Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

بالوں کی بیماری:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے سر کے بالوں کے گرنے کی بیماری ہے اور یہ بیماری دو سال سے مسلسل ہے‘ بہت اعلیٰ سے اعلیٰ قسم کے شیمپو اور ہیئر آئل استعمال کیے مگر کچھ فائدہ نہ ہوا۔ بالوں کی خوبصورتی جو تھی وہ ختم ہوگئی ہے‘ بال دو سرے بھی ہوگئے ہیں‘ خدارا مجھے کوئی نسخہ عنایت فرمائیں کہ میرے بال پھر سے پہلے جیسے ہوجائیں۔ (ع۔ا، بنوں)
مشورہ: خشکی دور کرنے اور بالوں کو گرنے سے بچانے کیلئے خشک بالوں میں نہانے سے پہلے سرسوں کے تیل کی ہلکی مالش کریں یا رات کو سر پر تیل لگا لیں اور صبح اٹھ کر سر دھولیں۔ دو بڑے چمچ میتھی کے بیج رات بھر پانی میں بھگوئیں ‘ صبح ان کا لیپ بنا کر تمام سر میں لگائیں‘ گھنٹہ یا ڈیڑھ گھنٹہ بعد ریٹھا اور سیکا کائی کے سلوشن( محلول) سے دھولیں، خشکی وغیرہ کا مجرب علاج ہے۔ ٹھنڈے پانی سے سر دھو کر 5 سے 10 منٹ تک انگلیوں کی پوروں سے مساج‘ گنجا پن کا بہترین علاج ہے۔ خشک بالوں میں ہفتہ میں ایک بار انڈے کو پھینٹ کر اچھی طرح لگائیں اور پھر سر کو صابن یا شیمپو سے دھو لیں‘ خشک بالوں میں ہفتے میں ایک بار زیتون کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر سر کی مالش کریں اور اس کے بعد سر دھو لیں۔ سر کی خشکی دور کرنے کیلئے ناریل او رمہندی کا تیل ہم وزن ملا کر بالوں میں لگائیں۔ سر میں زیادہ میل وغیرہ جمع ہو گئی ہو تو اسکو نکالنے کیلئے سرکہ کو تیل یا پانی میں ملا کر لگائیں سر صاف ہو جائے گا۔ کلونجی کو پانی میں ملا کر لگانے سے سر کے بال مضبوط ہو جاتے ہیں اور بال گرنے سے رک جاتے ہیں۔ اوپر دی گئی ہدایات کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کریں‘ سادہ اور متوازن غذا کھائیں‘ مثبت سوچ اپنائیں‘ ہر کام کو میانہ روی سے کریں‘ انشاءاللہ آپ ہر لحاظ سے صحت مند رہیں گے۔
گردن میں درد اور اکڑاؤ: ایک بچہ ہےاس کی گردن میں درد اور اکڑاؤ رہتا ہے‘ عمر چودہ سال ہے‘ کئی ڈاکٹروں سے علاج کروایا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا‘ ہر قسم کے ٹیسٹ کرائے مگر ان ٹیسٹوں میں بھی کچھ نہ آیا اور گردن کے ساتھ باقی جسم میں بھی اکڑاؤ آرہا ہے۔ جس کی وجہ سے بچہ اور اس کے والدین بہت زیادہ پریشان ہیں۔ براہ مہربانی اس بچے کیلئے کوئی دوا بتائیں یا کچھ پڑھنے کیلئے بتادیں اور خاص طور پر دعا بھی کرائیں۔ (محمدرفیع‘ کراچی)
مشورہ:رفیق بھائی! آپ اپنے بچے کو عبقری دواخانہ کی ’’معجون شفاء یابی‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں‘ اس کے علاوہ بچے کی گردن کے پٹھوں اور پورے جسم کی روزانہ صبح و شام ’’کراماتی تیل‘‘ سے اچھی طرح مالش کریں۔ بچے کو ٹھنڈا پانی ہرگز نہ دیں‘ نہ ہی ٹھنڈی چیزیں کھلائی جائیں۔ یہ علاج چند ہفتے‘ چند مہینے مستقل مزاجی سے کریں۔ ان شاء اللہ جملہ مسائل حل ہوجائیں گے۔
پروسٹیٹ گلینڈ: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ سے اپنے مسئلے کا حل چاہتا ہوںمجھے پیشاب کی نالی میں غدود یعنی پروسٹیٹ ہے۔ ڈاکٹر صاحبان اس کا حل آپریشن بتاتے ہیں‘ میں آپریشن نہیں کروانا چاہتا‘ براہ مہربانی مجھے اس بیماری سے نجات کیلئے کوئی نسخہ بتائیں۔ (کرامت علی‘ لاہور)
مشورہ: سر پھو کا، گل منڈی ، ریوند چینی ،6,6 گرام ایک گلاس پانی میں رات بھگو دیں ، صبح جو ش دے کر چھا ن کر پی لیں اگر مر ض شدید ہے تو صبح اور رات دونو ں وقت یہ نسخہ نوش جا ں کیجیے ۔ اللہ تعالیٰ شفا دینے والے ہیں ۔ان شاء اللہ فائدہ ہو گا۔
شفاء کی تلاش: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرصہ دراز سے طبیعت خراب ہے‘ کافی علاج معالجہ کیا ہے وقتی فائدہ ہوا‘ مگر مکمل شفاء یابی نہیں ہوئی ہے۔ پیٹ کافی بڑھ گیا ہے‘ تبخیر معدہ (معدہ کی خرابی) کی وجہ سے نظر کمزور اب عینک لگوائی ہوئی ہے۔ جسم میں ہوا‘ جسمانی کمزوری سے جسم پر دھاریاں‘ خون کی کمی سے جسم ڈھیلا پڑگیا ہے‘ نیند نہیں آتی‘ جاگتے جاگتے خیالات میں رات گزارنی‘ کھانا کھانے کی طلب نہ ہے‘ جو کچھ تھوڑا کھایا وہ فوری ہضم نہیں ہوتا‘ بہرحال جگر معدہ کی خرابی زیادہ ہے۔ سگریٹ نوشی بہت زیادہ کی ہے جس کی وجہ سے معدہ کا بیڑا غرق ہوگیا ہے۔ میری عمر 65 سال سے تجاوز کررہی ہے‘ خدارا مجھے کوئی نسخہ یا دوائی بتائیے۔ (ش۔و)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کا ’’اصلاح معدہ و جگرپیکیج‘‘ چند ہفتے چند مہینے لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ ان شاء اللہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کرنے کے بعد آپ کو جس شفاء کی تلاش ہےوہ مل جائے گی۔بشرطیکہ مکمل پرہیز کے ساتھ دوا استعمال کی جائے۔
بیٹا بول نہیں پارہا: میرا بیٹا جس کا نام سبحان احمد ہے اس کی عمر پانچ سال ہے‘ وہ بچپن میں بیمار رہنے کی وجہ سے بول نہیں پارہا‘ اس کا دماغ کمزور ہے‘ براہ مہربانی کوئی نسخہ یا وظیفہ عنایت فرمائیں کہ میرا بیٹا بولنے لگ جائے۔ (شائستہ ثمرین‘ میانوالی)
مشورہ:آپ اپنے بچے کو مقوی غذائیں کھلائیں‘ آپ بچے کو بادام اور خشک میوہ جات کھلائیں‘ مچھلی کے سر کا سوپ بنا کر چند چمچ ایک دن چھوڑ کر ایک دن بلاناغہ تمام موسم سرما پلائیے۔بطخ کے انڈے کسی جاننے والے سے منگوا کر ایک دن چھوڑ کر ایک دن بعد اسے ایک انڈا (یا آدھا) ابال کر یا فرائی کرکے کھلائیں۔بچے کے سر کی مالش بلاناغہ کریں۔اس سب کے علاوہ عبقری دواخانہ کی اکسیرالبدن لکھی گئی ترکیب کے مطابق اسے استعمال کروائیے۔
دانتوں کا مسئلہ: میرے دانتوں کا مسئلہ ہے‘ ان پر گندے نشان پڑے ہوئے ہیں‘ مسوڑھوں سے بھی خون آتا ہے‘ سامنے کے دو دانت ٹیڑھے ہیں جن کی وجہ سے ان کی مناسب صفائی نہیں ہوپاتی‘ مسوڑھوں کا گوشت بہت پیچھے ہٹ گیا ہے‘ سوتے میں رات کو منہ سے (بادی کا پانی) رالیں بھی نکلتی ہیں۔ خدارا مجھے اس مسئلے کا حل بتائیے۔ (عطیہ)
مشورہ:بہت عمدہ قسم کا کشتہ صدف سرد کیا ہوا کسی اچھے طبیب سے خریدیں اور انگلی سے ان داغوں پر ملیں اور عمدہ پیلو کی مسواک بھی نرمی کے ساتھ دن میںپانچ بار ہر نماز کے وقت کیا کریں۔ امید ہے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ (انشاء اللہ) ۔ اس ٹوٹکہ کے علاوہ عبقری دواخانہ کی دوائی ’’معدہ کا السر‘‘ چند ہفتے چند مہینے استعمال کریں۔ آپ کے جملہ مسائل حل ہوجائیں گے۔
لیکوریا اور بال سفید: مجھے لیکوریا گزشتہ چند سال سے ہے مگر یہ بیماری پچھلے مہینے سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ میرے بال بھی تقریباً سارے سفید ہورہے ہیں‘ بے رونق اورکمزور ہوگئے ہیں‘ ہاتھ پاؤں کے انگوٹھوں کے ناخن کا گوشت بھی پیچھےہوگیا ہے‘ گیس کا مسئلہ بھی کبھی کبھی ہوجاتا ہے‘ وزن تقریباً پچاس کلو ہے اور چند ماہ بعد شادی ہے۔ (پوشیدہ)
مشورہ:بی بی آپ کو جو نسوانی امراض لاحق ہیں‘ ٹی وی زیادہ دیکھنے کی وجہ سے جوان بچیوں کو لیکوریا کی شکایت ہوجاتی ہے۔ آپ ٹی وی زیادہ نہ دیکھئے۔ آملہ اور سکاکائی منگا کر پیس لیجئے۔ ایک چمچہ سفوف رات کو آدھے کپ پانی میں بھگوئیے اور صبح سر پر آدھ گھنٹہ لگا کر سر دھولیجئے۔ ایک پاؤ آملہ آدھ پاؤ سکاکائی ملانی ہے۔ بادام اور خشک میوہ جات کھائیے‘کمزوری دور ہوجائے گی۔ دراصل آپ ہر وقت کچھ نہ کچھ سوچتی رہتی ہیں اس کی وجہ سے زیادہ پریشان ہیں۔
آنکھ میں پتھر لگا: عبقری میں پہلی مرتبہ لکھ رہی ہوں‘ میرے بیٹے کی آنکھ میں پتھر لگا جس کی وجہ سے اس کی نظر ختم ہوگئی اور آنکھ کمزور ہوگئی‘ ڈاکٹرز نے جواب دے دیا لیکن میرا دل مطمئن نہیں ہوا‘ براہ مہربانی آپ میرے بیٹے کی نظر کیلئے اور اس کی آنکھ کی صحت یابی کیلئے کوئی اچھا سا نسخہ بتادیں‘ آخری امید کے ساتھ خط لکھ رہی ہوں‘ بچے کی عمر گیارہ سال ہے۔ (سمعیہ‘ سانگلہ ہل)
مشورہ:
دل اور شوگر کی مریضہ: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری والدہ دل اور شوگر کی مریضہ ہیں اور آج کل بہت زیادہ بیمار رہتی ہیں ان کی بیماری کیلئے کوئی نسخہ عنایت فرمائیں۔ اس کے علاوہ ہم تمام گھروالوں کو اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں۔ جزاک اللہ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 211 reviews.