محترم حکیم صاحب سدا خوش، زندہ اور سلامت رہو
بعد از سلام عرض یہ ہے کہ ماہنامہ عبقری کے ساتھ میری جنون کی حد تک محبت ہے اور جب مہینہ پورا ہوتا ہے تو میں بہت شدت سے اس کا انتظار کرتا ہوں۔ آپ نے رسالہ میں لکھا ہے کہ جس کسی کو رسالہ کے کسی نسخے سے شفا حاصل ہو تو ہمیں مطلع کریں لہٰذا قارئین کی خدمت میں اپنا تجربہ پیش کرتا ہوں۔
الرجی کیلئے آپ نے گائے کا خالص گھی والا نسخہ لکھا تھا۔ ایک دن میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ میری بیوی کو اکثر چھینکیں آتی ہے اور ہر وقت نزلہ زکام رہتا ہے تو ڈاکٹر اس کیلئے دوا تجویز کر رہا تھا کہ اسی اثناءمیں میں نے اس آدمی کو کہا کہ دوائی بھی لے جایئے اور ساتھ یہ بھی کریں کہ گائے کا خالص گھی ڈراپر میں ڈال کر رات سوتے وقت دونوں نتھنوں میں دو دو قطرے ٹپکائیں چند دن ایسا کرنے سے انشاءاللہ بیماری ٹھیک ہو گی۔ جب میں نے اسے یہ نسخہ دیا تو ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ بس یہی چیز صحیح ہے اور دوائی اس آدمی کو نہ دی ۔ 15 دن بعد مجھے وہ شخص ملا اور اس نے کہا کہ اس نسخہ سے میری بیوی کی بیماری 70فیصد ختم ہو چکی ہے۔ اب میں آپکو عرق النساءکیلئے ایک نسخہ لکھتا ہوں یہ نسخہ میں تقریباً دو آدمیوں پر تجربہ کے بعد لکھ رہا ہوں جس سے وہ دونوں بندے صحیح ہوئے ہیں۔ مجھے دو تین مہینے ہوئے کہ یہ نسخہ مجھے ملا ہے اسی وجہ سے تجربہ کم پر کیا گیا ہے ان دو آدمیوں میں سے ایک کو اتنی شدید تکلیف تھی کہ پیشاب بھی کھڑے ہو کر کرتے تھے۔ بالکل بیٹھ بھی نہیں سکتا تھا۔ ایک جگہ کسی محفل میں ہم بیٹھے تھے کہ وہ عرق النساءوالا مریض آیامیں نے فارغ ہو کر اس کو یہ نسخہ لکھ کر دیا جب اس نے استعمال کیا تودسویں دن کے بعد صحت یابی شروع ہوئی اور پھر وہ بالکل صحیح ہو گیا۔
ھوالشافی
سورنجانی شیریں، میتھی دانہ، مجیٹھ، چوب چینی، مصری ہر ایک 50-50 گرام سفوف بنائیں صبح وشام ایک چمچ دودھ کے ہمراہ شفایابی تک استعمال کریں۔
پرہیز
ترش اشیاء، چاول، گوشت وغیرہ ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 825
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں