Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خبردار! قطع تعلقی اور بغض سے بچنا ورنہ!:

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’قسم خدا کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے۔ جنت میں اس وقت تک داخل نہیں ہوسکتے جب تک کہ تم اسلام نہ لے آؤ اور اسلام اس وقت تک نہیں آسکتا جب تک تم آپس میں محبت و الفت سے نہ رہو۔ سلام کو رائج کرو کہ آپس میں محبت ہو‘ اور خبردار قطع تعلقی‘ بغض سے بچنا۔ یہ تم کو مونڈ دے گا(تباہ کردے گا) میں یہ نہیں کہتا تمہارے بال کو مونڈ دے گا۔ (ادب مفرد صفحہ 260‘ شمائل کبریٰ جلد چہارم ص255)
مؤمن کو خوش کرنا: حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’کسی مؤمن کو خوش کرنا افضل عمل ہے۔ (ترغیب جلد۲ صفحہ394) فائدہ: مطلب یہ ہے کہ کسی مؤمن کے دل کو کسی خدمت سے تعاون سے یا کم از کم خوش کن باتوں سے اپنے اخلاق سے برتاؤ سے خوش کرنا یہ افضل عمل ہے۔ کہ بندوں کی خوشی سے خالق و مالک کی خوشی ہوتی ہے۔ اس سے سمجھا جاسکتا ہے کہ مؤمن کو کسی بھی اعتبار اور طریقہ سے رنج پہنچانا کسی قدر بری بات ہوگی۔ (شمائل کبریٰ جلد چہارم‘ صفحہ 265)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 190 reviews.