Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آئرلینڈ کا جن شیخ الوظائف کے بتائے وظیفے سے بھاگ گیا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

کالا جادو‘ بندش‘ نظربد‘ سفلی عمل اور گھریلو الجھنوںکا ڈسا ‘شیخ الوظائف کی خدمت میں حاضر ہوا بغیر نذرانہ، شکرانہ کے روحانی علاج ہوا دکھ سے سکھ کا یہ سفر اس کی زبانی سنیے!

شیخ الوظائف کے عمل سے بندشیں ٹوٹ گئیں

محترم شیخ الوظائف اسلام علیکم! حالات پہلے سے کافی بہتر ہیں مزید آپ کی دعا سے بہتر ہوجائیں گے‘ الحمدللہ! آپ سے ملاقات کا موقع ملا اللہ پاک نے تمام مسائل حل کردئیے مزید کچھ ہیں وہ بھی حل ہوجائیں گے‘ آپ کے بتائے ہوئے عمل سے سب ہوا‘ ذہنی سکون ملا‘ آپ کے درس سے سارا دن مطمئن رہتی ہوں‘ جو بے چینی تھی اب نہیں ہے‘ آپ کے درس کی باتیں دل کو سکون پہنچاتی ہیں۔ میرے بہن بھائیوں کے رویے دن بدن میرے ساتھ بہتر ہوتے جارہے ہیں‘ سب آپ کے بتائے ہوئے عمل

کی برکت ہے‘ صبح و شام پڑھ رہی ہوں۔بہت سکون ہے‘ مسائل حل ہوئے‘ بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات اچھے ہوئے‘بندشیں ٹوٹیں۔ اللہ آپ کو مزید نوازے اور آپ اسی طرح لوگوں کے مسائل حل کرتے رہیں۔ (پوشیدہ)
بندشیں ٹوٹیں‘ رشتہ اورنوکری دونوں مل گئیں
شیخ الوظائف السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش وسلامت رکھے‘ رہتی دنیا تک عزت دے۔ آمین! گزارش ہے کہ میں نے تین مہینے پہلے آپ کو خط لکھا تھامیرے بھائی کی شادی کا مسئلہ تھا‘ آپ نے مجھے پڑھنے کیلئے بہت ہی لاجواب وظیفہ دیا تھا جس سے نہ صرف میرے بھائی کی نوکری لگ گئی اور میرے بھائی کا بہت ہی اچھے گھرانے میں رشتہ بھی پکا ہوگیا ہے بلکہ اس وظیفے کی برکت سےمیرے دوسرے بھائی کا بھی رشتہ طے ہوگیا اور دونوں بھائیوں کی نو مہینےبعد شادی بھی ہے‘ یہ سب کیسے ہوا ہمیں سب کچھ بس خواب ہی لگ رہا تھا‘ اس وظیفہ کے دوران مجھ پر بہت مصیبت آئی‘ خواب میں جنات سے لڑتی‘ نامعلوم مجھ میں لڑائی کیلئے کہاں سے طاقت آتی؟ ہر لمحہ اللہ تعالیٰ نے میری مدد کی‘ میں نماز پڑھتی تو باتھ روم کی گندی بدبو آتی اور اتنی آتی کہ میں بیہوش ہونے کے قریب ہوجاتی‘ قرآن پڑھتی تو گندی بہت ہی گندی بغل کی بدبو آتی تھی جو میری برداشت سے باہر ہوجاتی‘ مجھے خواب میں میری فتح کے سچے اشارے ملتےتھے اور خواب میں کثرت کے ساتھ سورۂ فاتحہ‘ سورۂ اخلاص اور سورٔ ناس پڑھتی تھی اور خواب میں مجھے اشارہ ملا کہ اپنے گھر میں مخصوص مت رہو کہیں ملنے والوں میں جایا کرو‘ پھر میں نے ایک باجی کے پاس جاکر قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ دوبارہ پڑھنا شروع کردیا‘ جب مجھے بدبو آتی تھی میری طبیعت خراب ہوجاتی تھی‘ میرے سر میں بہت ہی شدید درد ہوتا تھا‘ ایسے لگتا تھا کہ میں اب مرجاؤں گی اور میں خواب میں جنات سے لڑائی کے بعد صبح جب سو کر اٹھتی تھی تو میرے جسم میں بہت زیادہ کمزوری ہوتی تھی میں اپنے آپ کو بہت زیادہ کمزور محسوس کرتی تھی پر اللہ کا شکر ہے میں آج بالکل تندرست ہوں‘ اللہ نے ہمیں سچی خوشی عطا فرمادی‘ یہ سب آپ کی دعا اور آپ کے دئیے وظیفہ کی برکت سے ہوا‘ اللہ آپ کو خوش رکھے اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔ مجھے یاد ہے جب میں نے پہلی مرتبہ عبقری ایک سٹال پر دیکھا اور دیکھتے ہی اس کی عقیدت میرے دل میں بیٹھ گئی تھی اور جب میں نے اس شمارے کا مطالعہ کیا تو آپ سے ملاقات کا شوق بڑھا‘ ملاقات تو نہ ہوسکی مگر بذریعہ خط جب آپ کا جواب ملا تو میرے دل میں آپ کی عقیدت اور بھی زیادہ ہو گئی‘ مجھے لگا جیسے آپ کا ہاتھ میرے سر پر ہے اور میں ہر مصیبت سے نکل جاؤں گی‘ جب سے آپ کا دیا وظیفہ پڑھنا شروع کیا واقعی ہم مصائب سے نکلنا شروع ہوگئے‘ میری زندگی میں بہت حاسدین اور دشمن ہیں جو مجھ پر جادو کرتے ہیں مگر اب اللہ کی سچی مدد میرے ساتھ ہے اور میں ان شاء اللہ زندگی میں کامیاب ہوجاؤں گی۔جو وظیفہ آپ نے مجھے اور میرے بھائی کو پڑھنے کیلئے بتایا تھا وہ یہ ہے:۔اول و آخر تین مرتبہ درودشریف کیساتھ

اس کے علاوہ مغرب یا عشاء میں سورۂ آل عمران کی پہلی دوسری اور تیسری آیات 313 مرتبہ پڑھنی ہیں۔ ان آیات کی برکت سے میرے دونوں بھائیوں کے رشتے بہت ہی اچھے گھرانے میں ہوگئے ہیں اور اللہ سے دعا ہے کہ شادی بھی خیریت سے ہوجائے اور شادی کے تمام اسباب اللہ غیب سے پورے کرے۔ (ش، نواب شاہ)
شیخ الوظائف کا بتایا وظیفہ اور میری بیوی کا جن
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا عبقری سے تعلق 2015ء میں جڑا تھا‘ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہوا تھا‘ ہمارے بہت سارے مسائل تھے اور میری بیوی کو جنات کا مسئلہ لاحق تھا‘ وہ پہلے بالکل ٹھیک تھی‘ اچانک اس پر جنات حاضر ہونا شروع ہوگئے‘ بہت علاج‘ دم‘ دھاگے کروائے مگر تھوڑی دیر کیلئے فائدہ ہوتا لیکن دوبارہ پھر وہی مسئلہ شروع ہوجاتا‘ جب مجھے عبقری کا ایک دوست کے ذریعے معلوم ہوا تو میں تسبیح خانہ میں آیا‘ آپ کا درس سنا تو مزید درس سننے کا شوق ہوا‘ دفتر ماہنامہ عبقری سے درس والا میموری کارڈ خریدا سارا دن موبائل میں درس لگا کر سنتا رہتا‘ میرے حالات بہتر ہونا شروع ہوگئے‘ نماز پڑھنا شروع کردی۔ اعمال پر لگ گیا‘ دفتر عبقری فون کیا‘ خوش قسمتی سے آپ سے ملاقات کا وقت مل گیا‘ مقررہ دن پر آیا‘ آپ نے بیوی کیلئے افحسبتم اور اذان کا وظیفہ دیا۔ پڑھنا شروع کیا‘ ماشاء اللہ بہت زیادہ فائدہ ہونا شروع ہوگیا‘ بیوی کی طبیعت میں بہت بہتری ہوئی اور جب کوئی مسئلہ ہوتا ہے ہم یہی وظیفہ پڑھتے اور بیوی فوراً ٹھیک ہوجاتی ہے‘ بیوی اب تقریباً بالکل ٹھیک ہوچکی ہے کبھی کبھار مسئلہ ہوتا ہے تو میں خود پڑھتا ہوں‘ کئی بار وہ جن حاضر ہوا ہے اور کہتا ہے میں نہیں آنا چاہتا مجھے بھیجا جاتا ہے میں نے اس کو کہا میں مان لیتا ہوں تجھے بھیجتے ہیں لیکن تیرے آنےسے ہمیں تکلیف ہوتی ہے تو تسبیح خانہ شیخ الوظائف کے پاس چلا جا وہ تیری جان اس عامل سے چھڑوادیں گے جس نے تجھے قید کیا ہوا ہے۔ ایک مرتبہ آیا میں نے آپ کا ویڈیو درس چلا دیا آپ کو دیکھتے ہی بہت گھبرایا‘ چلایا اور بھاگ گیا۔الحمدللہ! آپ کے بتائے وظیفے اور درس سے بہت برکت ہوئی ہے۔آپ کی کوششوں اور دعاؤں نے ہماری زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔ میں بیرون ملک رہتا ہوں‘ ہم تمام گھر والے نمازی ہوگئے ہیں اور آپ کے درس کی برکت سے پاکستان میں بھی تمام گھر والے نماز پڑھ رہے ہیں ایسا پہلے کبھی نہ ہوا تھا۔ (عباس احمد‘ آئرلینڈ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 220 reviews.