Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

موت کی بے ہوشی میں کلمے کا ہوش

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

رات تقریبا گیارہ بجے کا وقت تھا۔ہم اپنا ڈینٹل کلینک بند کرنے ہی والے تھےکہ اچانک ایک بوڈھی خاتون درد سے کراہتی ہوئی اپنے بیٹے کے ساتھ آئی۔وہ دردکی شدت سے ہائے ہائے کر رہی تھی اور ہر بات کرنے کے بعد ہائے ہائے کرنے لگتی۔جب اُن کا منہ کھلوا کر چیک کیا تو بے چاری کے دائیں طرف کے 3دانت خراب تھے۔اور ایک دانت کےنیچے تو اتنی انفیکشن ہوئی پڑی تھی کہ میں نے پچھلے 6سالوں میں ایسا نہیں دیکھا تھا۔وہ بوڈھی خاتون بولی ڈاکٹر صاحب میں نے دوائی بھی کھائی ہےلیکن میرا درد بڑھتا ہی جا رہا ہے۔اور پھر کہنے لگی بیٹا!تم بھی ہمارے جیسےنمازی دکھائی دیتے ہو۔مہربانی کرکے مجھے درد نہ کرنا،ہائے ہائےبیٹا میرا دانت نہ نکالنا،ہائے ہائے بیٹا مجھے انجکشن سے بہت ڈر لگتا ہے۔کہیں مجھے انجکشن نہ لگا دینا ۔خیر!اُنہیں پھر بھی انجکشن لگایا گیااور سرجیکل بلیڈ کے ساتھ کٹ لگا کے اُن کے مسوڑے سے سارا مواد نکالا گیا۔اِس دوران بھی وہ ہائے ہائےکرتی رہی۔پھر جب انہیں میڈیسن لگا کر اُن کا منہ بند کروانے لگےتو وہ بولی ڈاکٹر صاحب کیا میں نماز پڑھ لوں گی؟ڈاکٹر صاحب کیا میں وضوکیلئے کُلی کر لوں گی ؟یقین جانیں کہ جب اُس نے یہ بات کہی تو سرجیکل بلیڈ میرے ہی دل پر کٹ لگاتا ہوا محسوس ہوا۔جب وہ درد سے کراہ رہی تھی اُس وقت تو اُس بوڈھی خاتون کا ڈوپٹہ بھی پوری طرح اُن کے جسم پر نہ تھااور نہ ہی اُسے اس بات کی ہوش تھی کہ میں بے پردہ ہو رہی ہوں۔لیکن ان سب کے باوجود انہوں نے بے ساختہ یہ بات کہی کیا میں نماز پڑھ لوں گی ؟تو میرے دل میں خیال آیا کہ ایک بابا جی دعا مانگا کرتے تھےـ۔ ’’یااللہ‘‘ موت کی بے ہوشی میں کلمے کا ہوش عطا فرما۔تو میں نے سوچا کہ اس بوڈھی خاتون جیسے ہی وہ لوگ ہوتےہوںگے جنہیں موت کی بے ہوشی میں بھی کلمے کا ہوش رہتا ہو گااور شاید انہی جیسے لوگ ہوتےہوں گے جو قبر میں جا کے منکر نکیر کے سوالات اور ان کے خوفناک حلیے کی پروا کیےبغیر کہیں گے کہ ذرا ٹھہرو ہم پہلے نماز ادا کر لیں۔جو شروع میں اس بوڑھی خاتون نے بات کہی تھی کہ بیٹا تم بھی ہمارے جیسے نمازی دکھائی دیتے ہو۔اب مجھے اپنے اوپر شرمندگی اور اپنی نمازوں پر ندامت ہو رہی تھی کیونکہ میں عادت کا نمازی تھا اور وہ عبادت کی نمازی تھی۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ پوری امت کو موت کی بےہوشی میں کلمے کا ہوش نصیب فرمائے۔آمین

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 265 reviews.