Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قہوہ کی اکیس پیالیاں ‘ موٹاپا اور جوڑوں کا درد ختم

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

میری سامنے والی ہمسائی ہیں جنہوں نے ٹی وی پر اشتہار دیکھ کر پیٹ کم کرنے کیلئے مختلف بیلٹ وغیرہ بھی منگوا رکھے تھےمگر ان کا مقصد پورا نہ ہوا۔ میں نے انہیں یہی قہوہ پینے کا مشورہ دیا الحمدللہ آج تک دعائیں دیتی ہیں۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے الفاظ نہیں مل رہے کہ جن سے آپ کا شکریہ ادا کیا جائے اسے کم علمی سمجھئے یا صحبت و عقیدت‘ موضوع کی طرف آتا ہوں‘ عبقری کے شمارہ جولائی 2015ء میں ’’21 دن میں موٹاپا غائب‘‘ ایک تحریر چھپی تھی‘ کیا کمال کا نسخہ نکلا‘ اللہ اس اپنی بندی کو بے پناہ خوشیاں عطا فرمائے جس نے یہ نسخہ پیش کیا۔ پہلے اس کے فوائد عرض کرتا ہوں۔ اس نسخہ سے موٹاپا یعنی پیٹ کا بڑھنا جہاں رکتا ہے وہاں جوڑوں کا درداور کمزوری میں بھی نہایت فائدہ مند ہے‘ میری ایک عادت ہے کہ یمں ہر چیز کی صرف اتنی ہی تعریف کرتا ہوں جتنا اس کا حق ہو اور قارئین عبقری سے بھی یہ گزارش ہے اور بار بار گزارش ہے کہ جہاں آپ سب یہ مہربانی فرماتے ہیں کہ نسخہ جات یعنی اپنے سینے کے خاص خاص راز عبقری کو پیش کرتے ہیں وہاں یہ خیال ضرور رکھیں کہ اپنے نسخہ کی صرف اتنی ہی تعریف کریں جتنا اس کا فائدہ ہے تاکہ لوگ اپنی مکمل تحقیق سے نسخہ چن کر جب بھی استعمال کریں تو ان کو پتہ چلے کہ عبقری کیسے کیسے سینے کےر از پیش کرتا رہتا ہے کیونکہ عبقری میرے خیال میں سینکڑوں‘  لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں لوگوں میں پڑھا جاتا ہے اور جہاں  تک میرا خیال ہے غریب اور متوسط طبقے کے لوگ زیادہ پڑھتے ہیں‘ اس لیے ایسے لوگ شاید بار بار یا بہت زیادہ نسخہ جات استعمال نہ کرسکتے ہوں اس لیے صرف اسی نسخہ کو مجرب لکھیں جو واقعی آپ نے خود بھی استعمال کیا اور ایک دوبار آگے بھی استعمال کروایا ہو‘ میرے نزدیک یہ بات بہت اہمیت رکھتی ہے‘لہٰذا آپ بھی ضرور کرم فرما کر اس پہ غور فرمائیں اور ہمیشہ یاد رکھ کر ملنے والوں کو بھی یہی ترغیب دیتے رہیں۔ خیر اپنے اصل موضوع کی طرف آتا ہوں۔ جب میں نے یہ نسخہ اپنی امی جان کو بنا کر دیا تو ٹھیک دوسرے سے تیسرے دن میری امی جان کہنے لگیں: طبیعت میں ہلکا پن ہے‘ اندازاً دس دن کے استعمال کے بعد امی نےاستعمال چھوڑا تو ٹھیک بیس دن بعد خود طلب کیا کہ بیٹا وہی قہوہ بنا دو لیکن اس کے بعد امی موٹاپا کے ساتھ ساتھ زیادہ تر دردوں کیلئے یہی قہوہ استعمال کرنے لگیں اور آج تک کرتی ہیں۔ میری سامنے والی ہمسائی ہیں جنہوں نے ٹی وی پر اشتہار دیکھ کر پیٹ کم کرنے کیلئے مختلف بیلٹ وغیرہ بھی منگوا رکھے تھےمگر ان کا مقصد پورا نہ ہوا۔ میں نے انہیں یہی قہوہ پینے کا مشورہ دیا الحمدللہ آج تک دعائیں دیتی ہیں۔ میں اس نیت سے یہ نسخہ عرض کررہا ہوں کہ اللہ خاتمہ ایمان پر کرے اور قبر‘ حشر کی ہر سختی اور پریشانی سے اپنی پناہ اور حفاظت عطا کرے کیونکہ مجھے قبر اور حشر سے ہر طرح کے عذاب سے بہت ڈر لگتا ہے اور میری امی کو بھی اس لیے اپنی امی کیلئے بھی اس رحمت کا طلب گار ہوں ۔ نسخہ اور ترکیب نوٹ فرمالیں:۔
یہ نسخہ اکیس دن بلاناغہ استعمال کرنا ہے۔ ھوالشافی: عناب پانچ دانے‘ منقیٰ پانچ دانے‘ لونگ پانچ عدد‘ دارچینی دو بڑے ٹکڑے اور ایک عدد لیموں بڑے سائز کا اور اگر چھوٹے چھوٹے دو لیموں ڈال لیں تو زیادہ مزیدار بن جائے گا۔ دو کپ پانی ڈال کر لیموں کے علاوہ تمام چیزیں پانی میں ڈال دیں اور پکائیں جب ایک کپ پانی رہ جائے تو چھان لیں۔ منقیٰ کو بیج نکال کر کھالیں اور باقی چیزیں پھینک دیں پھر اس پانی میں لیموں نچوڑ کر پی لیں اگر چاہیں تو تھوڑا سا حسب ذائقہ شہد ملا سکتے ہیں۔ یہ ایک دن کی خوراک ہے۔ ان شاء اللہ بائیس ویں دن آپ حیران ہوجائیں گے لیکن ان 21 دنوں میں چاول ہرگز نہیں کھانے‘ ہر چیز بازار سے پچاس، پچاس روپے کی لے لیں۔ آسانی سے ہر چیز پنساری سے مل جائے گی۔ مستقل مزاجی اور پابندی سےاستعمال کرکے دعائیں لازمی دیں۔ جن کو ایک بار آزمانا نصیب ہوا ان شاء اللہ وہ خود ہی دعائیں دے گا اور میری طرح خوشیوں بھرا خط ماہنامہ عبقری میں ارسال کرے گا۔
قارئین! کمال کی چیز ہے میری امی جان چونکہ کافی بیمار ہیں اس لیے جب تک پیتی رہیں طبیعت بھاری ہونا بھی رک جاتی ہے اور دردوں میں بھی افاقہ ہوجاتا ہے باقی جس کو بھی استعمال کرایا مدت سے پہلے بہترین رزلٹ ملتے ہیں اور دوبارہ شکایت نہیں ملتی(اگر بدپرہیزی نہ کی جائے تو)۔ اللہ حضرت حکیم صاحب‘ تمام قارئین عبقری اور امت مسلمہ کے ہر فرد کو خوش‘ شادو آباد رکھے۔ آمین! دعاؤں اور توجہات کا بہت زیادہ طلب گار (شاہد علی‘ منچن آباد)
انتڑیوں کی سوزش کا مجرب نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس انتڑیوں کی سوزش کا ایک بہت مجرب نسخہ ہے میں نے یہ نسخہ طب نبویؐ میں سے لیا تھا اس نسخے کے بارے میں  حضورﷺ کا فرمان ہے کہ اس نسخے میں پیٹ کی 101 بیماریوں کی شفاء ہے‘ اگر یقین کے ساتھ یہ نسخہ امتحان کیا جائے تو شفاء یقینی ہے۔ یہ نامراد بیماری انسان کی صحت کو تباہ کردیتی ہے‘ میں بہت عرصہ اس بیماری میں مبتلا رہی‘ ڈاکٹرز اور حکیموں سے علاج کروا کروا کر تنگ آچکی تھی‘ صحت تباہ ہوچکی تھی‘ پھر یہ نسخہ ملا اور میں نے مستقل مزاجی سے استعمال کیا‘ میرا مرض پرانا ہوچکا تھا میں نے یہ نسخہ ایک ماہ تک استعمال کیا اور اب شادی کے بعد مجھے اچانک یہ نسخہ یاد آیا اس وقت جب میرے ایک بیٹے کو بھی یہی مرض لاحق ہوا اس کا بھی میں علاج کروا کر تنگ آگئی تھی‘ یونہی نسخہ یاد آیا اور جب استعمال کروایا تو رزلٹ سوفیصد رہا اور اسے دوبارہ تکلیف نہ ہوئی‘ ورنہ کچھ دن کے بعد ڈاکٹر کے ہاں جانا پڑتا تھا بار بار پیچش لگنے کی وجہ سے خون کی کمی ہوگئی تھی‘ اس بیماری میں جو کھانا بھی مریض کھاتا ہے دستوں کی صورت میں نکل جاتا ہے‘ وہ نسخہ کچھ یوں ہے۔ ھوالشافی: بازار سے جَو ثابت لے کر اس کا دلیہ بنوالیں اور روزانہ ایک کلو پانی کو ابلنے کیلئے رکھ دیں جب پانی میں ابال آجائے تو اس میں دو چمچ جَو کا دلیہ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب پانی آدھا رہ جائے تو اسے چھان لیں‘ یہ دو گلاس بن جائے گا اسے گرم ہی (قابل برداشت) ایک گلاس میں ایک چمچ شہد خالص ڈال کر گھونٹ گھونٹ کرکے پئیں۔ اگر پیٹ میں بیماری ہوگی تو اس کے پیتے ہی پیٹ میں درد ہوگا ہرگھونٹ کے ساتھ درد ہوگا لیکن گھبرائیں نہیں یہ پانی صبح نہار منہ اور شام عصر کے وقت ایک گلاس پینا ہے۔ جیسے جیسے یہ پیتے رہیں گے درد کم ہوتا رہے گا اور پیٹ صحیح ہوتا رہے گا لیکن اگر شہد خالص نہ ہوا تو شفاء کی کوئی گارنٹی نہیں۔ میں نے اچھی کمپنی کا شہد استعمال کیا تو مجھے فائدہ ہوا لیکن دوسرا شہد استعمال کیا فائدہ نہیں ہوا اس لیے میں پاکستان کے معروف و مشہور کمپنی کا شہد استعمال کرتی تھی مگر جب سے عبقری کا شہد ملا ہےجو کہ یقیناً خالص ہے وہی استعمال کرتی ہوں(پوشیدہ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 230 reviews.