کھول کر جب دیکھا تو اس کے اندر ایک انتہائی خطرناک ’’بچھو‘‘ زندہ سلامت موجود تھا‘ اس نے جلدی سے کپڑے باہر پھینکے‘ بچھو بھاگنے لگا تو بہن نے اسے مار دیا۔ اللہ نے ہمیں بچایا حالانکہ سارا دن ہر بندہ اس کپڑے کو ہاتھ میں لیتا رہا‘ کوئی سر کے نیچے رکھ کر لیٹا رہا لیکن اعمال کی برکت سے اللہ نے ہم سب کی حفاظت فرمائی۔(ا۔ش)
ہرقسم کے ہیپاٹائٹس سے نجات کا ٹوٹکہ
محترم جناب حکیم صاحب السلام علیکم! آپ دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں آپ کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے‘ آمین! چند ایک نسخے عبقری کی نذر کرتا ہوں۔ خواتین کی زیرناف خارش کانسخہ: ھوالشافی: ویزلین چھ ماشہ‘ ست پودینہ ایک ماشہ دونوں کو مکس کرلیں۔ سوا انچ کا ململ کا کپڑا تر کرکے رات میں شافہ کے طور پر استعمال کریں اگر دوسری مرتبہ ضرورت ہو تو رکھیں ورنہ ایک دفعہ ہی کافی ہے۔ہیپاٹائٹس سی کا نسخہ: ھوالشافی: نشادر ٹھیکڑی پانچ تولہ‘ قلمی شورہ پانچ تولہ‘ ریوند خطائی پانچ تولہ‘ سنڈھ تین تولہ‘ سفوف بنا کر خوراک چار ماشہ صبح و شام ہمراہ پانی دیں۔ ساتھ یہ گولیاں رات کو گرم پانی سے دو عدد دیں۔ ھوالشافی: ملٹھی چھ تولہ‘ ریوند خطائی چھ تولہ‘ ریوند عصارہ دو تولہ سفوف بنا کر پانی کی مدد سے گولیاں بنائیں۔ ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔مرض ہچکی کیلئے: ملٹھی ڈلی والی پانچ تولہ پیس کر رکھ لیں‘ دو ماشہ خوراک مکھن سے دیں ان شاء اللہ ہچکی ختم ہوجائے گی۔
اٹھرا کا نسخہ: جو بچے پیدا ہوکر مرجاتے ہوں ان کیلئے لاجواب نسخہ ہے: کچور ایک تولہ‘ چاسکو ایک تولہ‘ سردچینی ایک تولہ‘ طباشیر ایک تولہ‘ صندل سفید ایک تولہ‘ طباشیر ایک تولہ‘ صندل سفید ایک تولہ‘ کوٹ کر سفوف بنا کر گولیاں چنے برابر بنائیں‘ تیسرے مہینے گولی ایک صبح ایک گولی شام ہمراہ پانی دیں‘ ان شاء اللہ اٹھرا ختم ہوجائے گا۔
یورک ایسڈ کا قدرتی‘ شافی اور مؤثر علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میںعبقری شمارہ گزشتہ دس سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں‘ ابھی گزشتہ دنوں مجھے ایک طبی راز ملا میں نے فوراً عبقری قارئین کیلئے لکھ بھیجا‘ ملاحظہ فرمائیں! میرے ایک عزیز ہیں جنہوں نے ایک سادہ سے نسخہ سے یورک ایسڈ جیسی بیماری سے نجات پالی۔ یورک ایسڈ کی علامات: ایڑھی میں درد ہوتا ہے‘ جوڑوں میں درد ہوتا ہے‘ کبھی دائیں آنکھ‘ کبھی بائیں آنکھ‘ کبھی دائیاں پاؤں‘ کبھی بائیاں پاؤں درد ہوتاہے‘ شدت زیادہ ہوجائے تو پاؤں سوج بھی جاتے ہیں۔ انگلیوں میں درد‘ ایڑھیوں میں درد۔ یورک ایسڈ کی وجہ سے بعض اوقات دل کے والو بند‘ شوگر کامرض لاحق‘ گردے متاثر ہوجاتے ہیں‘ یورک ایسڈ ایک خطرناک مرض ہے۔ جیسا کہ میں نے پہلے بتایا کہ میرے ایک دوست نے آسان نسخہ سے اس مرض سے شفاءپائی‘ میرے دوست کی کہانی اسی کی زبانی سنتے ہیں :۔ ہمارے ایک دوست ہیں وہ غذائی حکیم ہیں‘ یعنی غذا سے علاج کرتے ہیںمجھے یورک ایسڈ کا مسئلہ تھا میں ان کےپاس اپنی رپورـٹ لے کر گیا‘ انہوں نے مجھے درج ذیل طریقہ سے علاج کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نےایک سیزن پیا اللہ کا شکر ہےدوبارہ یورک ایسڈ نہیںہوا۔ میں نے آگے دوستوں کو بھی بتایا الحمدللہ جن جن دوستوں نےا ستعمال کیا اللہ نے انہیں شفا دے دی‘ دوبارہ یورک ایسڈ کا مسئلہ کسی کو نہیں ہوا۔ یورک ایسڈ کا غذائی علاج: ھوالشافی: انجیر تین عدد‘ الائچی سبز دو عدد‘ سونف آدھا چمچ(تقریباًاڑھائی گرام) الائچی کو کھول لیں‘ انجیر کے ٹکڑے کرلیں‘ تینوں چیزوں کو دو کپ پانی میں چار سے پانچ گھنٹے تک بھگودیں‘ پھر ہلکی آنچ پر پکائیں‘ ایک کپ رہنے پر نیم گرم چسکی چسکی کرکے پی لیں۔ اسی طرح صبح دوپہر شام خالی پیٹ ایک ایک کپ پئیں۔ یعنی کھانا کم از کم دو سے تین گھنٹے پہلے کھایا ہوا ہو۔ ایک سے دو ہفتے استعمال سے یورک ایسڈ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجاتا ہے۔
20 سال سےا ٓزمودہ بغیر افیون ممسک نسخہ
ھوالشافی: موچرس 100 گرام‘ پھٹکڑی بریاں سفید100 گرام‘ ان دونوں کو کوٹ کر باریک کرلیں۔ کسی چینی کے پیالے میں ڈالیں اور اس پر بوہڑ کا دودھ اتنا ڈالیں کہ ایک انچ اوپر آجائے‘ جب بوہڑ کا دودھ اس میں جذب ہوجائے تو اس میں پھر بوہڑ کا دودھ ایک انچ اوپر تک ڈالیں اور اسی ترتیب سے ایک مرتبہ پھر کریں۔ یعنی اسی طرح بوہڑ کے دودھ کو تین مرتبہ ڈال کرخشک اور تر کریں۔ اس کے بعد خشک ہونے پر اس کو باریک کرکے چنے کے دانے کے برابر گولیاں بنالیں۔ دو گولیاں وقت خاص سے دو گھنٹے پہلے‘ خالی پیٹ۔ ہلکے گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ بغیر سائیڈ ایفیکٹ‘ جریان‘ احتلام‘ امساک کیلئے اس سے بڑھ کر دنیا میں کوئی نسخہ نہیں۔ میرا برسوں کا آزمودہ ہے۔ (راشد شمسی‘ لاہور)
ڈاکو ڈاکہ مارنے کو ترسیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور تسیبح خانہ تا قیامت آباد رہے۔ محترم حضرت جی! میرے شوہر صاحب کی موٹرز کی دکان ہے‘ ایک سال پہلے شوہرصاحب انتہائی پریشانی کی حالت میں مجھ سے فرمانے لگے کہ جس علاقہ میں ہمارا شوروم ہے وہاں پر ڈاکے بہت زیادہ ڈلنے شروع ہوگئے ہیں ہر دوسرے تیسرے روز کوئی نہ کوئی شو روم لوٹ لیا جاتا ہے‘ ان دنوں ہم نے نیا نیا عبقری رسالہ پڑھنا اور درس سننا شروع کیا تھا۔ میں نے اپنے شوہرصاحب کو تسلی دی اور انہیں عبقری رسالہ میں سے ایک دعا پڑھ کر سنائی کہ آپ بھی حفاظت کی نیت سے یہ دعا پڑھیں میں بھی گھر میں پڑھ کر حفاظت کی نیت سے گھر بیٹھے شوروم کی طرف منہ کرکے پھونک دیا کروں گی۔ میرے شوہرصاحب نے یہی دعا پڑھنا شروع کردی‘ میں بھی روزانہ صبح ان کی گاڑی پر یہ دعا پڑھ کر پھونک مارتی اور ایک تسبیح پڑھ کر اپنے شوروم اور اس پورے بازار کی ہر دکان کی نیت کرکے دم کردیتی۔ میرے شوہر صاحب بھی شوروم پر جاکر یہی دعا پڑھ کر ہر چیز پر دم کرتے اور ساتھ سارے بازار کی نیت کرتے۔ چند دن گزرے‘ چند ہفتے اور پھر مہینے گزر گئے اس کے بعد آج تک اس بازار کے کسی دکان میں کبھی ڈاکہ نہیں پڑا نہ کبھی کسی کی چھوٹی موٹی چوری ہوئی۔دعا یہ ہے:۔بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِی وَ نَفْسِی وَ وَلَدِیْ وَ اَھْلِیْ وَ مَالِیپھر کچھ عرصہ بعد مجھے ان چوروں کی فکر لاحق ہوگئی‘ میں تہجد میں اٹھتی اُن چوروں کیلئے دعا کرتی کہ اے اللہ تعالیٰ ان کے دل بدل دے‘ کیسی حماقت کرتے ہیں‘ لوٹ کا مال وہ اپنی اولاد یا خاندان کو کھلا کر اپنا سب کچھ برباد نہ کربیٹھیں‘ اے اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے۔ (س،ف‘ فیصل آباد)
طالب علموں کیلئے انوکھا آزمودہ ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک آزمودہ چیز قارئین عبقری کی خدمت میں بھیج رہا ہوں‘ یہ عمل ہر انسان کی ضرورت ہے‘ چاہے وہ پرائمری کا سٹوڈنٹ یا زندگی کے کسی بھی شعبے میں ہے۔نوٹ فرمالیں!
جب بھی کسی استاذ کی محفل میں جائیں تو آپ کو دل میں یہ کہنا ہے:’’میرے پاس کچھ نہیں ہے‘ میں نے یہاں سے علم حاصل کرنا ہے‘ اگر کسی روحانی محفل میں بیٹھے ہیں تو دل میں کہیے میں گنہگار ہوں میرے پاس کچھ نہیں میں خالی ہوں ان شاء اللہ محفل کوئی بھی ہوگی آپ جب بھی جائیں گے تو آپ کو بہت علم حاصل ہوگا ‘‘ اس عمل کو معمولی ہرگز نہ سمجھئے گا اور ہاں آپ کے پاس جو کچھ معمولی سے معمولی تجربہ بھی ہے یا کسی بات کا علم ہے تو لوگوں تک ضرور پہنچائیے‘ ان شاء اللہ خود دیکھیں گے کہ آپ ایسی بات بظاہر جو آپ کیلئے معمولی ہوگی کسی دوسرے کی بہت بڑی پریشانی دورکرنے کا سبب بنے گی اور آپ کیلئے عمر بھر کا صدقہ جاریہ ہوگی۔ (محمد زاہد جاوید‘ میلسی)
دادی کے سینے کا راز عبقری قارئین کے نام
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کے توسط سے ایک آزمایا ہوا گھریلو ٹوٹکہ حاضر ہے۔ جس بچے کو سردی‘ زکام‘ پسلیاں درد‘ سانس مشکل سے آئے جسے نمونیا کی شکایت کہتے ہیں اس کیلئے درج ذیل ٹوٹکہ حاضر ہے یاد رہے کہ یہ ٹوٹکہ ہم نے کسی کتاب یا رسالہ سے نہیں دیکھا یہ ہمارا خاندانی راز ہے جو کہ ہماری دادی اماں نے ہمیں بتایا ہے اور نسل در نسل ہمارے خاندان میں چلا آرہا ہے۔ میری دادی‘ خالہ‘ نالی‘ میری والدہ اور میرا آزمایا ہوا ہے۔ نوٹ: اسے ہر عمر کے افراد بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
ھوالشافی: پان کا پتا ایک عدد‘ دیسی انڈے کی زردی ایک عدد(اگر دیسی انڈا نہ ملے تو مجبوراً برائلر لے سکتے ہیں مگر کوشش کریں انڈا دیسی ملے) رسونت (کالے رنگ کا پتھر ہوتا ہے) ایک عدد‘ سرسوں کا تیل تھوڑا سا۔ ترکیب: رسونت کا باریک پیس لیں اور ایک چائے کا چمچ انڈے کی زردی میں مکس کردیں‘ وہ کالی سی مرہم بن جائے گی اگر بچہ بڑا ہے (مثلاً بارہ سے پندرہ سال) تو پان کے دو پتے لے لیں اور زردی بھی دو عدد لے لیں۔ اب پان کے پتے کی چکنی والی سائیڈ پر یہ مرہم کا موٹا موٹا لیپ کرلیں اور پتے کی کھردری سائیڈ پر سرسوں کا تیل لگادیں۔ اب ہلکے گرم توے پر تیل والی سائیڈ رکھ کر گرم کریں مرہم اوپر کی جانب ہو‘ ہلکا گرم پتا (قابل برداشت) جس کی ٹکور ہوتی رہے سینے سے نیچے اور پسلیوں کے اوپر رکھ دیں اور کپڑا باندھ دیں۔زردی اور رسونت والا حصہ پسلیوں پر آئے گا۔ چھ سے سات گھنٹے بعد اسی پتے کو دوبارہ گرم کرکے باندھ لیں ایک پتے کو دو مرتبہ استعمال کرسکتے ہیں۔ اگلے روز نیا پتا (جوبالکل چھوٹے بچے ہوں جن کی جلد حساس ہو ان کو پرانے کپڑے پر رکھ کر باندھیں جسم پر پتا نہ لگے) استعمال کریں۔ ان شاء اللہ جلد ہی شفاء نصیب ہوگی۔ایسے بچے جنہیں ڈاکٹرز ادویات ڈال کر نوبلائز کرتے ہیں ان کیلئے سستا ترین علاج ہے۔ اس سے بچے کو نوبلائز کی عادت نہیں پڑتی۔
گلے کے درد کا آزمایا ہوا عمل
جن افراد کا گلا شدید درد کرتا ہو‘ چیز نگلتے ہوئے گلا درد کرے تو صبح نہار منہ اور شام کو نہار منہ ایک پیالی میں تھوڑا سا صاف پانی لیں چھڑی یا قینچی دھو کر پانی میں رکھ کر سات مرتبہ مختلف سمتوں میں قینچی یا چھری چلائیں‘ جیسے کوئی چیز کاٹتے ہیں۔ اور وہ پانی پی لیں۔ ان شاء اللہ جس قسم کا بھی گلا درد ہوتا ہو چند بار اس عمل کے استعمال کرنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ یہ روحانی عمل بھی ہمارا خاندانی بارہا کا آزمایا ہوا ہے۔ (پوشیدہ‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 270 reviews.