Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اسم اعظم کے روحانی دم سےپرانی گردہ کی تکلیف ہمیشہ کیلئے ختم

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے کہ آپ بخیریت ہوں گے اللہ آپ کو خوش رکھے‘ شادو آباد رکھے‘ آپ کے اہل و عیال کو خوشیاں دے‘ آپ کے پیرومرشد کی مغفرت فرمائے اور آپ کے والدین کے درجات کو بلند فرمائے۔ آمین! میں جب بھی آپ کو خط لکھتا ہوں مجھے اس خط کا جواب مل جاتا ہے۔ بہت حیران ہوتا ہوں کہ اتنی مصروفیت کے باوجود آپ خط کا جواب دیتے ہیں ۔ تقریباً ایک سال ہوگیا ہے تسبیح خانہ سے جڑے ہوئے‘ اللہ تعالیٰ نے روحانی رزق سے مالامال کردیا ہے ۔ وقت میں بہت برکت ہوگئی ہے‘ سارا دن پڑھائی کرتے گزر جاتا ہے‘ فجر کے بعد سورۂ یٰسین‘ بیعت ہونے کی تسبیحات‘ حم لاینصرون‘ یاحفیظ یاسلام‘ سورۂ اخلاص کی تسبیح‘ روزانہ سورۂ بقرہ‘ استغفراللہ کھلا پڑھتا ہوں‘شام کی تسبیحات میں سورۂ رحمٰن‘ سورۂ واقعہ‘سورۂ ملک‘ سورۂ مائدہ‘ قرآن کی تلاوت کرتا ہوں‘ ہر ماہ عبقری رسالے خرید کر تقسیم کرتا ہوں‘ ایک اہم بات کہ کئی سالوں سے میں تہجد پڑھنے کی کوشش کررہا تھا مگر نہیں پڑھ سکتا تھا مگر اب الحمدللہ پانچ ماہ سے باقاعدہ تہجد پڑھ رہا ہوں۔اب آتا ہوں اصل بات کی طرف جس کی وجہ سے میںیہ خط لکھ رہا ہوں وہ یہ کہ گزشتہ کئی سال سے مجھے گردہ کی درد تھی‘ گزشتہ سال اپریل میں روحانی دم کروایا تھا‘ اللہ کا شکر ہے کہ اب تک دوبارہ گردہ میں درد نہیں ہوئی۔(عمران سلیم‘ فیصل آباد)
نوٹ:آپ نے دم کرایا‘ فائدہ ہوا ضرور لکھیں!
عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں!

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 254 reviews.