Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گمشدہ سامان ملنے کی حیران کن داستانیں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

ہم دونوں مسلسل یقین اور پوری توجہ کے ساتھ وظیفہ پڑھنا شروع کیا اور ساتھ ساتھ ڈھونڈتے رہے تو چابیاں بچوں نے کرسی کی گدی کے نیچے رکھی ہوئی تھیں وہاں سے مل گئیںاور ہماری نظر سیدھی وہیں پر گئی حالانکہ میری اہلیہ پہلے وہاں پر چابیاں دیکھ چکی تھی۔

قارئین! ہر ماہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا روحانی رازوں سے لبریز منفرد انداز پڑھیے۔(ایڈیٹر کے قلم سے)

وظیفہ پڑھااور گمی ہوئی چابی مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘آپ کے روحانی کالم میں دئیے گئے وظیفے کے متعلق میں اپنے مشاہدات بتانا چاہتا ہوں کہ ایک بار گھر میں سیف الماری کی چابیاںگم ہوگئی تھیں جو بہت تلاش کے بعد بھی نہیں مل رہی تھیں‘ اس وجہ سے میری اہلیہ بہت پریشان تھی اور وہ مسلسل چابیاں ڈھونڈ رہی تھی لیکن چابیاں نہیں مل رہی تھی۔مجھے فوری طور پرآپ کا مسلسل قسط وار شائع ہونے والا وظیفہ یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یاد آیا تو میں نے اپنی اہلیہ کو بتایا کہ تم یہ وظیفہ پڑھو میں بھی پڑھتا ہوں ان شاء اللہ چابیاں مل جائیں گی۔ ہم دونوں نےمسلسل یقین اور پوری توجہ کے ساتھ وظیفہ پڑھنا شروع کیا اور ساتھ ساتھ ڈھونڈتے رہے تو چابیاں بچوں نے کرسی کی گدی کے نیچے رکھی ہوئی تھیں وہاں سے مل گئیںاور ہماری نظر سیدھی وہیں پر گئی حالانکہ میری اہلیہ پہلے وہاں پر چابیاں دیکھ چکی تھی۔یہ اس وظیفہ کی برکت ہے جو ہمیں چابیاں مزید کسی پریشانی کے مل گئیں۔ (محمد عثمان‘ سیالکوٹ)
وظیفہ پڑھا اور چند منٹ میں گمشدہ چیز مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم عبقری رسالہ بہت شوق ذوق سے پڑھتے ہیں۔ اس رسالہ میں موجود تمام وظائف اور نسخہ جات بہت کمال کے ہوتے ہیں۔جب بھی ہماری کوئی چیز گم ہوتی ہے تو ہم سب گھر والے فوراً یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ  پڑھتے ہیں تو وہ چیز انہی لمحوں میں مل جاتی ہے۔ ایک بار میری کزن کا بہت ہی قیمتی سیٹ گم گیا تھا‘میں نے خالہ کو پڑھنے کیلئے یہی وظیفہ بتایا وہ رات کو وظیفہ پڑھتے پڑھتے سو گئیں تو خواب میں ان کو اس سیٹ کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ فلاں جگہ پر پڑا ہوا ہے جب خالہ نے صبح اٹھ کر دیکھا تو واقعی وہ وہاں پڑا ہوا تھا۔
دوسرامشاہدہ: میری انگوٹھی نہیں مل رہی تھی میں نے پورے یقین اور کثرت کے ساتھ مسلسل یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیا تو وہ بھی مل گئی جو ناممکن جگہ پانی والی موٹر کے نیچے سے ملی۔میرے دوست کا موبائل گم گیا تھااسے بھی یہی عمل پڑھنے کیلئے بتایا کہ آپ بھی یہی وظیفہ پڑھو ہماری ہر چیز جو گم ہوجائے ہم پڑھتے ہیں تو مل جاتی ہے ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کا موبائل بھی یہ پڑھنے سے مل جائے گا۔اس نے میری بات مانتے ہوئے اسی وقت وظیفہ پڑھنا شروع کردیا اور میں نے وظیفہ پڑھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ یااللہ! میں نے اسے تیرا نام پڑھنے کیلئے بتایا ہے اَب آگے کا کام تیرا ہے۔ اگلے اس دوست کے بھائی کے موبائل پر کسی اجنبی شخص کا فون آیا کہ ہمیں ایک موبائل ملا ہے جس میں آپ کا نمبر ’’بھائی ‘‘کے نام سے درج تھا اس لئے ہم نے آپ کو فون کیا ہے جس کا موبائل ہے اس فلاں جگہ پر بھیج دیں کہ وہ آکر اپنا موبائل لے جائے۔ جزاک اللہ !  (ج۔ش)
گمشدہ موبائل ملنے کی حیران کن داستان
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں امریکہ میں رہتا ہوں‘چند دن پہلے ہی پاکستان آیا ہوں‘ امریکہ میں بھی ماہنامہ عبقری بذریعہ انٹرنیٹ ضرور پڑھتا تھا اور یہاں بھی پڑھتا ہوں۔ماہنامہ عبقری میں آپ کا بتایا روحانی کالم کا وظیفہ نے میری بہت سی مشکلات حل کردی ہیں۔ یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کا مشاہدہ ہوا کہ میرے کزن دوسری شاپ پر کام کرتے ہیں‘ وہ میرے پاس ملنے آئے تو انہوں نے اپنے تایاکو فون کرنا تھاکیونکہ ان کافون نہیں مل رہا تھاجو انہوں نے دیکھ لیا تھا میں نے ان سے کہا کہ آپ یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ لیں ان شاء اللہ آپ کا موبائل ضرور مل جائے گا۔ جب وہ واپس آئے تو ان کے ہاتھ میں موبائل تھا جو ان کو باہر پارکنگ لان سے ملاحالانکہ وہاں پر بہت سارے کسٹمر بھی تھے اور گاڑیاں بھی آجارہی تھیں مگر اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ان کے فون کو کچھ نہیں ہوا۔ (شہاب‘ امریکہ‘ حال مقیم پاکستان)
یہاں سے تین سے چار دفعہ پہلے بھی گزر کر گیاتھا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آج سے کچھ دن پہلے میرے دوست کی چابی گم ہوگئی تھی‘ اس نے آکر مجھے بتایا (ہم دوست اکھٹے بیٹھے ہوئے تھے) کہ میری چابی گم ہوگئی ہے میں دو تین دفعہ چکر بھی لگا آیا ہوں لیکن مجھے چابی نہیں ملی۔میں نے سب سے کہا کہ یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھیں۔ سب نے تو نہ پڑھا صرف میں نے ہی پڑھا میرے پہنچنے سے پہلے ہی وہ دوست وہاں پر پہنچ گئے تھے جن کو چابی مل گئی تھی وہ دوست جس کی چابی تھی کہہ رہا تھا کہ میں پہلے بھی یہاں سے تین سے چار دفعہ گزر کر گیا ہوں لیکن مجھے یہاں پر چابی نہیں ملی تھی۔(م۔ز)
ٹینشن ختم اور راستے کھلتے جارہے ہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میںآپ کو یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں کہ اس عمل سے مجھے برکات ملی ہیں کہ دکان پر کچھ پریشانی اور ٹینشن تھی جو اس عمل کے پڑھنے سے دور ہوئی اور اللہ تعالیٰ راستے کھولتے جا رہا ہے اورمیں ہروقت یہی وظیفہ پڑھتا ہوں شکر ہے اللہ تعالیٰ کا کہ ہر پریشانی دور ہورہی ہے‘ ان شاء اللہ تعالیٰ میں اس وظیفہ کی قدر کروں گا اور اسے کبھی بھولوں گا نہیں ۔ جزاک اللہ! (مبین)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 967 reviews.