Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آلوبخارا اور میری زندگی کے تجربات

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

پیٹ جتنا بڑھا ہوا ہو اور کسی چیز سے ٹھیک نہ ہوتا ہو‘ تو بس یہ آلو بخارے روزانہ کی بنیاد پر چوسنا شروع کردے چند دن‘ چند ہفتے‘ مجبوراً چند مہینے ایسا رزلٹ ملتا ہے ایسا کمال ملتا ہے‘ کہ پیٹ کی چربی‘ اس کا بڑھنا اس کا لٹکنا سب ختم ہوجاتا ہے

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

وہ دراصل ایک بہت بڑی علمی شخصیت ہیں اور دنیا کے اعتبار سے بھی مالدارہیں‘ نامور آدمی ہیں لیکن ہم جیسے دوست انہیں ’’پیرجی‘‘ کہتے ہیں‘ بات جب بھی کرتے ہیں پتے کی کرتے ہیں‘ نہایت ملن سار دوست نواز مرنجاں مرنج مخلص‘ تھوڑے سے جلالی بادشاہ‘ ابھی کچھ دن پہلے وہ میرے ہمسفر تھے‘ ہوا یوں کہ میں تیرہ ذوالحجہ کی شام کو مدینہ منورہ آقاﷺ کے روضہ اطہر پر صلوٰۃ والسلام کیلئے حاضر ہوا مواجہ شریف یعنی جالیوں کے سامنے قبلہ رخ منہ کرکے بیٹھا کچھ پڑھ رہا تھا کہ کسی نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھا‘ سر اٹھایا تو پیرجی کھڑے تھے میرے اٹھنے سے پہلے خود میرے ساتھ بیٹھ گئے فرمانے لگے: کب واپسی ہے مکہ مکرمہ؟ میں نے عرض کیا: اور بھی مخلصین ساتھ ہیں‘ ہمارا طے ہوا ہے کہ رات پونےدو بجے پارکنگ نمبر دو کے دروازے پر ہم سب نے اکٹھا ہونا ہے۔ فرمانے لگے: آجائیے میں انتظار کررہا ہوں مکہ مکرمہ اکٹھے چلیں گے‘ واپسی پر میں اپنی گاڑی سے اتر کر پیرجی کے ساتھ پچھلی سیٹ پر بیٹھ گیا ہم دونوں بیٹھے تھے تو دین و دنیا کی باتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا‘ فرمانے لگے: میرا بھانجا ابھی امریکہ سے آیا ہے پاکستان میں اپنے کسی کام کے سلسلے میں وہ نیٹ کا کیڑا ہے‘ لیکن پوزیٹو یعنی مثبت چیزوں کو تلاش کرتا رہتا ہے‘ ابھی اس نے مجھے بتایا ہے کہ آلوبخارا خشک اچھی حالت میں صاف ستھرا‘ اگر روزانہ دس سے بیس دانے صبح و شام یا ایک وقت چوس لیے جائیں اور گٹھلیاں نکال لی جائیں تو اس کے فوائد انسانی جسم میں آنا شروع ہوجاتے ہیں بقول میرے بھانجے کے کہ پیٹ جتنا بڑھا ہوا ہو اور کسی چیز سے ٹھیک نہ ہوتا ہو‘ تو بس یہ آلو بخارے روزانہ کی بنیاد پر چوسنا شروع کردے چند دن‘ چند ہفتے‘ مجبوراً چند مہینے ایسا رزلٹ ملتا ہے ایسا کمال ملتا ہے‘ کہ پیٹ کی چربی‘ اس کا بڑھنا اس کا لٹکنا سب ختم ہوجاتا ہے‘ پیر جی بتانے لگے کہ میں نے کئی لوگوں کو استعمال کروایا اور نہایت فائدہ ہوا‘ پیر جی کی بات نے میرے اوپر سے تحقیق کی تہہ در تہہ جمی ہوئی گرد کو ہٹـانا شروع کردیا‘ پھر میری تحقیق میری آنکھوں کے سامنے واضح ہونا شروع ہوئی آئیے پیر جی کے خلوص کمال اور برکت سے میں آپ کو اپنی تحقیق بھی بتاتا ہوں بلکہ ضرور بتاتا ہوں کیونکہ میرا ہر تجربہ میرے قارئین کی امانت ہے جو بتانا میرا اخلاقی ایمانی اور سماجی فرض ہے۔
1۔ حاملہ عورت کی قے کسی طرح بھی نہ رکتی ہو اسے آلوبخارے ساتھ رکھ لیں وقفے وقفے سے ایک ایک آلوبخارا منہ میں رکھ کر چوسنا شروع کردے ورنہ رات کو سات دس یا کم وبیش خشک آلو بخارے رات کو پانی میں  بھگودیں صبح اس کا پانی چسکی چسکی پئیں اور آلوبخارے چوس لیں۔ اس کے علاوہ بھی کینسر کی قے ہو یا کسی اور بیماری کی قے ہو اور نہ رکتی ہو آلو بخارے کا چوسنا اور اس کا پانی پینا کسی طرح بھی استعمال اس کا ہر لحاظ سے مفید ہے۔
2۔ ہائی بلڈپریشر جتنا خطرناک ہو حاملہ کا ہو‘ یا عام کسی بھی دوا سے ختم نہ ہوتا ہو اور کم نہ ہوتا ہو بس آپ فوراً آلوبخارے کا استعمال اسی طرح چوسیں یا پانی میں بھگو کر کچھ عرصہ کیلئے آپ کو اس کا حیرت انگیز رزلٹ ملے گا۔
3۔ جن لوگوں کو معدہ میں خرابی‘ تیزابیت اور السر ہو ان کیلئے آلوبخارے کا استعمال نہایت مفید ہے‘ ٹینشن‘ ایگزائٹی نفسیاتی الجھنیں‘ ذہنی دماغی تناؤ کھچاؤ اس کیلئے بھی آلوبخارا اور اس کا استعمال نہایت فائدہ مند ہے۔
4۔بچوں کی تقویت کیلئے موجودہ دور کے فاسٹ فوڈ کے نقصان کو بچانے کیلئے بیکری ا ور جھاگ دار مشروبات سافٹ ڈرنک بسکٹ ٹافیاں پاپڑ اس طرح کی جتنی بھی نقصان دہ چیزیں ہیں اگر آپ ان کے نقصانات کو سوفیصد ختم کرنا چاہتے ہیں اور نسلوں کو بچانا چاہتے ہیں خود بچنا چاہتےہیں آپ فوراً آلوبخارے کا استعمال بچوں کو ضرور کروائیں تھوڑا کروائیں لیکن ان کو اس کا عادی بنائیں آپ کی گاڑی میں سفر میں کچن میں دسترخوان پر آلوبخارا آپ کھانے کے بعد کھانے سے پہلے وقتاً فوقتاً ضرور استعمال کیا کریں۔
وہ کیا دور تھا جب ہماری ہنڈیا میں اور کھانے پکانے کی ہر چیز میں آلوبخارے کا استعمال بہت ذوق شوق سے کیا جاتا تھا۔ نہ بلڈپریشر ہوتا تھا‘ نہ ٹینشن ہوتی تھی‘ نہ بواسیر‘ نہ معدہ کا السر‘ نہ اعصابی کھچاؤ تناؤ ‘نہ نیند کی کمی اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ بیماریاں آپ کے کبھی قریب نہ آئیں اور ہیں تو دور ہوجائیں تو پھر اپنی ہنڈیا یا چاولوں میں یا سالن میں ثابت دھنیا‘ آلوبخارا اپنی نگرانی میں پسی ہوئی ہلدی (باہر کی ہرگز نہیں) کا استعمال چاہے تھوڑا ہو لیکن مسلسل ہو‘ اور آپ کو اس کا بہت حیرت انگیز رزلٹ ملے گا۔ کیا خیال ہے آلوبخارا کتنا قیمتی ہے اور ہم نے اسے کتنا بے قیمت بنا دیا اور رنگ برنگی رگولیاں کھا کر اپنا حلیہ بگاڑ لیا۔
یقین جانیے میں نے جس کو بھی یہ ٹوٹکہ بتایا اس نے آلوبخارے کا استعمال شروع کیا کسی کا بلڈپریشر ختم ہوگیا کسی کی قے اورمتلی ختم ہوئی حاملہ عورتوں کو تو جن کو ہائی بلڈپریشر کی وجہ سے اکثر ڈیلیوری میں سرجری کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہیں آلوبخارے کا استعمال پہلے دن سے تھوڑا تھوڑا شروع کرا ہی دیں اور وہ اسے ٹافی کی طرح چوستی رہیں۔ جو لوگ بلڈپریشر کا خاتمہ چاہتے ہیں دماغی بوجھ اعصابی تناؤ کھچاؤ کو دور کرنا چاہتےہیں انہیں میں آلوبخارے کے استعمال کا ضرور مشورہ دوں گا قارئین! میرا طب سے تعلق 1984ء سے ہے‘ اور آج 2017ء ڈوبنے کو ہے‘ میں نے آلوبخارے کو جگہ جگہ استعمال ہوتے دیکھا‘ اس کے اندر شفا یابی کے کرشمات دیکھے اور صحت اور تندرستی کے راز آلوبخارے سے پھوٹتے دیکھے‘ ہر وہ شخص جو معدہ کا نظام بہتر رکھنا چاہتا ہے پیٹ بڑھے ہوئے کو کم کرنا چاہتا ہے بچوں اور فیملی کی صحت میں رنگ برنگی گولیاں انجکشن ٹیکے اور اس طرح کی بے شمار مہنگی ادویات سے چھٹکارا چاہتا ہے تو وہ اپنے عام استعمال میں اور ہنڈیا کے استعمال میں آلوبخارے کا وجود باقی رکھے قائم رکھے زندہ رکھے صحت اس کا ساتھ دے گی بیماری اس سے دور رہے گی آئیے! آج سے عزم کرتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 232 reviews.