چونکہ روحانی محفل کے فیوض و برکات بے انتہا ہیں قارئین اس سے زیادہ استفادہ پانے کا اصرار کر رہے ہیں۔ آئندہ روحانی محفل ہر ماہ 3بار منعقد کریں زیادہ نفع ہو گا ورنہ جتنی دفعہ منعقد کر سکیں۔10مئی بروز اتوار شام 6بجے سے رات 9بجکر 27منٹ تک ہماری مہینے کی پہلی روحانی محفل ہو گی۔ اس دوران صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ مسلسل پڑھیں۔ ہماری دوسری روحانی محفل 17مئی بروز اتوار صبح 6بجکر 57منٹ سے لیکر 10بجکر 23منٹ تک ہو گی اس دوران بھی صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ مسلسل پڑھیں۔18 مئی 2009 بروزپیر نماز عصر کے بعد ہماری تیسری روحانی محفل ہو گی۔ نماز عصر کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہیں اور صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد مغرب تک مسلسل پڑھیں ۔ یہ ذکر ، بھکا ری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر اس تصو ر کے ساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہو رہا ہے اور مشکلات فوری حل ہو رہی ہیں ۔75 منٹ پورے ہونے کے بعد دل و جا ن سے پوری امت ، عالم اسلام، اپنے لےے اور اپنے عزیز و اقارب کے لےے دعا کریں ۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں ۔ ہر جائز دعا قبول کر نا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں۔ انشاءاللہ آپ کی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہو ں گی۔ ہر محفل کے بعد 11روپے صدقہ ضرور کریں۔
( نوٹ :)خواتین ناپاکی کے ایا م میں بغیر مصلےٰ کے بھی باوضو ہو کر روحانی محفل میں شرکت کر سکتی ہیں ۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کر لیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بنا سکتے ہیں ۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہو تا ہے او ر خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہو تا ہے۔ بے شمار لوگو ں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہو ئیں ۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطو ط لکھے آپ بھی مرا د پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں ۔ ( ایڈیٹر :۔حکیم محمد طارق محمود عفااللہ عنہ)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 816
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں