Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کالے جادو کے کالے وار اور چھ سورتوں کی ڈھال

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

نوافل کی ادائیگی کے بعد وہ بیٹھی دعا مانگ رہی تھی کہ اس کو دو شکلیں واضح نظر آئیں‘ بڑی حیرانی ہوئی ایک ہمارے عزیز اور ایک محلے دار عورت‘ گمان نہ تھا‘ حیران و پریشان بہت ہوئی‘ خیر میری بیٹی نے عزیز سے تو بات کی وہ غالباً ناراض تھے خیر وہ بات کافی بحث و مباحثے کے بعد رفع دفع ہوئی

محترم جناب حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ میں بارہا حکم پڑھنےکو ملتا ہے کہ اپنے تجربات و مشاہدات مخلوق خدا کیلئے لکھیں‘ آپ کے حکم کی تعمیل میں میں یہ تحریر ارسال کررہی ہوں۔ اللہ کا شکر ہے کہ میری تمام بیٹیاں صوم وصلوٰۃ اور تہجد گزار ہیں ۔ محترم میری تیسری بیٹی کی شادی گزشتہ سال ہوئی اور وہ آپ کے درس بھی باقاعدگی سے سنتی ہے۔ اس نے آپ کاوہ درس بھی سنا جس میں آپ نے قرآن کریم کی آخری چھ سورتوں کے بارے میں بتایا تھا اور ان کی فضیلت بھی بیان فرمائی تھی۔ اس نے گزشتہ دو تین ماہ سے حاجت کے نفلوں میں چھ سورتیں پڑھنا شروع کردیں‘ اس کے مسائل یہ تھے: پچھلے سال شوہر کے سعودی عرب جانے کے بعد وقت سے پہلے میری بیٹی کی پیدائش ہوئی‘ ڈاکٹروں نے کہا کیونکہ پانی کی کمی ہے اس لیے اسے ایسے ہی ضائع کرنا پڑے گا اس سال کے شروع میں بوجہ بڑا آپریشن کروانا پڑا کہ پانی کی تھیلی بہت بڑھ گئی‘ سسرال میں بھی پریشانی تھی‘ اس لیے اس نے یہ نفل شروع کیے‘ تقریباً پندرہ بیس روز قبل اسے محسوس ہوا کہ اس پر کوئی عمل ہے جو محسوس ہوتا ہے‘ وہ صرف دیکھنا چاہتی تھی کہ کون ہے؟ بس پھر یہ مسلسل دعا مانگتی رہی کہ یااللہ مجھے دکھا کون میرے پیچھے لگا ہوا ہے؟ ایک مرتبہ نوافل کی ادائیگی کے بعد وہ بیٹھی دعا مانگ رہی تھی کہ اس کو دو شکلیں واضح نظر آئیں‘ بڑی حیرانی ہوئی ایک ہمارے عزیز اور ایک محلے دار عورت‘ گمان نہ تھا‘ حیران و پریشان بہت ہوئی‘ خیر میری بیٹی نے عزیز سے تو بات کی وہ غالباً ناراض تھے خیر وہ بات کافی بحث و مباحثے کے بعد رفع دفع ہوئی۔ پھر اس نے ہمسائی کے گھر جانے کی ٹھانی اور بات کی۔ پتہ چلا کہ اس کے مسائل تھے اس نے کسی عامل سے پتہ کیا تو میری بیٹی اور میرا نام نکلا۔ (جبکہ حقیقت میں ایسی کوئی بات ہی نہ تھی) بہت دکھ ہوا‘ دل میں دعا کی جو ذمہ دار ہوا اسے اللہ ضرور سزا دے گا۔ ہمسائی نے بیٹی سے کھل کر بات کی‘ ہمسائی نے بتایا جب آپ دونوں کا نام نکلا تو عامل کے کہنے پر مجھ سےجو ہوسکا میں نے آپ دونوں پر عمل کروائے۔ چونکہ میں خود اعمال کرتی ہوں تو مجھ پر تو اثر نہ ہوا مگر میری بیٹی کو بہت مشکلات درپیش آئیں۔ بیٹی نے ہمسائی سے کھل کر ساری بات کی‘ بلکہ بات قرآن پاک اٹھانے تک گئی‘ پھر ہمسائی نے معافی مانگی ساتھ یہ بھی کہا کہ میں جو کچھ کروا چکی ہوں اس کیلئے میں تمہارے لیے دعاگو رہوں گی‘ مجھ سے سب کچھ غلط فہمی میں کروایا گیا۔ بیٹی نے آخری چھ سورتیں پڑھنا نہیں چھوڑیں۔الحمدللہ وہ اپنے گھر میں خوش اور مطمئن ہے۔ (س۔ص، گوجرہ)
دل کے دو سوراخ سورۂ رحمٰن نے بھردئیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کی اور آپ کی تمام نسلوں کی حفاظت فرمائے۔ عبقری کے گزشتہ شمارے میں اپنا بھیجا ہوا عمل چھپا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ میری دلی آرزو ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ بیٹیوں کیلئے خوشیوں کے راستے بناسکوں اور اللہ مجھے ان جیسی بیٹیوں کیلئے عمل نمونہ بنائے۔ آمین!۔ میں ایک سکول ٹیچر ہوں‘ ایک واقعہ قارئین کیلئے لکھ رہی ہوں‘ میں سکول میں بچیوں کو روحانی ٹوٹکے بتاتی رہتی ہوں‘ بچیاں بہت شوق سے کرتی ہیں اور بہت سی بچیوں کے مسائل حل بھی ہوئے ہیں۔ میری ایک سٹوڈنٹ تھی جو اب پڑھائی چھوڑ چکی ہے‘ اس کے دل میں دو سوراخ تھے‘ اس کے والدین بہت زیادہ پریشان تھے اور آپریشن کروانا چاہتے تھے‘ ڈاکٹرز بھی حیلے بہانے کرتے کہ فلاں مہینے آپریشن کریں گے میں نے اس بچی کو ’’سورۂ رحمٰن‘‘ ایک مرتبہ اور درودشریف اول و آخر تین مرتبہ پڑھنے کیلئے کہا اور اس کے ساتھ کلونجی کا خالص تیل ایک چمچ صبح و شام پینے کو کہا۔ اس بچی نے مسلسل دونوں عمل کیے تو وہ بالکل ٹھیک ہوگئی۔ اس نے کراچی سے ٹیسٹ کروایا تھا وہاں کے ایک سرجن نے اس بچی کے والدین کو کہا کہ آپ لوگوں نے بہت اچھا کیا کہ اس بچی کا آپریشن نہیں کروایا‘ الحمدللہ آپ کی بچی دن بدن بہتر ہوتی جارہی ہے یہ بچی جو روحانی علاج کررہی ہے ہرگز نہ چھوڑے۔ جب ڈاکٹر نے پوچھا کہ بچی کیلئے روحانی علاج کس نے تجویز کیا تو ڈاکٹر کو بتایا گیا کہ اس کی ٹیچر نے یہ عمل بتایا تھا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ وہ ٹیچر تو کوئی زبردست عامل لگتی ہے۔ ڈاکٹر نے مزید کہا کہ کلونجی کا خالص تیل یا تو اپنی نگرانی میں نکلوائیں یا بیرون ملک سے منگوائیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب یہ پہلے ڈاکٹر صاحب تھے جنہوں نےکہا کہ اب آپریشن نہ کروائیں ورنہ ہر ڈاکٹرصاحب کی زبان پر پہلا لفظ آپریشن ہی ہوتا تھا۔ خیر اب وہ بچی بالکل ٹھیک ہے اور مزید ٹیسٹ کروانے پر پتہ چلا ہے کہ اس کے دل کے سوراخ اب بہت ہی چھوٹے رہ گئے ہیں اور اب اس بچی کا رشتہ بھی ہوچکا ہے۔ ان شاء اللہ وہ اپنے گھر بہت خوش رہے گی۔ (مرینہ اسلم‘ رحیم یار خان)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 196 reviews.