Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مولی کے پتوں کاپہاڑی پراٹھا ‘لاجواب صحت اوربہترین ذائقہ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

پہاڑی علاقوں میں اکثر لوگ اس کے پتوں کو توڑ کر‘ کوٹ کر‘ نمک مرچ ڈال کر آٹے کی ایک کچی پتلی روٹی بنا کر اس پر تہہ جما کر دوسری روٹی اوپر رکھ کر خوب دبا کر توے پر گھی ڈال کر پراٹھے کی طرح پکاتے ہیں‘

اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا جتنا شکرکیا جائے کم ہے‘ موسم سرما کی آمد ہے‘ اس میں اللہ تعالیٰ نے پھل‘ فروٹ اور سبزیاں وغیرہ اسی موسم کی مناسبت سے پیدا فرمادی ہیں تاکہ انسان انہیں کھا کر نہ صرف پیٹ بھرسکے بلکہ مختلف امراض کا بھی گھر بیٹھے خود ہی علاج کرسکے۔ سردیوں میں ویسے تو ہر سبزی ہی باکمال ہے مگر آج جس کا ذکر کررہا ہوں جو ہے ’’مولی‘‘۔ مولی زود ہضم اور طاقتور غذا ہے‘ سردیوں میں اس کی ترکاری بنا کر بہت شوق سے کھائی جاتی ہے۔ اسے نہار منہ اور کھانے سے قبل نہیں کھانا چاہیے‘ گردہ مثانہ کی پتھری توڑتی ہے‘ جگر کے سدے کھولتی ہے‘ اس کے ساتھ پھلیاں بھی لگتی ہیں جس کو مونگرے کہا جاتا ہے اور جب مونگرے پک جاتے ہیں تو ان کے اندر تخم نکال لیے جاتے ہیں جن کو عام طور پر تخم مولی کہا جاتا ہے‘ مونگروں کی ترکاری بھی پکائی جاتی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں اکثر لوگ اس کے پتوں کو توڑ کر‘ کوٹ کر‘ نمک مرچ ڈال کر آٹے کی ایک کچی پتلی روٹی بنا کر اس پر تہہ جما کر دوسری روٹی اوپر رکھ کر خوب دبا کر توے پر گھی ڈال کر پراٹھے کی طرح پکاتے ہیں‘ جو انتہائی لذیذ اور فائدہ میں بے نظیر ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں مولی جو میٹھی ہو وہ اچھی سمجھی جاتی ہے مگر حقیقت میں کڑوی مولی بہت فائدہ مند ہوتی ہے‘ اکثر لوگ مولی خرید کر ان کے پتے توڑ کر سبزی فروشوں کی دکان پر بھی پھینک جاتے ہیں جو بعد میں حیوانات کے کام یا گل سڑ جاتے ہیں مولی کے پتوں کا پانی نکال کر حکماء جگر کے ورم‘ آنتوں اور گردوں کی سوجن دور کرنے کیلئے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ حکیم محمد عبداللہ نے اپنی ایک کتاب میں یرقان کیلئے مولی کے پتوں کا پانی ایک گلاس میں شکر ملا کر نہار منہ پینا بہت مجرب بتایا ہے۔ ایک مرتبہ بندہ ناچیز نے ایک غریب مریض کو اس کا استعمال دس دنوں کیلئے بتایا‘ یقین کریں بارہویں دن وہ میرے پاس آیا‘ بڑا خوش تھا‘ ایک کاغذ کی پڑیا کھولی اور بتایا کہ اس کے استعمال سے میری گردہ کی پتھریاں نکل گئیں۔ پتھریاں آپ کو دکھانے کیلئے لایا ہوں۔ مولی پیٹ میں جاکر ہوا زیادہ بناتی ہے‘ پیٹ میں موجود بوجھل کرنے والی ہوا‘ گیس اور ریح کو ڈکاروں کے ذریعہ بدن سے نکال کر چستی اور ہلکا پن دور کرتی ہے۔
مولی کھانے والے کا جسم کبھی موٹا اور پھولا ہوا نہیں ہوگا۔ جن مریضوں کا پیٹ خراب ہو اور بدن پھولا ہوا ہو ہاتھ پاؤں سست رہتے ہوں‘ پیٹ پر ہاتھ رکھنے سے گڑگڑ کی آوازیں آئیں گردوں کے مقام پر درد محسوس ہو یا پیشاب کی رکاوٹ ہو یا پتھری وغیرہ ہو وہ مولی کے نرم پتوں کو ضرور چند دن استعمال میں لائیں اور سوفیصد یقینی شفاء پائیں۔ مولی چار تولہ سے چھ تولہ تک کھائیں یہ جگر اور گردے صاف کرنے کی قدرتی خوراکی دوا ہے۔ (نصیراحمد‘ ایبٹ آباد)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 252 reviews.