Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

 پرندے پالنے کے شوقین افراد کیلئے خاص ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا یہ مضمون کسانوں کے روزمرہ مسائل کے حوالے سے ضرور چھاپیے گا۔ شکریہ!
کبوتروں اور دیگر گھریلو پرندوں کیلئے
خشک سردی کے باعث انسانوں کے ساتھ ساتھ پرندوں یعنی کبوتر‘ طوطے‘ مرغی وغیرہ میں موسمی بیماریاں مثلاً زکام‘ گلے کی خراش اور ریشہ یعنی آنکھوں سے پانی بہنا اور معدے کی خرابی جیسے مہلک امراض میں اضافہ ہوجاتا ہے۔گلے کے امراض کیلئے: اگر گھریلو پرندوں (کبوتر ‘ مرغی طوطا وغیرہ) کے گلے خراب ہوجائیں یا ریشہ کی وجہ سے رسولیاں بن جائیں تو پہلے آپ دانہ صاف کرکے ڈالیں اور جو کبوتر دانہ کم کھارہے ہیں ان کو دانے کے بجائے روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے ڈالیں اور سوتی کپڑے کی بتی بنا کرگرم پانی میں نمک اور پھٹکڑی ڈالیں اور بتی سے ان کے گلے صاف کریں اور درج ذیل ادویات پانی میں حل کرکے ان کو دیں۔ویلو سیف کیپسول 500mg ایک عدد۔ انسیڈال ٹیبلٹ ایک عدد۔ فلیجل سیرپ 1cc۔Casminaive mixture 5cc۔ سادہ پانی چائے والا چوتھائی حصہ۔ خوراک: کبوتر اور طوطے کو 3cc صبح و شام دیں اور مرغی مرغا کو 5cc صبح و شام دیں۔ زہرباد کیلئے: اگر آپ کے پرندوں کی ناک اور آنکھوں سے پانی بہتا ہو اور ٹانگوں اور ناک پر زہرباد ہو تو درج ذیل ادویات استعمال کریں۔انار دانہ ایک چٹکی۔ سونف دو چٹکی۔ کالی مرچ پانچ عدد۔ لونگ دو عدد۔ بڑی الائچی ایک عدد۔ اجوائن خراسانی ایک چٹکی۔ترکیب استعمال: آدھا کلو پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور جب پانی ایک پاؤ رہ جائے تو پانی اتار کر ٹھنڈا کریں اور اس میں ایماکسل کیپسول 500mgپھیلا دیں‘ ہر پرندے کو 2cc بنا ہوا پانی اور 3cc سادہ پانی ایک دن چھوڑ کردیں مزید میڈیکل سٹور سے کوریزا کیلئے تیار کی گئی دوائی لے کر استعمال کروائیں۔معدہ اور گلے کیلئے:اگر کبوتر دانہ کھا کر باہر نکال دیتے ہوں یا ہضم نہ کرپائیں تو اس حوالے سے ایک بات بتاتا چلوں کہ اگر معدے اور گلے کی بیماری کابروقت علاج نہ کیا جائے تو کبوتروں میں لقبہ اور جولا کی بیماری آجاتی ہے۔ لہٰذا اس حوالے سے بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ سب سے پہلے بیمار کبوتروں کو علیحدہ کریں اور ان کا دانہ بند کردیں بیمار کبوتروں (پرندوں) کا معدہ واش کرکے یعنی ’’پوٹ‘‘ صاف کرکے انہیں آدھ گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں‘ آدھ گھنٹے کے بعد پرانے گُڑ میں اناردانہ اور کالے زیرے کو گرینڈ کرکے گولیاں بنا کر جن کبوتروں (پرندوں) کے معدے صاف کیے ہوئے ہیں ایک ایک گولی دیں اس کے بعد چوتھائی حصہ چائے کے کپ پانی کے برابر پانی لے کر ڈسپرین ایک گولی‘ Tab Matlium گولی پچاس گرام‘ ایک گولی میٹوڈائن‘ ایماکسل کیپسول 250mg، کارمینٹو مکسچر 5cc۔ ان تمام ادویات کو پانی میں حل کرکے فی کبوتر (پرندہ طوطے وغیرہ) 4cc پانی دیں اور دو گھنٹے بعد خشک روٹی کے پورے (ٹکڑے) ڈالیں۔ (فی کبوتر (پرندہ) 15 سے 20 پورے)۔ یہ کام دن میں دو بار کریں اور مسلسل پانچ دن یہ عمل کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے کبوتر (پرندے) صحت یاب ہوجائیں گے۔اب میں تمام قارئین سے اجازت چاہوں گا۔ جانے سےپہلے میں شیخ الوظائف اور عبقری کے تمام کارکنان کا شکرگزار ہوں جنہوں نے کسانوں کو بھی ایک نئی امید دی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین۔ (محمد عدیل‘ بھاگٹانوالہ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 226 reviews.