Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قابل قدر نعمتیں (نذیر احمد کاغانی)

ماہنامہ عبقری - مئی 2009ء

جیسے جیسے قیامت قریب ہوتی جا رہی ہے لوگ اسلامی تعلیمات سے ہٹتے اور کٹتے چلے جا رہے ہیں۔ اوائل اسلام میں مستحبات ومندوبات کے ترک کرنے کو عیب سمجھا جاتا تھا، اب ایسا دور آگیا ہے کہ فرائض وواجبات کے چھوڑنے کی کوئی پرواہ نہیںکی جاتی ۔ (1) مساجد اللہ تعالیٰ کے گھر ہیں اور روئے زمین کے افضل ترین ٹکڑے ہیں۔ ان مقامات سے انہی لوگوں کا یارانہ ہوتا ہے جو مالک الملک کے منظور نظر ہوتے ہیں اور بکثرت ان میں آتے جاتے رہتے ہیں۔وہ اللہ کے گھر کو آباد کرتے ہیں اللہ ان کے گھروں کو آباد رکھتا ہے۔ (2)قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب اور اس کا پاک کلام ہے۔ اسے پڑھا نہ جائے یا پڑھ کر اپنے اعمال وکردار کو درست نہ کیا جائے تو یہ بدنصیبی ہے بلکہ حامل قرآن فاسق ہو جائے تو زیادہ خطرناک ہے۔ قرآن کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں ڈھالنا چاہئے۔(3) نیک وصالح عورت کی شان کے لائق نیک وصالح مرد ہے اور نیک وصالح مرد کے لئے نیک وصالح عورت ہی مناسب ہوتی ہے۔ وہ مرد اور عورت جو ایک دوسرے کی ضد ہوں، کبھی پرسکون نہیں رہ سکتے۔ یہ دونوں ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ لہٰذا زندگی کے بندھن کے موڑ پر ظاہری حسن وجمال کی خوبیوں سے متاثر ہوئے بغیر اسلامی تعلیمات کے پیش نظر حسن باطنی اور اخلاق وکردار کی درستگی کی طرف بھی نظر کر لینی چاہئے۔ وہ حسن ہی کیا ہے جو عمدہ اخلاق کے میٹھے رس سے عاری اور پھیکا ہو ۔(4) اس امت میں علمائے دین کا وجود اللہ تعالیٰ کی خصوصی مہربانی کا مظہر ہے، وہ سوسائٹی اور معاشرہ انتہائی پستی اور گراوٹ کا شکار ہوتا ہے جس میں وارثان انبیاءاجنبی ہوں۔ بھلا یہ کہاں کا انصاف ہے کہ دنیاوی لیڈروں کی خوب آﺅ بھگت ہو، ان کی ہر الٹی سیدھی اٹکل پر سر تسلیم خم ہوجبکہ روحانی اور مذہبی مقتداﺅں اور علماءکرام کی سیدھی بات بھی الٹی نظر آئے۔ یہ طرز عمل اخلاقی پستی کی واضح دلیل ہے۔ علماءکا وجود اس امت کو راہ راست پر رکھنے کا آخری سہارا ہے۔ یہ نہ ہوں تو امت گمراہیوں اور رسومات کے سیلاب میں بہہ جائے، انہی کے دم قدم سے اسلامی علوم محفوظ ومامون ہیں۔ آیئے! ان نعمتوں کی قدر کریں اور ان سے تعلق مضبوط بنائیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 805 reviews.